قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

سنن النسائي: كِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بابٌ آخِرُ وَقْتِ الصُّبْحِ)

حکم : صحیح الإسناد

ترجمة الباب:

552 .   أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَا حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي صَدَقَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الظُّهْرَ إِذَا زَالَتْ الشَّمْسُ وَيُصَلِّي الْعَصْرَ بَيْنَ صَلَاتَيْكُمْ هَاتَيْنِ وَيُصَلِّي الْمَغْرِبَ إِذَا غَرَبَتْ الشَّمْسُ وَيُصَلِّي الْعِشَاءَ إِذَا غَابَ الشَّفَقُ ثُمَّ قَالَ عَلَى إِثْرِهِ وَيُصَلِّي الصُّبْحَ إِلَى أَنْ يَنْفَسِحَ الْبَصَرُ

سنن نسائی:

کتاب: اوقات نماز سے متعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: صبح کی نماز کا آخری وقت

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

552.   حضرت انس بن مالک ؓ سے منقول ہے، انھوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ ظہر کی نماز پڑھتے تھے جب سورج ڈھلتا تھا۔ اور آپ عصر کی نماز تمھاری ان دو (ظہراورعصر) نمازوں کے درمیان میں پڑھتے تھے۔ اور مغرب کی نماز پرھتے جب سورج غروب ہوتا اور عشاء کی نماز پڑھتے جب سرخی غائب ہوجاتی۔ پھر انھوں نے اس کے بعد فرمایا کہ آپ صبح کی نماز سے اس وقت فارغ ہوتے جب نظر دور تک دیکھنے لگتی۔