قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْإِيمَانِ وَشَرَائِعِهِ (بَابٌ حُسْنُ إِسْلَامِ الْمَرْءِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

4998 .   أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى بْنِ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَسْلَمَ الْعَبْدُ فَحَسُنَ إِسْلَامُهُ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ كُلَّ حَسَنَةٍ كَانَ أَزْلَفَهَا وَمُحِيَتْ عَنْهُ كُلُّ سَيِّئَةٍ كَانَ أَزْلَفَهَا ثُمَّ كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ الْقِصَاصُ الْحَسَنَةُ بِعَشْرَةِ أَمْثَالِهَا إِلَى سَبْعِ مِائَةِ ضِعْفٍ وَالسَّيِّئَةُ بِمِثْلِهَا إِلَّا أَنْ يَتَجَاوَزَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَنْهَا

سنن نسائی:

کتاب: ایمان اور اس کے فرائض واحکام کا بیان

 

تمہید کتاب  (

باب: آدمی کے اسلام کی خوبی اور جسن

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

4998.   حضرت ابو سعید خدریؓ سے مروی ہے کہ رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا : ”جب کوئی شخص مسلمان ہو جائے اور اچھا مسلمان بن جائے تو اللہ تعالیٰ اسکی ہر وہ نیکی (اس کے نامہ اعمال میں) لکھ دیتا ہے جو اس نے اپنے دور جاہلیت میں کی ہوتی ہے۔ اور اس کا ہر وہ گناہ معاف کردیا جاتا ہے جو اس نے اس سے پہلے کیا ہو تا ہے۔ پھر اس کے بعد (اس کو اس کے اعمال کا) بدلہ ملےگا۔ نیکی کا ثواب دس گناہ سے سات سو گنا تک ہو گا اور برائی کا بدلہ برائی کے برابر ہی ہوگا۔ ہاں! اللہ عزوجل چاہے تو اسے بھی معاف فرما دے۔“