قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْإِيمَانِ وَشَرَائِعِهِ (بَابُ الْجِهَادِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

5030 .   أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ قَالَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَضَمَّنَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِمَنْ خَرَجَ فِي سَبِيلِهِ لَا يُخْرِجُهُ إِلَّا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِي وَإِيمَانٌ بِي وَتَصْدِيقٌ بِرُسُلِي فَهُوَ ضَامِنٌ أَنْ أُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ أَوْ أُرْجِعَهُ إِلَى مَسْكَنِهِ الَّذِي خَرَجَ مِنْهُ نَالَ مَا نَالَ مِنْ أَجْرٍ أَوْ غَنِيمَةٍ

سنن نسائی:

کتاب: ایمان اور اس کے فرائض واحکام کا بیان

 

تمہید کتاب  (

باب: جہاد (بھی ایمان کا جز ہے )

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

5030.   حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کے راستے میں (جہاد کےلیے) نکلتا ہے جب کہ اس کی نیت صرف اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد ہی کی ہو اور مجھ پر ایمان اور میرے رسولوں کی تصدیق ہی اس کو جہاد پر مجبور کر رہے ہوں تو اللہ تعالیٰ نے ضمانت دے رکھی ہےکہ میں اسے ضرور جنت میں داخل کروں گا اسے اس کے گھر میں واپس لاؤں گا جہاں سے وہ جہاد کےلیے نکلا تھا، علاوہ ثواب اورعنیمت کے جو اس کو ملے۔“