موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی
سنن النسائي: كِتَابُ الْبَيْعَةِ (بَابٌ بَيْعَةُ الْمَمَالِيكِ)
حکم : صحیح
4184 . أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: جَاءَ عَبْدٌ فَبَايَعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْهِجْرَةِ، وَلَا يَشْعُرُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ عَبْدٌ، فَجَاءَ سَيِّدُهُ يُرِيدُهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «بِعْنِيهِ» فَاشْتَرَاهُ بِعَبْدَيْنِ أَسْوَدَيْنِ، ثُمَّ لَمْ يُبَايِعْ أَحَدًا حَتَّى يَسْأَلَهُ: «أَعَبْدٌ هُوَ»
سنن نسائی:
کتاب: بیعت سے متعلق احکام و مسائل
باب: غلام کی بیعت
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
4184. حضرت جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ ایک غلام آیا اور اس نے ہجرت پر نبی اکرم ﷺ کی بیعت کر لی۔ نبی اکرم ﷺ کو علم نہیں تھا کہ وہ غلام ہے۔ کچھ دیر بعد اس کا مالک آگیا‘ وہ اسے لے جانا چاہتا تھا۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”یہ غلام مجھے بیچ دے۔“ پھر آپ نے دوکالے غلام دے کر اس کو خریدا۔ اس کے بعد آپ کسی سے بیعت نہ لیتے حتیٰ کہ پوچھ لیتے: ”وہ غلام تو نہیں؟“