الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 16 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 16 1 صحيح مسلم: كِتَابُ التَّفْسِيرِ (بَابٌ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: {وَلَا تُكْرِهُوا فَت...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 3029. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ جَمِيعًا عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ وَاللَّفْظُ لِأَبِي كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُبَيٍّ ابْنُ سَلُولَ يَقُولُ لِجَارِيَةٍ لَهُ اذْهَبِي فَابْغِينَا شَيْئًا فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ وَلَا تُكْرِهُوا فَتَيَاتِكُمْ عَلَى الْبِغَاءِ إِنْ أَرَدْنَ تَحَصُّنًا لِتَبْتَغُوا عَرَضَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَمَنْ يُكْرِهْهُنَّ فَإِنَّ اللَّهَ مِنْ بَعْدِ إِكْرَاهِهِنَّ لَهُنَّ غَفُورٌ رَحِيمٌ... صحیح مسلم : کتاب: قرآن مجید کی تفسیر کا بیان (باب: فرمان باری تعالیٰ:"اور اپنی لونڈیوں کو بدکاری پر نہ اکساؤ" کی تفسیر ) مترجم: MuslimWriterName 3029. ابو معاویہ نے کہا: ہمیں اعمش نے ابو سفیان سے حدیث بیان کی، انھوں نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: عبداللہ بن ابی سلول اپنی ایک باندی سے کہتا تھا: جا اور (بذریعہ بدکاری) ہمارے لیے کچھ کما کرلا، تو اللہ عزوجل نے (یہ آیت) نازل فرمائی: ’’اور اپنی لونڈیوں کو بدکاری پر نہ اکساؤ (خصوصاً) اگر وہ پاکدامن رہنا چاہتی ہوں تاکہ تم دنیا کی زندگی کا سازوسامان حاصل کرو اور جو کوئی انھیں مجبور کرے گا تو اللہ تعالیٰ ان کے مجبور کیے جانے کا بعد ان کے لیے بڑا بخشنے والا، بڑا رحم کرنے والا ہے۔‘‘... الموضوع: الإكراه على الزنا (الجنايات) Topics: بدکاری کرنے پر مجبور کرنا (جرائم و عقوبات) 2 صحيح مسلم: كِتَابُ التَّفْسِيرِ (بَابٌ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: {وَلَا تُكْرِهُوا فَت...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 3029.01. و حَدَّثَنِي أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ جَارِيَةً لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ ابْنِ سَلُولَ يُقَالُ لَهَا مُسَيْكَةُ وَأُخْرَى يُقَالُ لَهَا أُمَيْمَةُ فَكَانَ يُكْرِهُهُمَا عَلَى الزِّنَى فَشَكَتَا ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ وَلَا تُكْرِهُوا فَتَيَاتِكُمْ عَلَى الْبِغَاءِ إِلَى قَوْلِهِ غَفُورٌ رَحِيمٌ... صحیح مسلم : کتاب: قرآن مجید کی تفسیر کا بیان (باب: فرمان باری تعالیٰ:"اور اپنی لونڈیوں کو بدکاری پر نہ اکساؤ" کی تفسیر ) مترجم: MuslimWriterName 3029.01. ابو عوانہ نے اعمش سے، انھوں نے ابو سفیان سے اور انھوں نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ عبداللہ بن ابی ابن سلول کی ایک باندی تھی، اس کا نام مسیکہ تھا، اوردوسری (باندی) کو امیمہ کہا جاتا تھا۔ وہ ان دونوں سے (زبردستی) زنا کرانا چاہتا تھا۔ ان دونوں نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں اس بات کی شکایت کی تو اللہ عزوجل نے آیت: ’’اور اپنی نوجوان لونڈیوں کو بدکاری پر نہ اکساؤ اگر وہ پاکدامن رہنا چاہتی ہوں۔‘‘ اس(اللہ) کے فرمان: ’’بڑا بخشنے والا،ہمیشہ رحم کرنے والا ہے۔‘‘ الموضوع: الإكراه على الزنا (الجنايات) Topics: بدکاری کرنے پر مجبور کرنا (جرائم و عقوبات) 3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّلَاقِ (بَابٌ فِي تَعْظِيمِ الزِّنَا) حکم: صحیح 2311. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ حَجَّاجٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ وَأَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: جَاءَتْ مِسْكِينَةٌ لِبَعْضِ الْأَنْصَارِ، فَقَالَتْ: إِنَّ سَيِّدِي يُكْرِهُنِي عَلَى الْبِغَاءِ! فَنَزَلَ فِي ذَلِكَ: {وَلَا تُكْرِهُوا فَتَيَاتِكُمْ عَلَى الْبِغَاءِ}[النور: 33].... سنن ابو داؤد : کتاب: طلاق کے احکام و مسائل (باب: زنا کی برائی کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 2311. سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ مسیکہ ایک انصاری کی لونڈی تھی، وہ آئی اور کہا: میرا مالک مجھے بدکاری کے لیے مجبور کرتا ہے۔ چنانچہ اس سلسلے میں یہ آیت اتری: {وَلَا تُكْرِهُوا فَتَيَاتِكُمْ عَلَى الْبِغَاءِ} ”اور اپنی لونڈیوں کو بدکاری کے لیے مجبور مت کرو۔“ ... الموضوع: الإكراه على الزنا (الجنايات) Topics: بدکاری کرنے پر مجبور کرنا (جرائم و عقوبات) 4 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّلَاقِ (بَابٌ فِي تَعْظِيمِ الزِّنَا) حکم: صحیح مقطوع 2312. حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ-: عَنْ أَبِيهِ {وَمَنْ يُكْرِهُّنَّ فَإِنَّ اللَّهَ مِنْ بَعْدِ إِكْرَاهِهِنَّ غَفُورٌ رَحِيمٌ}[النور: 33]، قَالَ: قَالَ سَعِيدُ بْنُ أَبِي الْحَسَنِ: غَفُورٌ لَهُنَّ: الْمُكْرَهَاتِ. سنن ابو داؤد : کتاب: طلاق کے احکام و مسائل (باب: زنا کی برائی کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 2312. معتمر اپنے والد (سلیمان تیمی) سے بیان کرتے ہیں کہ آیت کریمہ: {وَمَنْ يُكْرِهُّنَّ فَإِنَّ اللَّهَ مِنْ بَعْدِ إِكْرَاهِهِنَّ غَفُورٌ رَحِيمٌ} کی تفسیر میں سعید بن ابی الحسن کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ”مجبور کردہ لونڈیوں کے لیے غفور رحیم ہے۔“ ... الموضوع: الإكراه على الزنا (الجنايات) Topics: بدکاری کرنے پر مجبور کرنا (جرائم و عقوبات) 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابٌ فِي صَاحِبِ الْحَدِّ يَجِيءُ فَيُقِرُّ) حکم: حسن دون قوله ارجموه والأرجح أنه لم يرجم 4379. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ، حَدَّثَنَا الْفِّرْيَابِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، حَدَّثَنَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ امْرَأَةً خَرَجَتْ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُرِيدُ الصَّلَاةَ، فَتَلَقَّاهَا رَجُلٌ، فَتَجَلَّلَهَا، فَقَضَى حَاجَتَهُ مِنْهَا، فَصَاحَتْ وَانْطَلَقَ، فَمَرَّ عَلَيْهَا رَجُلٌ، فَقَالَتْ: إِنَّ ذَاكَ فَعَلَ بِي كَذَا وَكَذَا، وَمَرَّتْ عِصَابَةٌ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ، فَقَالَتْ: إِنَّ ذَلِكَ الرَّجُلَ فَعَلَ بِي كَذَا وَكَذَا فَانْطَلَقُوا، فَأَخَذُوا الرَّجُلَ الَّذِي ظَنَّتْ أَنَّهُ وَقَعَ عَلَيْهَا، فَأَتَو... سنن ابو داؤد : کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان (باب: قابل حد جرم کا مرتکب اگر خود حاضر ہو کر اقرار جرم کر لے تو ؟ ) مترجم: DaudWriterName 4379. جناب علقمہ بن وائل اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے زمانے میں ایک عورت نماز کے ارادے سے نکلی تو راستے میں اسے ایک مرد ملا جو اس پر چڑھ بیٹھا اور اس سے اپنی نفسانی خواہش پوری کی، وہ چیخی چلائی اور وہ چلا گیا۔ پھر عورت کے پاس سے ایک اور آدمی گزرا تو وہ عورت بولی کہ یہی ہے وہ جس نے میرے ساتھ ایسے ایسے کیا ہے۔ مہاجرین کی ایک جماعت وہاں سے گزری تو عورت نے کہا: بیشک اس آدمی نے میرے ساتھ ایسے ایسے کیا ہے۔ تو وہ گئے اور اسے پکڑ لائے جس کے بارے میں اس نے گمان کیا کہ اس نے اس کے ساتھ مباشرت کی ہے۔ وہ اسے پکڑ کر عورت کے پاس لائے تو اس نے کہا: ہاں یہی ہے وہ۔ پ... الموضوع: الإكراه على الزنا (الجنايات) Topics: بدکاری کرنے پر مجبور کرنا (جرائم و عقوبات) 6 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابٌ فِي الرَّجُلِ يَزْنِي بِجَارِيَةِ امْرَأَتِه...) حکم: ضعیف 4460. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ قَتَادَةَ عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ حُرَيْثٍ، عَنْ سَلَمَةَ ابْنِ الْمُحَبَّقِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِي رَجُلٍ وَقَعَ عَلَى جَارِيَةِ امْرَأَتِهِ, إِنْ كَانَ اسْتَكْرَهَهَا فَهِيَ حُرَّةٌ، وَعَلَيْهِ لِسَيِّدَتِهَا مِثْلُهَا، فَإِنْ كَانَتْ طَاوَعَتْهُ فَهِيَ لَهُ، وَعَلَيْهِ لِسَيِّدَتِهَا مِثْلُهَا. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَى يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ وَعَمْرُو ابْنُ دِينَارٍ وَمَنْصُورُ بْنُ زَاذَانَ وَسَلَّامٌ عَنِ الْحَسَنِ هَذَا الْحَدِيثَ بِمَعْنَاهُ لَمْ يَذْكُرْ يُونُسُ وَمَنْص... سنن ابو داؤد : کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان (باب: جو شخص اپنی بیوی کی لونڈی سے زنا کرے ) مترجم: DaudWriterName 4460. سیدنا سلمہ بن محبق ؓ سے روایت ہے کہ جو شخص اپنی بیوی کی لونڈی سے ملوث ہو گیا، ہو اس سلسلے میں رسول اللہ ﷺ نے فیصلہ فرمایا تھا کہ اگر اس شوہر نے لونڈی کو مجبور کیا ہو تو وہ لونڈی آزاد ہو گی، اور اس (شوہر) پر لازم ہو گا کہ اس کی مالکہ کو اسی جیسی لونڈی مہیا کرے۔ اگر لونڈی ازخود راضی تھی تو یہ اسی (شوہر) کی ہوئی اور شوہر پر لازم ہو گا کہ اس کی مالکہ کو اسی جیسی لونڈی لا کر دے۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ یونس بن عبید، عمرو بن دینار، منصور بن زاذان اور سلام نے حسن بصری سے یہ حدیث مذکورہ بالا روایت کے ہم معنی بیان کی ہے۔ یونس اور منصور نے اپنی سند میں قبیصہ (قبیصہ ب... الموضوع: الإكراه على الزنا (الجنايات) Topics: بدکاری کرنے پر مجبور کرنا (جرائم و عقوبات) 7 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابٌ فِي الرَّجُلِ يَزْنِي بِجَارِيَةِ امْرَأَتِه...) حکم: ضعیف 4461. حَدَّثَنَا عَلِيُّ ابْنُ حُسَيْنٍ الدِّرْهَمِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْمُحَبَّقِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... نَحْوَهُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: >وَإِنْ كَانَتْ طَاوَعَتْهُ, فَهِيَ وَمِثْلُهَا مِنْ مَالِهِ لَسَيِّدَتِهَا<. ... سنن ابو داؤد : کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان (باب: جو شخص اپنی بیوی کی لونڈی سے زنا کرے ) مترجم: DaudWriterName 4461. سیدنا سلمہ بن محبق ؓ نے نبی کریم ﷺ سے مذکورہ بالا حدیث کی مانند روایت کیا۔ مگر یوں کہا کہ اگر لونڈی راضی تھی تو یہ اس شوہر کی ہوئی اور اس کی قیمت کے برابر مال اس کی مالکہ کو دینا ہو گا۔ الموضوع: الإكراه على الزنا (الجنايات) Topics: بدکاری کرنے پر مجبور کرنا (جرائم و عقوبات) 8 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْحُدُودِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَرْأَةِ إِذَا اسْتُكْرِهَت...) حکم: ضعیف 1453. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا مُعَمَّرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّقِّيُّ عَنْ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ اسْتُكْرِهَتْ امْرَأَةٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَرَأَ عَنْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحَدَّ وَأَقَامَهُ عَلَى الَّذِي أَصَابَهَا وَلَمْ يُذْكَرْ أَنَّهُ جَعَلَ لَهَا مَهْرًا قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَلَيْسَ إِسْنَادُهُ بِمُتَّصِلٍ وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ هَذَا الْوَجْهِ قَالَ سَمِعْت مُحَمَّدًا يَقُولُ عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ وَائِلِ بْنِ ... جامع ترمذی : كتاب: حدود وتعزیرات سے متعلق احکام ومسائل (باب: زناپر مجبور کی گئی عورت کے حکم کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1453. وائل بن حجر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺکے زمانے میں ایک عورت کے ساتھ زبردستی زنا کیا گیا، تو رسول اللہ ﷺ نے اسے حد سے بری کردیا اورزانی پر حد جاری کی، راوی نے اس کا ذکر نہیں کیا کہ آپ نے اسے کچھ مہربھی دلایا ہو ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث غریب ہے ، اس کی اسناد متصل نہیں ہے۔ ۲۔ یہ حدیث دوسری سندسے بھی آئی ہے۔ ۳۔ میں نے محمد بن اسماعیل بخاری کو کہتے ہوئے سنا: عبدالجبار بن وائل بن حجر کا سماع ان کے باپ سے ثابت نہیں ہے، انہوں نے اپنے والد کا زمانہ نہیں پایا ہے، کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے والد کی موت کے کچھ مہینے بعد پیدا ہوئے۔ ۳۔ صحابہ... الموضوع: الإكراه على الزنا (الجنايات) Topics: بدکاری کرنے پر مجبور کرنا (جرائم و عقوبات) 9 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْحُدُودِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَرْأَةِ إِذَا اسْتُكْرِهَت...) حکم: حسن 1454. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى النَّيْسَابُورِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ إِسْرَائِيلَ حَدَّثَنَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ الْكِنْدِيِّ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ امْرَأَةً خَرَجَتْ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُرِيدُ الصَّلَاةَ فَتَلَقَّاهَا رَجُلٌ فَتَجَلَّلَهَا فَقَضَى حَاجَتَهُ مِنْهَا فَصَاحَتْ فَانْطَلَقَ وَمَرَّ عَلَيْهَا رَجُلٌ فَقَالَتْ إِنَّ ذَاكَ الرَّجُلَ فَعَلَ بِي كَذَا وَكَذَا وَمَرَّتْ بِعِصَابَةٍ مِنْ الْمُهَاجِرِينَ فَقَالَتْ إِنَّ ذَاكَ الرَّجُلَ فَعَلَ بِي كَذَا وَكَذَا فَانْطَلَقُوا فَأَخَذُوا الرَّجُلَ الَّذِي ظَنَّتْ أَنَّهُ وَقَعَ... جامع ترمذی : كتاب: حدود وتعزیرات سے متعلق احکام ومسائل (باب: زناپر مجبور کی گئی عورت کے حکم کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1454. وائل بن حجر کندی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ایک عورت نماز کے لیے نکلی، اسے ایک آدمی ملا، اس نے عورت کو ڈھانپ لیا اوراس سے اپنی حاجت پوری کی (یعنی اس سے زبردستی زنا کیا)، وہ عورت چیخنے لگی اوروہ چلا گیا، پھر اس کے پاس سے ایک (دوسرا) آدمی گزراتو یہ عورت بولی: اس (دوسرے) آدمی نے میرے ساتھ ایسا ایسا (یعنی زنا) کیا ہے۱؎ اور اس کے پاس سے مہاجرین کی بھی ایک جماعت گزری تو یہ عورت بولی: اس آدمی نے میرے ساتھ ایسا ایسا (یعنی زنا) کیا ہے، (یہ سن کر) وہ لوگ گئے اور جا کر انہوں نے اس آدمی کو پکڑ لیا جس کے بارے میں اس عورت نے گمان کیا تھا کہ اسی نے اس کے ... الموضوع: الإكراه على الزنا (الجنايات) Topics: بدکاری کرنے پر مجبور کرنا (جرائم و عقوبات) 10 جامع الترمذي: أَبْوَابُ صِفَةِ الْقِيَامَةِ وَالرَّقَائِقِ وَالْوَرَعِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ فَضلِ كُلِّي قَرِيبِِ هَيِّنِِ سَهلِِ) حکم: ضعیف 2496. حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ أَسْبَاطِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الرَّازِيِّ عَنْ سَعْدٍ مَوْلَى طَلْحَةَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحَدِّثُ حَدِيثًا لَوْ لَمْ أَسْمَعْهُ إِلَّا مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ حَتَّى عَدَّ سَبْعَ مَرَّاتٍ وَلَكِنِّي سَمِعْتُهُ أَكَثَرَ مِنْ ذَلِكَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ كَانَ الْكِفْلُ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ لَا يَتَوَرَّعُ مِنْ ذَنْبٍ عَمِلَهُ فَأَتَتْهُ امْرَأَةٌ فَأَعْطَاهَا سِتِّينَ دِينَارًا عَلَى أَنْ يَطَأَهَا فَلَم... جامع ترمذی : كتاب: احوال قیامت ،رقت قلب اورورع کے بیان میں (باب: ہر قریب رہنے والے‘آسانی کرنے والے اور باوقار سنجیدہ کی فضیلت ) مترجم: TrimziWriterName 2496. عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم ﷺ سے ایک حدیث سنی ہے اگرمیں نے اسے ایک یا دو بار سنی ہوتی یہاں تک کہ سات مرتبہ گنا تو میں اسے تم سے بیان نہ کرتا، لیکن میں نے اسے اس سے زیادہ مرتبہ سنا ہے، آپ ﷺ فرما رہے تھے: ’’بنی اسرائیل میں کفل نامی ایک شخص تھا جو کسی گناہ کے کرنے سے پرہیز نہیں کرتا تھا، چنانچہ اس کے پاس ایک عورت آئی، اس نے اسے ساٹھ دینار اس لیے دیے کہ وہ اس سے بدکاری کرے گا، لیکن جب وہ اس کے آگے بیٹھا جیسا کہ مرد اپنی بیوی کے آگے بیٹھتا ہے تو وہ کانپ اٹھی اور رونے لگی، اس شخص نے پوچھا: تم کیوں روتی ہو کیا میں نے تمہارے ساتھ زبردستی... الموضوع: الإكراه على الزنا (الجنايات) Topics: بدکاری کرنے پر مجبور کرنا (جرائم و عقوبات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 16 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 16