Sunan-nasai:
The Book Of Fighting (The Prohibition Of Bloodshed)
(Chapter: The Ruling on Apostates)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
4060.
حضرت عکرمہ سے روایت ہے کہ کچھ لوگ اسلام سے مرتد ہو گئے۔ حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے انہیں آگ میں جلا دیا۔ حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا اگر میں سزا دیتا تو میں انہیں آگ میں نہ جلاتا کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: ”تم کسی کو اللہ والا عذاب نہ دو۔“ اگر میں انہیں سزا دیتا تو انہیں صرف قتل ہی کر دیتا کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: ”جو شخص اپنا دین بدل لے، اسے قتل کر دو۔“
تشریح:
اللہ والے عذاب سے مراد آگ میں جلاتا ہے۔ یہ عذاب صرف اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔ کسی حیوان کو بھی آگ میں جلایا نہیں جا سکتا۔

حدیث حاشیہ:
اللہ والے عذاب سے مراد آگ میں جلاتا ہے۔ یہ عذاب صرف اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔ کسی حیوان کو بھی آگ میں جلایا نہیں جا سکتا۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عکرمہ سے روایت ہے کہ کچھ لوگ اسلام سے پھر گئے۱؎ تو انہیں علی ؓ نے آگ میں جلا دیا۔ ابن عباس ؓ نے کہا: اگر میں ہوتا تو انہیں نہ جلاتا، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: ”تم کسی کو اللہ کا عذاب نہ دو“، اگر میں ہوتا تو انہیں قتل کرتا (کیونکہ) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: ”جو اپنا دین بدل ڈالے اسے قتل کر دو.“
حدیث حاشیہ:
۱؎ : کہا جاتا ہے کہ یہ لوگ عبداللہ بن سبا کے متبعین و پیروکاروں میں سے تھے، انہوں نے فتنہ پھیلانے اور امت کو گمراہ کرنے کے لیے اسلام کا اظہار کیا تھا۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from 'Ikrimah: "Some people apostatized after accepting Islam, and 'Ali burned them with fire. Ibn 'Abbas said: 'If it had been me, I would not have burned them; the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: 'No one should be punished with the punishment of Allah.' If it had been me, I would have killed them; the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: 'Whoever changes his religion, kill him.