مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 14
کل صفحات: 2 - کل احادیث: 14
1 صحيح البخاري كِتَابُ فَرْضِ الخُمُسِ مَا ذُكِرَ مِنْ دِرْعِ النَّبِيِّ ﷺ وَعَصَاهُ، وَس...
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
3107 حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَسَدِيُّ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ طَهْمَانَ، قَالَ: أَخْرَجَ إِلَيْنَا أَنَسٌ «نَعْلَيْنِ جَرْدَاوَيْنِ لَهُمَا قِبَالاَنِ»، فَحَدَّثَنِي ثَابِتٌ البُنَانِيُّ بَعْدُ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّهُمَا «نَعْلاَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»...
صحیح بخاری:
کتاب: خمس کے فرض ہونے کا بیان باب : نبی کریم ﷺ کی زرہ‘ عصاء مبارک &lsqu...)
مترجم: شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
3107. حضرت عیسیٰ بن طہمان سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ حضرت انس ؓنے بالوں کے بغیر چمڑے کی وہ پرانی جوتیاں ہمیں دکھائیں جن پر دو تسمے لگے ہوئے تھے۔ اس کے بعد ثابت بنانی نے یہ حدیث حضرت انس ؓ کے حوالے سے بیان کی کہ انھوں نے فرمایا کہ یہ نبی کریم ﷺ کی پاپوش مبارک ہیں۔
2 صحيح البخاري كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ قِبَالاَنِ فِي نَعْلٍ، وَمَنْ رَأَى قِبَالًا...
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
5857 حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، حَدَّثَنَا أَنَسٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: «أَنَّ نَعْلَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَهَا قِبَالاَنِ»
صحیح بخاری:
کتاب: لباس کے بیان میں
مترجم: شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
5857. حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کی چپل کے دو تسمے تھے۔
3 صحيح البخاري كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ قِبَالاَنِ فِي نَعْلٍ، وَمَنْ رَأَى قِبَالًا...
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
5858 حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ طَهْمَانَ، قَالَ: خَرَجَ إِلَيْنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، بِنَعْلَيْنِ لَهُمَا قِبَالاَنِ فَقَالَ ثَابِتٌ البُنَانِيُّ: «هَذِهِ نَعْلُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»
صحیح بخاری:
کتاب: لباس کے بیان میں
مترجم: شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
5858. حضرت عیسیٰ بن طہمان سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ حضرت انس بن مالک ؓ دو جوتے لے کر ہمارے پاس باہر تشریف لائے جس میں دو تسمے لگے ہوئے تھے۔ ثابت بنانی کہا: یہ نبی ﷺ کے جوتے ہیں۔
4 سنن أبي داؤد كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ فِي وَقْتِ الْإِحْرَامِ
حکم: صحیح
1772 حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ جُرَيْجٍ أَنَّهُ قَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ رَأَيْتُكَ تَصْنَعُ أَرْبَعًا لَمْ أَرَ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِكَ يَصْنَعُهَا قَالَ مَا هُنَّ يَا ابْنَ جُرَيْجٍ قَالَ رَأَيْتُكَ لَا تَمَسُّ مِنْ الْأَرْكَانِ إِلَّا الْيَمَانِيَّيْنِ وَرَأَيْتُكَ تَلْبَسُ النِّعَالَ السِّبْتِيَّةَ وَرَأَيْتُكَ تَصْبُغُ بِالصُّفْرَةِ وَرَأَيْتُكَ إِذَا كُنْتَ بِمَكَّةَ أَهَلَّ النَّاسُ إِذَا رَأَوْا الْهِلَالَ وَلَمْ تُهِلَّ أَنْتَ حَتَّى كَانَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ أَمَّا...
سنن ابو داؤد:
کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: احرام باندھنے کا وقت
مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)
1772. سیدنا عبید بن جریج کہتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے کہا: اے ابو عبدالرحمٰن! میں آپ کو چار کام کرتے دیکھتا ہوں، آپ کا کوئی ساتھی یہ نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا: اے ابن جریج! وہ کیا ہیں؟ انہوں نے کہا: میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ (دوران طواف میں) بیت اللہ کے صرف دو کونوں «يمانيين» (حجر اسود اور رکن یمانی) کو ہاتھ لگاتے ہیں اور آپ کو دیکھا ہے کہ آپ ایسے چمڑے کی جوتی پہنتے ہیں جس پر بال نہیں ہوتے۔ اور آپ کو دیکھا ہے کہ زرد رنگ استعمال کرتے ہیں۔ (کپڑوں میں یا بالوں میں بطور خضاب کے) اور میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ جب...
5 سنن أبي داؤد كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ فِي الِانْتِعَالِ
حکم: صحیح
4134 حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ نَعْلَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَهَا قِبَالَانِ
سنن ابو داؤد:
کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل
مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)
4134. سیدنا انس ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ کے جوتے میں دو پٹیاں ہوتی تھیں۔
6 سنن أبي داؤد كِتَابُ التَّرَجُّلِ بَابُ مَا جَاءَ فِي خِضَابِ الصُّفْرَةِ
حکم: صحیح
4210 حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ مُطَرِّفٍ أَبُو سُفْيَانَ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي رَوَّادٍ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَلْبَسُ النِّعَالَ السِّبْتِيَّةَ، وَيُصَفِّرُ لِحْيَتَهُ بِالْوَرْسِ وَالزَّعْفَرَانِ, وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُ ذَلِكَ....
سنن ابو داؤد: کتاب: بالوں اور کنگھی چوٹی کے احکام و مسائل (باب: زرد رنگ سے بال رنگنا)
مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)
4210. سیدنا ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ سبتی (رنگی ہوئی کھال سے بنے ہوئے) جوتے استعمال کیا کرتے تھے اور اپنی ڈاڑھی کو ورس اور زعفران بھی لگاتے تھے۔ چنانچہ سیدنا ابن عمر ؓ کا بھی یہی عمل تھا۔
7 جامع الترمذي أَبْوَابُ اللِّبَاسِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابُ مَا جَاءَ فِي نَعْلِ النَّبِيِّ ﷺ
حکم: صحیح
1772 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ قُلْتُ لِأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ كَيْفَ كَانَ نَعْلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُمَا قِبَالَانِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
جامع ترمذی: كتاب: لباس کے احکام ومسائل (باب: نبی اکرمﷺ کے جوتے کا بیان)
مترجم: فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی ومجلس علمی(دار الدعوۃ، نئی دہلی)
1772. قتادہ کہتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک ؓ سے پوچھا: رسول اللہ ﷺ کے جوتے کیسے تھے؟ کہا: ان کے دوتسمے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔۲۔ اس باب میں ابن عباس اورابوہریرہ سے بھی احادیث آئی ہیں۔
8 جامع الترمذي أَبْوَابُ اللِّبَاسِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابُ مَا جَاءَ فِي نَعْلِ النَّبِيِّ ﷺ
حکم: صحیح
1773 حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ نَعْلَاهُ لَهُمَا قِبَالَانِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ...
جامع ترمذی: كتاب: لباس کے احکام ومسائل (باب: نبی اکرمﷺ کے جوتے کا بیان)
مترجم: فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی ومجلس علمی(دار الدعوۃ، نئی دہلی)
1773. انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے جوتے کے دوتسمے تھے۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔۲۔ اس باب میں ابن عباس و ابوہریرہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔
9 سنن النسائي كِتَابُ الزِّينَةِ بَابُ حِلْيَةِ السَّيْفِ
حکم: صحیح
5375 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ وَهُوَ ابْنُ زُرَيْعٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ قَالَ كَانَتْ قَبِيعَةُ سَيْفِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فِضَّةٍ
سنن نسائی:
کتاب: زینت سےمتعلق احکام و مسائل
مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)
5375. حضرت سعید بن ابی الحسن نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ کی تلوار کے دستے کے کنارے پر چاندی لگی ہوئی تھی۔
10 سنن النسائي كِتَابُ الزِّينَةِ بَابُ النَّهْيِ عَنْ الْجُلُوسِ عَلَى الْمَيَاثِرِ...
حکم: صحیح
5376 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ قَالَ سَمِعْتُ عَاصِمَ بْنَ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْ اللَّهُمَّ سَدِّدْنِي وَاهْدِنِي وَنَهَانِي عَنْ الْجُلُوسِ عَلَى الْمَيَاثِرِ وَالْمَيَاثِرُ قَسِّيٌّ كَانَتْ تَصْنَعُهُ النِّسَاءُ لِبُعُولَتِهِنَّ عَلَى الرَّحْلِ كَالْقَطَائِفِ مِنْ الْأُرْجُوَانِ...
سنن نسائی:
کتاب: زینت سےمتعلق احکام و مسائل
مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)
5376. حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا: ”تو یہ دعا کیا کر [اللّهمَّ! سَدِّدّنِيْ وَهدِني] ”اے اللہ! مجھے سیدھا رکھنا اور ہدایت پر قائم رکھنا۔“ نیز آپ نے مجھے ریشمی گدیلوں پر بیٹھنے سے منع فرمایا۔ اور یہ گدیلے قسی (ریشمی) کپڑے سے بنے ہوتے تھے جنہیں عورتیں اپنے خاوندوں کے لیے پالان پر رکھنے کی غرض سے بناتی تھیں اور یہ رنگ میں ارجوانی رنگ کی چادروں جیسے ہوتے تھے۔...
مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 14
کل صفحات: 2 - کل احادیث: 14