قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ (بَابٌ الْأَرْنَبُ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

4313.   أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عَاصِمٍ، وَدَاوُدَ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، عَنْ ابْنِ صَفْوَانَ قَالَ: أَصَبْتُ أَرْنَبَيْنِ فَلَمْ أَجِدْ مَا أُذَكِّيهِمَا بِهِ فَذَكَّيْتُهُمَا بِمَرْوَةٍ، فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ «فَأَمَرَنِي بِأَكْلِهِمَا»

سنن نسائی:

کتاب: شکار اور ذبیحہ سے متعلق احکام و مسائل

 

  (

باب: خرگوش ( کی حلت ) کا بیان

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

4313.   حضرت ابن صفوان رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ میں نے دو خرگوش شکار کیے لیکن مجھے کوئی ایسی چیز نہ مل سکی جس سے میں انھیں ذبح کر سکتا تو میں نے انھیں ایک تیز دھار پتھر سے ذبح کر دیا، پھر میں نے نبی اکرم ﷺ سے اس بارے میں پوچھا تو آپ نے مجھے ان کے کھانے کا حکم دیا۔ (کھانے کی اجازت دی)۔