باب: عطیہ کرنے کے بارے میں حضرت نعمان بن بشیرؓ کی روایت کے ناقلین کے لفظی اختلاف کا بیان
)
Sunan-nasai:
The Book of Presents
(Chapter: Different Versions Of The Report Of Nu'man Bin Bashir Concerning Presents)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3676.
حضرت نعمان بن بشیر ؓ سے مروی ہے کہ میرے والد نے مجھے ایک (غلام کا) عطیہ دیا۔ میری والدہ ان سے کہنے لگیں: میرے بیٹے کے عطیے پر رسول اللہ ﷺ کو گواہ بنالیں۔ میرے والد رسول اللہ ﷺ کے پاس حاضر ہوئے اور پوری بات آپ سے ذکر کی۔ نبی اکرم ﷺ نے اس پر گواہ بننا پسند نہیں فرمایا۔
تشریح:
(1) ”گواہ بنالیں“ کہیں کل کو دوسرے بیٹے جھگڑا نہ کریں۔ (2) ”پسند نہیں فرمایا“ کیونکہ یہ ظلم تھا اور ظلم پر گواہ بننا ظلم میں شرکت کے مترادف ہے۔ ۳۷۰۷- حضرت بشیر بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے ایک بیٹے کو غلام تحفے میں دیا۔ پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس تحفے پر گواہ بنالیں۔ آپ نے فرمایا: ”کیا تم نے پوری اولاد کو ایسے تحفے دیے ہیں؟ انہوں نے کہا: نہیں۔ آپ نے فرمایا‘ پھر اسے بھی واپس کر۔“

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
نعمان بن بشیر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ان کے والد نے انہیں ایک عطیہ دیا، تو ان کی ماں نے ان کے والد سے کہا کہ آپ نے جو چیز میرے بیٹے کو دی ہے اس کے دینے پر رسول اللہ ﷺ کو گواہ بنا دیجئیے، چنانچہ وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے اور آپ سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے اس کے لیے گواہ بننے کو ناپسند کیا۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from An-Nu'man bin Bashir that his father gave him a present, and his mother said: "Ask the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) to bear witness to what you have given to my son." So he came to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) and told him about that, and the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) did not want to bear witness to it.