موضوعات
قسم الحديث (القائل): موقوف ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ ذِكْرِ الْآثَامِ الْمُتَوَلِّدَةِ عَنْ شُرْبِ الْخَمْرِ)
حکم : صحیح
5667 . أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ الْمُبَارَكِ عَنْ يُونُسَ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ أَنَّ أَبَاهُ قَالَ سَمِعْتُ عُثْمَانَ يَقُولُ اجْتَنِبُوا الْخَمْرَ فَإِنَّهَا أُمُّ الْخَبَائِثِ فَإِنَّهُ كَانَ رَجُلٌ مِمَّنْ خَلَا قَبْلَكُمْ يَتَعَبَّدُ وَيَعْتَزِلُ النَّاسَ فَذَكَرَ مِثْلَهُ قَالَ فَاجْتَنِبُوا الْخَمْرَ فَإِنَّهُ وَاللَّهِ لَا يَجْتَمِعُ وَالْإِيمَانُ أَبَدًا إِلَّا يُوشِكَ أَحَدُهُمَا أَنْ يُخْرِجَ صَاحِبَهُ
سنن نسائی:
کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل
باب: ان گناہوں کا ذکر جو شراب پینے کے نتیجے میں صادر ہوسکتے ہیں
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
5667. حضرت عبدالرحمن بن حارث سے روایت ہے کہ انھوں نے کہا کہ میں نے حضرت عثمان ؓ کو فرماتے سنا: شراب سے دور رہو کیونکہ یہ تمام بڑائیوں کی جڑ ہے۔ تم سے پہلے لوگوں میں ایک بڑا عابد شخص تھا۔ وہ لوگوں سے الگ تھلگ رہتا تھا۔ (پھر راوی نے حسب سابق روایت بیان کی) پھر فرمایا: شراب سے دور رہو۔ اللہ کی قسم! شراب اور ایمان کسی شخص میں اکھٹے نہیں ہوں گے مگر ان میں سے کوئی ایک دوسرے کو نکال باہر کرے گا۔