1 ‌سنن ابن ماجه كِتَابُ السُّنَّةِ بَابُ فَضْلِ الزُّبَيْرِؓ

حکم: صحیح

124 حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، وَهَدِيَّةُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَتْ لِي عَائِشُةُ، يَا عُرْوَةُ كَانَ أَبَوَاكَ مِنَ الَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِلَّهِ وَالرَّسُولِ مِنْ بَعْدِ مَا أَصَابَهُمُ الْقَرْحُ: أَبُو بَكْرٍ، وَالزُّبَيْرُ ...

سنن ابن ماجہ: کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت (

باب: حضرت زبیر کے فضائل و مناقب

)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

124. حضرت عروہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ‬ ؓ ن‬ے مجھ سے فرمایا: عروہ! تمہارے والد اور نانا ان لوگوں میں شامل ہیں، جنہوں نے زخمی ہونے کے بعد بھی اللہ اور اس کے رسول کے حکم کی تعمیل کی، یعنی ابو بکر اور زبیر ؓ۔