Sunan-nasai:
The Book of Hunting and Slaughtering
(Chapter: Mastigures)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
4318.
حضرت ابن عباسؓ نے فرمایا: میری خالہ محترمہ نے رسول اللہ ﷺ کو پنیر، گھی اور سانڈے پیش کیے۔ آپ نے پنیر اور گھی تو کھا لیا لیکن سانڈے ناپسند کرتے ہوئے چھوڑ دیے (نہ کھائے)، البتہ وہ آپ کے دستر خون پر کھائے گئے۔ اگر یہ حرام ہوتے تو رسول اللہ ﷺ کے دستر خوان پر نہ کھائے جاتے اور نہ آپ ان کے کھانے کا حکم دیتے۔

حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ میری خالہ (ام حفید ؓ) نے مجھے پنیر، گھی اور ضب دے کر رسول اللہ ﷺ کے پاس بھیجا، آپ نے پنیر اور گھی میں سے کھایا اور کراہت کی وجہ سے ضب چھوڑ دی، لیکن وہ رسول اللہ ﷺ کے دستر خوان پر کھائی گئی۱؎ اگر وہ حرام ہوتی تو رسول اللہ ﷺ کے دستر خوان پر نہ کھائی جاتی اور نہ ہی آپ اسے کھانے کا حکم فرماتے۔
حدیث حاشیہ:
۱؎ : یعنی دوسروں نے ضب بھی کھایا۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Ibn 'Abbas said: "My maternal aunt gave some cottage cheese, cooking fat, and mastigures to the Messenger of Allah (ﷺ) He ate some of the cottage cheese and cooking fat, and left the mastigures, as he found them distasteful. But they were eaten upon the table-spread of the Messenger of Allah (ﷺ) and if they were Haram they would not have been eaten upon the table-spread of the Messenger of Allah (ﷺ) and he would not have told others to eat them.