قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْإِيمَانِ وَشَرَائِعِهِ (بَابٌ عَلَى مَا يُقَاتِلُ النَّاسَ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

5003.   أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ نُعَيْمٍ قَالَ أَنْبَأَنَا حِبَّانُ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَشْهَدُوا أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ فَإِذَا شَهِدُوا أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ وَاسْتَقْبَلُوا قِبْلَتَنَا وَأَكَلُوا ذَبِيحَتَنَا وَصَلَّوْا صَلَاتَنَا فَقَدْ حَرُمَتْ عَلَيْنَا دِمَاؤُهُمْ وَأَمْوَالُهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا لَهُمْ مَا لِلْمُسْلِمِينَ وَعَلَيْهِمْ مَا عَلَيْهِمْ

سنن نسائی:

کتاب: ایمان اور اس کے فرائض واحکام کا بیان

 

کتاب تمہید  (

باب: لوگوں کے ساتھ کب تک جنگ ہو سکتی ہے ؟

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

5003.   حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے کفار سے لڑنے کا حکم دیا گیا ہے حتیٰ  کہ وہ یہ گواہی دیں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کو ئی معبود نہیں اور حضرت محمد ﷺ اللہ تعالی کے رسول ہیں اور ہمارے قبلے کی طرف منہ (کر کے نماز قائم ) کریں، ہمارا ذبح شدہ جانور کھائیں، ہماری طرح نماز پڑھیں تو ان کے جان ومال ہم پر حرام ہیں، الا یہ کہ ان پر کوئی حق بنتا ہو۔ ان کے وہی حقوق ہوں گے جو مسلمانوں کے ہیں اور ان پر وہ فرائض عائد ہوں گے جو مسلمانوں پر عائد ہوتے ہیں۔“