Sunan-nasai:
The Book of Adornment
(Chapter: Woman who has Hair Extensions Affixed)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5095.
حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جعلی بال لگانے والی، لگوانے والی، رنگ بھر نےوالی اور بھروانے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔ ولید بن ابو ہشام نے اس روایت کو مرسل بیان کیا ہے۔
تشریح:
ولید بن ابو ہشام نے عبیداللہ بن عمر کی مخالفت کی ہے کیونکہ اس (عبید اللہ) نے یہ روایت حضرت نافع رحمہ اللہ سے موصول بیان کی ہے او ر وہ اس طرح کہ عبیداللہ نے نافع سے اور انہوں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے جعلی بال ملانے والی، ملوانے والی جسم گودنے والی اور گدوانے والی پر لعنت کی ہے۔ یہی مذکورہ حدیث عبیداللہ کی سند والی ہے جبکہ اگلی روایت: ۵۰۹۹ جوکہ مرسل بیان کی گئی ہےاس میں ولید بن ابوہشام نے نافع سے بیان کیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے...... الخ. اصل بات یہ ہے کہ عبیداللہ، نافع سے بیان کرنے میں دیگر رواۃ سے مقدم ہے۔ چونکہ عبیداللہ نے نافع سے موصول بیان کی ہے، لہذا یہ روایت محفوظ ہے۔ واللہ أعلم

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ بال جوڑنے والی اور جوڑوانے والی، گودنے والی اور گودوانے والی عورت پر رسول اللہ ﷺ نے لعنت فرمائی ہے۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں:) ولید بن ہشام نے اسے مرسلاً روایت کیا ہے، (ان کی روایت آگے آ رہی ہے)۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Ibn 'Umar said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) cursed the woman who affixes hair extensions and the woman who has that done, the woman who does tattoos and the woman who has that done.