Sunan-nasai:
The Book of Agriculture
(Chapter: Labor Partnership (Abdan))
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3937.
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں کہ بدر کے دن میں‘ عمار اور سعد شریک بن گئے۔ سعد دوقیدی لائے‘ جبکہ میں اور عمار کوئی قیدی نہ لاسکے۔
تشریح:
یہ روایت ضعیف ہے‘ تاہم شرکت ابدان کی وضاحت کچھ اس طرح ہے کہ دو (یا زیادہ) آدمی ایک کام مل کر کریں اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی آپس میں برابر تقسیم کرلیں اگرچہ ممکن ہے ایک آدمی زیادہ کام کرے دوسرا کم‘ جیسے مذکورہ روایت میں ذکر ہے کہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ کودوغلام ملے‘ دوسرے دوکو کچھ نہ مل سکا مگر انہوں نے دوقیدی تینوں میں برابر بانٹ لیے۔ (یعنی ان کی قیمت یا ان کا فدیہ) اسی طرح دومستری یا مزدور یا دودرزی اکٹھے کام کریں اور مزدوری برابر بانٹ لیں۔ اسے شرکت ضائع بھی کہتے ہیں۔ شرعاً اس میں کوئی قباحت نہیں کیونکہ اس کی بنیاد ہمدردی اور مروت ہے کہ کوئی بھائی کمزور ہونے کی بنا پر معیشت سے محروم نہ رہے۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ میں عمار اور سعد ؓ بدر کی لڑائی کے روز شریک (کار) ہوئے تو سعد دو قیدی لے کر آئے، نہ میں کچھ لایا اور نہ ہی عمار کچھ لے کر آئے۔
حدیث حاشیہ:
۱؎ : شرکت ابدان یہ ہے کہ دو آدمی کسی کام کے انجام دینے میں اس طرح شریک ہوں کہ ان دونوں کی محنت سے اس کام میں جو بھی فائدہ حاصل ہو گا اس میں وہ دونوں برابر برابر کے حصہ دار ہوں گے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that 'Abdullah said: "I formed a partnership with 'Ammar and Sa'd on the day of Badr. Sa'd brought two prisoners but 'Ammar and I did not bring anything.