قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابٌ كَيْفَ يُدْعَى لِلرَّجُلِ إِذَا تَزَوَّجَ؟)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

3371 .   حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَا حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ تَزَوَّجَ عَقِيلُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ امْرَأَةً مِنْ بَنِي جَثْمٍ فَقِيلَ لَهُ بِالرِّفَاءِ وَالْبَنِينَ قَالَ قُولُوا كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَارَكَ اللَّهُ فِيكُمْ وَبَارَكَ لَكُمْ

سنن نسائی:

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: جب کوئی شخص نکاح کرے تو اسے دعا کیسے دی جائے؟

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

3371.   حضرت حسن بصری بیان کرتے ہیں کہ حضرت عقیل بن ابی طالب نے بنو جشم کی ایک عورت سے شادی کی تو انہیں مبارک باد یوں دی گئی: ”تم محبت وپیار سے رہو اور تمہں بیٹے ملیں۔“ حضرت حسن نے فرمایا: اس کی بجائے اس طرح کہو جیسے رسول اللہﷺ فرمایا کرتے تھے: [بَارَكَ اللَّهُ فِيكُمْ وَبَارَكَ لَكُمْ] ”اللہ تعالیٰ تم میں اور تمہارے لیے برکت فرمائے۔“