باب: عورت نے خوشبو لگائی ہو تو وہ مسجد میں نماز کے لیے نہیں آسکتی
)
Sunan-nasai:
The Book of Adornment
(Chapter: Prohibition of Women Attending the Prayer if they Have Perfumed Themselves with Incense)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5130.
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی زوجۂ محترمہ حضرت زینب ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب کوئی عورت عشاء کی نماز مسجد میں پڑھنے کا ارادہ رکھتی ہو تو وہ خوشبو نہ لگائے۔ ابوعبدالرحمن (امام نسائیؒ) نے کہا کہ یحییٰ اور جریر کی حدیث وہیب بن خالد کی حدیث کی نسبت زیادہ درست ہے۔ واللہ أعلم
تشریح:
ہمارے سامنے جو نسخہ ہے اس میں یہی ہے کہ یحییٰ اور جریر کی حدیث وہیب بن خالد کی حدیث کی نسبت زیادہ درست ہے۔ اس میں جریر کی حدیث تو موجود ہے، (حدیث ۵۱۳۳ جبکہ یحییٰ کی حدیث اس نسخے میں نہیں۔ شاید کاتب اور ناسخ سے یحییٰ کی روایت رہ گئی ہے اور وہ لکھ نہیں سکا۔ واللہ أعلم

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن مسعود کی بیوی زینب ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: ”جب تم میں سے کوئی عورت مسجد میں عشاء میں آئے تو خوشبو نہ لگائے۔“ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: یحییٰ اور جریر کی حدیث وہیب بن خالد کی حدیث سے زیادہ قرین صواب ہے۔ واللہ أعلم ۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : جریر کی روایت یہی ہے، اور جریر و یحییٰ کی مشترکہ روایت نمبر ۵۲۶۲ پر آ رہی ہے، مؤلف کا مقصد یہ ہے زینب رضی اللہ عنہا کی روایت میں ”بسر بن سعید“ سے روایت کرنے والے ”بکیر“ کا ہونا یعقوب بن عبداللہ کے بالمقابل زیادہ قرین صواب بات ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Zainab, the wife of 'Abdullah, said: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "If one of you wants to attend 'Isha' prayer, let her not touch perfume.