Sunan-nasai:
Mention The Fitrah (The Natural Inclination Of Man)
(Chapter: Wudu’ With Water From Snow)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
61.
حضرت عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ نبی ﷺ یہ دعا پڑھا کرتے تھے: [اللھم! اغسل خطایاي…… من الدنس] ’’اے اللہ! میری غلطیوں کو برف کے پانی اور اولوں سے دھو دے اور میرے دل کو غلطیوں سے یوں پاک کر دے جیسے تو نے سفید کپڑا میل کچیل سے صاف رکھا ہے۔‘‘
تشریح:
(1) برف کے پانی سے وضو کرنا جائز ہے جیسا کہ پچھلی حدیث میں اس کی وضاحت گزر چکی ہے۔ (2) انسان کو ہمیشہ استغفار کرتے رہنا چاہیے اور دل کو گناہوں کی میل کچیل سے صاف رکھنے کی دعا بھی کرنی چاہیے کیونکہ یہ تمام اعضاء کا سردار ہے اور دوسرے اعضاء کی درستی کا انحصار بھی اسی پر ہے جیسا کہ صحیحین میں ہے: ’’خبردار! بے شک جسم میں ایک ٹکڑا ہے جب وہ درست رہے تو سارا جسم درست رہتا ہے اگر وہ خراب ہو جائے تو سارا جسم خراب ہو جاتا ہے۔ خبردار! وہ (ٹکڑا) دل ہے۔‘‘ (صحیح البخاري، الایمان، حدیث: ۵۲، و صحیح مسلم، المساقاۃ، حدیث: ۱۵۹۹)

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ فرماتے تھے: «اللہم اغسل خطاياى بماء الثلج والبرد ونق قلبي من الخطايا كما نقيت الثوب الأبيض من الدنس» ”اے اللہ! میرے گناہوں کو برف اور اولے کے پانی سے دھو دے، اور میرے دل کو گناہوں سے اسی طرح پاک کر دے جس طرح تو نے سفید کپڑے کو میل سے پاک کیا ہے۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that 'Aishah (RA) said: “The Prophet (ﷺ) used to say: (Allah, wash away my sins with the water of snow and hail, and cleanse my heart of sin as a white garment is cleansed of filth).” (Sahih)