قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْإِيمَانِ وَشَرَائِعِهِ (بَابُ الْجِهَادِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

5029.   أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ مِينَاءَ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ انْتَدَبَ اللَّهُ لِمَنْ يَخْرُجُ فِي سَبِيلِهِ لَا يُخْرِجُهُ إِلَّا الْإِيمَانُ بِي وَالْجِهَادُ فِي سَبِيلِي أَنَّهُ ضَامِنٌ حَتَّى أُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ بِأَيِّهِمَا كَانَ إِمَّا بِقَتْلٍ وَإِمَّا وَفَاةٍ أَوْ أَنْ يَرُدَّهُ إِلَى مَسْكَنِهِ الَّذِي خَرَجَ مِنْهُ يَنَالُ مَا نَالَ مِنْ أَجْرٍ أَوْ غَنِيمَةٍ

سنن نسائی:

کتاب: ایمان اور اس کے فرائض واحکام کا بیان

 

کتاب تمہید  (

باب: جہاد (بھی ایمان کا جز ہے )

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

5029.   حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کے راستے میں (جہاد کے لیے) نکلتا ہے، اس کے لیے اللہ تعالیٰ نے ضمانت دے رکھی ہے کہ اگروہ صرف مجھ پر ایمان رکھتے ہوئے او ر خالص میرے راستے میں جہاد کرنے کے لیے نکلتا ہے تو میں سے ضرور جنت میں داخل کروں گا، چاہے وہ (میدان جنگ میں) قتل وہ جائے یا اسی راستے میں فوت ہےجائے۔ یا پھر وہ (اللہ تعالیٰ) اس کو اس کے کھر واپس لائے گا جس سےوہ نکلا تھا جب کہ اس کو ثواب بھی حاصل ہو گا اور عنیمت بھی جواس کے مقدر میں ہے۔“