باب: مغرب کی نماز میں چھوٹی مفصل سورتیں پڑھنی چاہئیں
)
Sunan-nasai:
The Book of the Commencement of the Prayer
(Chapter: Reciting the short Mufassal surahs in Maghrib)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
983.
حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے کسی ایسے شخص کے پیچھے نماز نہیں پڑھی جو فلاں شخص (عمر بن عبدالعزیز) سے بڑھ کر اللہ کے رسول ﷺ جیسی نماز پڑھاتا ہو۔ ہم نے اس شخص کے پیچھے نماز پڑھی۔ وہ ظہر کی پہلی دو رکعتیں لمبی کرتا تھا اور آخری وہ ہلکی پڑھاتا تھا۔ وہ عصر کی نماز بھی ہلکی پڑھاتا تھا۔ وہ مغرب کی نماز میں چھوٹی مفصل سورتیں پڑھتا تھا اورعشاء کی نماز میں (والشَّمْسِ وَضُحَاهَا) اور اس جیسی سورتیں پڑھتا تھا۔ اورصبح کی نماز میں لمبی سورتیں پڑھتا تھا۔

حدیث حاشیہ:
فائدہ: دیکھیے حدیث: ۹۸۳۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے فلاں سے بڑھ کر کسی کے پیچھے رسول اللہ ﷺ کی نماز سے مشابہ نماز نہیں پڑھی (سلیمان کہتے ہیں) ہم نے اس شخص کے پیچھے نماز پڑھی، وہ ظہر کی پہلی دونوں رکعتیں لمبی کرتے تھے، اور آخری دونوں (رکعتیں) ہلکی کرتے، اور عصر بھی ہلکی کرتے، اور مغرب میں قصار مفصل پڑھتے، اور عشاء میں «والشَّمْسِ وَضُحَاهَا» اور اسی طرح کی سورتیں پڑھتے، اور فجر میں دو لمبی دو سورتیں پڑھتے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Abu Hurairah (RA) said: "I have never prayed behind anyone whose prayer more closely resembled that of the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) than so-and-so. We prayed behind that person and he used to make the first two rak'ahs of Zuhr lengthy and the last two shorter, and he would make 'Asr shorter; in Maghrib he would recite the short Mufassal surahs. In Isha' he recited: 'By the sun and its brightness and similar surahs, and in subh he recited two lengthy surahs".