تشریح:
فائده: مذکورہ بالا روایات سنداً ضعیف ہے۔ تاہم معناً صحیح ہے کہ جیسا کہ صحیح مسلم میں حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے۔ انھوں نے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی پہلی دو رکعتوں میں تیس تیس آیات کے برابر قراءت کرتے تھے۔ اور پچھلی رکعتوں میں پندرہ آیتوں کے برابر یا فرمایا۔ اس (تیس) سے نصف اور عصر کی پہلی دو رکعتوں میں سے ہر رکعت میں پندرہ آیتوں کے برابر قراءت کرتے تھے۔ اور پچھلی دو رکعتوں میں اس سے نصف۔ دیکھئے۔ (صحیح مسلم، الصلاۃ، باب القراءۃ فی الظھر والعصر، حدیث 452)