Sunan-nasai:
The Book of Adornment
(Chapter: Letting the Hair Grow)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5060.
حضرت براء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے کسی شخص کو سرخ حلہ پہنے ہوئے رسول اللہ ﷺ سے زیادہ خوب صورت نہیں دیکھا جب کہ آپ کے سر مبارک کے لمبے لمبے بال کندھوں سے ٹکراتے تھے۔
تشریح:
مقصود یہ ہے کہ سرخ لباس آپ پر بہت جچتا تھا کیونکہ وہ آپ کے جسمانی رنگ وروپ سے بہت زیادہ مناسبت رکھتا تھا۔ رنگ بھی سرخ وسپید اور حلہ بھی سرخ و سفید۔ 2۔ کندھوں سے ، مراد مرد کے لیے بالوں کو کاٹنا ضروری ہے ۔ کندھوں کے برابر کاٹے یا کانوں کے یا اس سے اوپر۔ (تفصیل دیکھئے، حدیث:۵۰۵۶)
حضرت براء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے کسی شخص کو سرخ حلہ پہنے ہوئے رسول اللہ ﷺ سے زیادہ خوب صورت نہیں دیکھا جب کہ آپ کے سر مبارک کے لمبے لمبے بال کندھوں سے ٹکراتے تھے۔
حدیث حاشیہ:
مقصود یہ ہے کہ سرخ لباس آپ پر بہت جچتا تھا کیونکہ وہ آپ کے جسمانی رنگ وروپ سے بہت زیادہ مناسبت رکھتا تھا۔ رنگ بھی سرخ وسپید اور حلہ بھی سرخ و سفید۔ 2۔ کندھوں سے ، مراد مرد کے لیے بالوں کو کاٹنا ضروری ہے ۔ کندھوں کے برابر کاٹے یا کانوں کے یا اس سے اوپر۔ (تفصیل دیکھئے، حدیث:۵۰۵۶)
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
براء بن عازب ؓ کہتے ہیں کہ میں نے کسی کو لال جوڑے میں رسول اللہ ﷺ سے زیادہ خوبصورت نہیں دیکھا، آپ کے بال آپ کے مونڈھوں تک تھے۔۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سر کے بال تین طرح تھے: آدھے کانوں تک، پورے کانوں تک، اور کندھے تک، تینوں صورتیں مختلف احوال میں ہوتی تھیں، ان میں کوئی تضاد نہیں ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Al-Bara' said: "I have never seen anyone who looked more handsome in a red Hullah than the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم), with his long hair that came down to his shoulders.