الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 6 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 6 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ (بَابُ مَنْ حَدَّثَ بِمَشَاهِدِهِ فِي الحَرْبِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2824. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا حَاتِمٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: «صَحِبْتُ طَلْحَةَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَسَعْدًا، وَالمِقْدَادَ بْنَ الأَسْوَدِ، وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ، فَمَا سَمِعْتُ أَحَدًا مِنْهُمْ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا أَنِّي سَمِعْتُ طَلْحَةَ يُحَدِّثُ عَنْ يَوْمِ أُحُدٍ»... صحیح بخاری : کتاب: جہاد کا بیان (باب : جو شخص اپنی لڑائی کے کارنامے بیان کرے‘ اس کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 2824. حضرت سائب بن یزید ؓسے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ میں طلحہ بن عبیداللہ، سعد بن ابی وقاص، مقداد بن اسود اور حضرت عبدالرحمان بن عوف ؓ کاساتھی رہا ہوں۔ ان میں سے کسی کو میں نے رسول اللہ ﷺ کی احادیث بیان کرتے ہوئے نہیں سنا، البتہ حضرت طلحہ بن عبیداللہ سے میں نےسنا کہ وہ غزوہ احد کے حالات بیان کیا کرتے تھے۔ ... الموضوع: شهود طلحة أحدا (السيرة) موضوع: حضرت طلحہ کی احد میں حاضری (سیرت) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ المَغَازِي (بَابٌ:{إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَف...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 4062. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ قَالَ سَمِعْتُ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ قَالَ صَحِبْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ وَطَلْحَةَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ وَالْمِقْدَادَ وَسَعْدًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ فَمَا سَمِعْتُ أَحَدًا مِنْهُمْ يُحَدِّثُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا أَنِّي سَمِعْتُ طَلْحَةَ يُحَدِّثُ عَنْ يَوْمِ أُحُدٍ... صحیح بخاری : کتاب: غزوات کے بیان میں (باب:” جب تم میں سے دو جماعتیں ایسا ارادہ کر بیٹھتی تھیں کہ ہمت ہار دیں ، حالانکہ اللہ دونوں کا مدد گار تھا اور ایماندار وں کو تو اللہ پر بھروسہ رکھنا چاہیے۔ “ ( آل عمران : 122 ) ) مترجم: BukhariWriterName 4062. حضرت سائب بن یزید ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں عبدالرحمٰن بن عوف، طلحہ بن عبیداللہ، مقداد (بن اسود)، اور حضرت سعد (بن ابی وقاص) رضي اللہ عنھم کا ساتھی رہا ہوں۔ میں نے ان میں سے کسی کو نبی ﷺ سے حدیث بیان کرتے ہوئے نہیں سنا، البتہ حضرت طلحہ ؓ سے سنا کہ وہ غزوہ اُحد کے متعلق بیان کرتے تھے۔ ... الموضوع: شهود طلحة أحدا (السيرة) موضوع: حضرت طلحہ کی احد میں حاضری (سیرت) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ فِي فَضْلِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍؓ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2414. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، وَحَامِدُ بْنُ عُمَرَ الْبَكْرَاوِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالُوا: حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ وَهُوَ ابْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، قَالَ: «لَمْ يَبْقَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ تِلْكَ الْأَيَّامِ الَّتِي قَاتَلَ فِيهِنَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، غَيْرُ طَلْحَةَ وَسَعْدٍ عَنْ حَدِيثِهِمَا»... صحیح مسلم : کتاب: صحابہ کرامؓ کے فضائل ومناقب (باب: حضرت سعد بن ابی وقاصؓ کے فضائل ) مترجم: MuslimWriterName 2414. معتمر کے والد سلیمان نے کہا: میں نے حضرت ابو عثمان سے سنا، کہا: ان ایام میں سے ایک میں جب رسول اللہ ﷺ نے جہاد کیا تو جنگ کے دوران میں آپ کے ساتھ حضرت طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سوا اور کو ئی باقی نہیں رہا تھا۔ (یہ میں) ان دونوں کی بتائی ہوئی بات سے (بیان کر رہا ہوں) ... الموضوع: شهود طلحة أحدا (السيرة) موضوع: حضرت طلحہ کی احد میں حاضری (سیرت) 4 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْجِهَادِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الدِّرْعِ) حکم: حسن 1692. حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ قَالَ كَانَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِرْعَانِ يَوْمَ أُحُدٍ فَنَهَضَ إِلَى الصَّخْرَةِ فَلَمْ يَسْتَطِعْ فَأَقْعَدَ طَلْحَةَ تَحْتَهُ فَصَعِدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِ حَتَّى اسْتَوَى عَلَى الصَّخْرَةِ فَقَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ أَوْجَبَ طَلْحَةُ قَالَ أَبُو عِيسَى وَفِي الْب... جامع ترمذی : كتاب: جہاد کے احکام ومسائل (باب: زرہ کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1692. زبیربن عوام ؓ کہتے ہیں: غزوۂ احد کے دن نبی اکرمﷺ کے جسم پر دو زرہیں تھیں ۱؎، آپﷺ چٹان پر چڑھنے لگے، لیکن نہیں چڑھ سکے، آپ نے طلحہ بن عبیداللہ کو اپنے نیچے بٹھایا، پھر آپﷺ ان پر چڑھ گئے یہاں تک کہ چٹان پر سیدھے کھڑے ہوگئے، زبیر کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم ﷺ کو فرماتے سنا: ’’طلحہ نے (اپنے عمل سے جنت) واجب کرلی‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث حسن غریب ہے، ہم اسے صرف محمد بن اسحاق کی روایت سے جانتے ہیں۔ ۲۔ اس باب میں صفوان بن امیہ اورسائب بن یزید ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔ ... الموضوع: شهود طلحة أحدا (السيرة) موضوع: حضرت طلحہ کی احد میں حاضری (سیرت) 5 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْمَنَاقِبِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَنَاقِبِ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِؓ) حکم: حسن 3738. حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ الزُّبَيْرِ قَالَ كَانَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ دِرْعَانِ فَنَهَضَ إِلَى صَخْرَةٍ فَلَمْ يَسْتَطِعْ فَأَقْعَدَ تَحْتَهُ طَلْحَةَ فَصَعِدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى اسْتَوَى عَلَى الصَّخْرَةِ فَقَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ أَوْجَبَ طَلْحَةُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِي... جامع ترمذی : كتاب: فضائل و مناقب کے بیان میں (باب: طلحہ بن عبید اللہ ؓ کے مناقب کابیان ) مترجم: TrimziWriterName 3738. زبیربن عوام ؓ کہتے ہیں کہ اُحد کے دن رسول اللہ ﷺ دو زرہیں پہنے ہوئے تھے، آپﷺ ایک چٹان پر چڑھنے لگے لیکن چڑھ نہ سکے تو اپنے نیچے طلحہ ؓ کو بٹھایا اور چڑھے یہاں تک کہ چٹان پر سیدھے کھڑے ہو گئے تو میں نے نبی اکرمﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ’’طلحہ نے اپنے لئے جنت واجب کر لی‘‘۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔ ... الموضوع: شهود طلحة أحدا (السيرة) موضوع: حضرت طلحہ کی احد میں حاضری (سیرت) 6 سنن ابن ماجه: كِتَابُ السُّنَّةِ (بَابُ فَضْلِ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِؓ) حکم: صحیح 128. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْماعيلَ، عَنْ قَيْسٍ، قَالَ: رَأَيْتُ يَدَ طَلْحَةَ شَلَّاءَ، وَقَى بِهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ سنن ابن ماجہ : کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت (باب: حضرت طلحہ بن عبیداللہ کے فضائل و مناقب ) مترجم: MajahWriterName 128. حضرت قیس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے طلحہ ؓ کا ہاتھ دیکھا جو شل ہو چکا تھا، انہوں نے جنگِ اُحد میں اس سے رسول اللہ ﷺ کا دفاع کیا تھا۔ الموضوع: شهود طلحة أحدا (السيرة) موضوع: حضرت طلحہ کی احد میں حاضری (سیرت) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 6 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 6