Sunan-nasai:
The Book of Leading the Prayer (Al-Imamah)
(Chapter: The concession allowing the Imam to offer a lengthy prayer)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
826.
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نماز ہلکی پڑھانے کا حکم دیتے تھے مگر خود سورۂ صافات کے ساتھ ہماری امامت فرماتے۔
تشریح:
امام کو مقتدیوں کا لحاظ رکھنا چاہیے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے لوگ شوق سے نماز پڑھتے تھے۔ دل تنگ ہونے یا بے زاری کا خدشہ نہ تھا اس لیے آپ لمبی نماز پڑھاتے تھے مگر پھر بھی کبھی بچے کا رونا سنتے تو نماز مختصر فرما دیتے۔ ہر امام اپنے مقتدیوں کے لحاظ سے نماز پڑھائے مگر ارکان کی ادائیگی صحیح ہونی چاہیے۔ نماز میں سکون و اطمینان ہو۔ صرف قراءت و تسبیحات اور ادعیہ میں تخفیف ہوگی۔
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نماز ہلکی پڑھانے کا حکم دیتے تھے مگر خود سورۂ صافات کے ساتھ ہماری امامت فرماتے۔
حدیث حاشیہ:
امام کو مقتدیوں کا لحاظ رکھنا چاہیے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے لوگ شوق سے نماز پڑھتے تھے۔ دل تنگ ہونے یا بے زاری کا خدشہ نہ تھا اس لیے آپ لمبی نماز پڑھاتے تھے مگر پھر بھی کبھی بچے کا رونا سنتے تو نماز مختصر فرما دیتے۔ ہر امام اپنے مقتدیوں کے لحاظ سے نماز پڑھائے مگر ارکان کی ادائیگی صحیح ہونی چاہیے۔ نماز میں سکون و اطمینان ہو۔ صرف قراءت و تسبیحات اور ادعیہ میں تخفیف ہوگی۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہلکی نماز پڑھانے کا حکم دیتے، اور آپ ہماری امامت سورۃ الصافات سے کرتے تھے۔۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : جس میں ایک سو اسی آیتیں ہیں، اور عمومی طور پر آپ ساٹھ سے سو آیتیں پڑھا کرتے تھے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Abu Qatadah (RA) said: "I saw the Messenger of Allah (ﷺ) leading the people in prayer, carrying Umamah bint Abi Al-As on his shoulder. When he bowed he put her down and when he stood up from prostration he picked her up again".