الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 9 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 9 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّوْمِ (بَابُ قَوْلِ النَّبِيِّﷺ: «لاَ نَكْتُبُ وَلاَ نَحْ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1913. حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ قَيْسٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ إِنَّا أُمَّةٌ أُمِّيَّةٌ لَا نَكْتُبُ وَلَا نَحْسُبُ الشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا يَعْنِي مَرَّةً تِسْعَةً وَعِشْرِينَ وَمَرَّةً ثَلَاثِينَ... صحیح بخاری : کتاب: روزے کے مسائل کا بیان (باب : نبی کریم ﷺ کا یہ فرمانا کہ ہم لوگ حساب کتاب نہیں جانتے ) مترجم: BukhariWriterName 1913. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے وہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’ ہم امی لوگ ہیں، حساب کتاب نہیں جانتے۔ مہینہ اس طرح اور کبھی اس طرح ہوتا ہے، یعنی کبھی انتیس دن کا اور کبھی تیس دن کا ہوتا ہے۔‘‘ الموضوع: أمية الأمة (العلم) Topics: اس امت کا امی ہونا (لکھنے پڑھنے سے ناواقف ہونا) (علم) 2 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ حُبَّ الْأنْصَارِ وَع...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 78. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، ح وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، وَاللَّفْظُ لَهُ، أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ زِرٍّ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ: وَالَّذِي فَلَقَ الْحَبَّةَ، وَبَرَأَ النَّسَمَةَ، إِنَّهُ لَعَهْدُ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيَّ: «أَنْ لَا يُحِبَّنِي إِلَّا مُؤْمِنٌ، وَلَا يُبْغِضَنِي إِلَّا مُنَافِقٌ».... صحیح مسلم : کتاب: ایمان کا بیان (باب: اس بات کی دلیل کہ انصار اور حضرت علی سے محبت ایمان اور اس کی علامات میں سے ہے اور ان سے بغض و نفرت نفاق کی علامات میں سے ہے ) مترجم: MuslimWriterName 78. حضرت علیؓ نے کہا: اس ذات کی قسم جس نے دانے کو پھاڑ اور روح کو تخلیق کیا! نبی امی ﷺنے مجھے بتا دیا تھا کہ: ’’میرے ساتھ مومن کے سوا کوئی محبت نہیں کرے گا اور منافق کے سوا کوئی بغض نہیں رکھے گا۔‘‘ الموضوع: أمية الأمة (العلم) Topics: اس امت کا امی ہونا (لکھنے پڑھنے سے ناواقف ہونا) (علم) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ وُجُوبِ صَوْمِ رَمَضَانَ لِرُؤْيَةِ الْهِلَا...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1080.13. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَابْنُ بَشَّارٍ، قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «إِنَّا أُمَّةٌ أُمِّيَّةٌ، لَا نَكْتُبُ وَلَا نَحْسُبُ، الشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا» وَعَقَدَ الْإِبْهَامَ فِي الثَّالِثَةِ «وَالشَّهْرُ هَكَذَا، وَهَكَذَا، وَهَكَذَا» يَعْنِي تَمَامَ ثَلَاثِينَ... صحیح مسلم : کتاب: روزے کے احکام و مسائل (باب: چاند دیکھ کر رمضان کا روزہ رکھنا اور چانددیکھ کرروزوں کا اختتام کرنا واجب ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1080.13. محمد بن المثنی، ابن بشار، محمد جعفر، شعبہ، اسود بن قیس، سعید ابن عمر وبن سعید، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما بیان کرتےہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’کہ ہم امی امت کے لوگ ہیں نہ ہم لکھتے ہیں اور نہ ہم حساب کرتے ہیں مہینہ اس طرح ہوتا ہے اور اس طرح اور اس طرح‘‘ اور تیسری مرتبہ میں انگوٹھے کو بند فرما لیا، ’’اور مہینہ اس طرح اور اس طرح اور اس طرح ہوتا ہے یعنی مکمل تیس (دنوں) کا۔‘‘ ... الموضوع: أمية الأمة (العلم) Topics: اس امت کا امی ہونا (لکھنے پڑھنے سے ناواقف ہونا) (علم) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ وُجُوبِ صَوْمِ رَمَضَانَ لِرُؤْيَةِ الْهِلَا...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1080.14. وحَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَلَمْ يَذْكُرْ لِلشَّهْرِ الثَّانِي ثَلَاثِينَ صحیح مسلم : کتاب: روزے کے احکام و مسائل (باب: چاند دیکھ کر رمضان کا روزہ رکھنا اور چانددیکھ کرروزوں کا اختتام کرنا واجب ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1080.14. سفیان نے اسود بن قیس سے اسی سند کے ساتھ روایت کی اور دوسرے مہینے کے تیس (دنوں) کا ذکر نہیں کیا۔ الموضوع: أمية الأمة (العلم) Topics: اس امت کا امی ہونا (لکھنے پڑھنے سے ناواقف ہونا) (علم) 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الصَّیامِ (بَابُ الشَّهْرِ يَكُونُ تِسْعًا وَعِشْرِينَ) حکم: صحیح 2319. حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَمْرٍو يَعْنِي ابْنَ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >إِنَّا أُمَّةٌ أُمِّيَّةٌ, لَا نَكْتُبُ وَلَا نَحْسُبُ، الشَّهْرُ هَكَذَا، وَهَكَذَا، وَهَكَذَا<. وَخَنَسَ سُلَيْمَانُ أُصْبُعَهُ فِي الثَّالِثَةِ -يَعْنِي: تِسْعًا وَعِشْرِينَ، وَثَلَاثِينَ-.... سنن ابو داؤد : کتاب: روزوں کے احکام و مسائل (باب: مہینہ انتیس دن کا بھی ہوتا ہے ) مترجم: DaudWriterName 2319. سیدنا ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہم اُمّی امت ہیں، ہم لکھنا نہیں جانتے اور نہ (دقیق) حساب کر سکتے ہیں۔ (آپ نے دونوں ہاتھوں کی دسوں انگلیاں پھیلا کر اشارے سے فرمایا) مہینہ ایسے ہوتا ہے اور ایسے ہوتا ہے اور ایسے ہوتا ہے۔“ اور تیسری بار میں سلیمان بن حرب نے اپنی ایک انگلی بند کر لی۔ یعنی انتیس دن اور تیس دن۔ ... الموضوع: أمية الأمة (العلم) Topics: اس امت کا امی ہونا (لکھنے پڑھنے سے ناواقف ہونا) (علم) 6 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْمَنَاقِبِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ قَولِ الاَنصَارِ کُنَّا لَنَعرِفُ المُنَافِق...) حکم: صحیح 3736. حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ عُثْمَانَ ابْنِ أَخِي يَحْيَى بْنِ عِيسَى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عِيسَى الرَّمْلِيُّ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ لَقَدْ عَهِدَ إِلَيَّ النَّبِيُّ الْأُمِّيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ لَا يُحِبُّكَ إِلَّا مُؤْمِنٌ وَلَا يَبْغَضُكَ إِلَّا مُنَافِقٌ قَالَ عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ أَنَا مِنْ الْقَرْنِ الَّذِينَ دَعَا لَهُمْ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ... جامع ترمذی : كتاب: فضائل و مناقب کے بیان میں (باب: انصار کا قول کہ ہم لوگ پہنچاتے ہیں منافقین کو کہ وہ علی سے عداوت رکھتےہیں ) مترجم: TrimziWriterName 3736. علی ؓ کہتے ہیں کہ نبی امی ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ’’تم سے صرف مومن ہی محبت کرتا ہے اور منافق ہی بغض رکھتا ہے‘‘۱؎۔عدی بن ثابت کہتے ہیں: میں اس طبقے کے لوگوں میں سے ہوں، جن کے لیے نبی اکرمﷺ نے دعا فرمائی۲؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ الموضوع: أمية الأمة (العلم) Topics: اس امت کا امی ہونا (لکھنے پڑھنے سے ناواقف ہونا) (علم) 7 سنن النسائي: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ ذِكْرِ الِاخْتِلَافِ عَلَى يَحْيَى بْنِ أَبِ...) حکم: صحیح 2140. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّا أُمَّةٌ أُمِّيَّةٌ لَا نَكْتُبُ وَلَا نَحْسُبُ الشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا ثَلَاثًا حَتَّى ذَكَرَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ... سنن نسائی : کتاب: روزے سے متعلق احکام و مسائل (باب: اس بارے میں حضرت ابو سلمہ کی حدیث میں یحیٰ بن ابی کثیر کے شاگردوں کا اختلاف ) مترجم: NisaiWriterName 2140. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، نبیﷺ نے فرمایا: ”ہم امی لوگ ہیں۔ ہم حساب کتاب نہیں جانتے۔ مہینہ اتنا، اتنا اور اتنا ہوتا ہے۔“ تین دفعہ ہاتھوں سے اشارہ فرمایا حتیٰ کہ انتیس ہوگئے۔ الموضوع: أمية الأمة (العلم) Topics: اس امت کا امی ہونا (لکھنے پڑھنے سے ناواقف ہونا) (علم) 8 سنن النسائي: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ ذِكْرِ الِاخْتِلَافِ عَلَى يَحْيَى بْنِ أَبِ...) حکم: صحیح 2141. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ عَمْرِو بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي الْعَاصِ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ يُحَدِّثُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّا أُمَّةٌ أُمِّيَّةٌ لَا نَحْسُبُ وَلَا نَكْتُبُ وَالشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا وَعَقَدَ الْإِبْهَامَ فِي الثَّالِثَةِ وَالشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا تَمَامَ الثَّلَاثِينَ... سنن نسائی : کتاب: روزے سے متعلق احکام و مسائل (باب: اس بارے میں حضرت ابو سلمہ کی حدیث میں یحیٰ بن ابی کثیر کے شاگردوں کا اختلاف ) مترجم: NisaiWriterName 2141. حضرت ابن عمر ؓ بیان فرماتے ہیں، نبیﷺ نے فرمایا: ”ہم امی لوگ ہیں، ہم حساب کتاب نہیں جانتے۔ کبھی مہینہ اتنا، اتنا اور اتنا ہوتا ہے۔“ تیسری دفعہ آپ نے انگوٹھا بند فرما لیا (یعنی انتیس دن کا)۔ ”اور کبھی مہینہ اتنا، اتنا اور اتنا ہوتا ہے۔“ یعنی پورے تیس دن کا۔ ... الموضوع: أمية الأمة (العلم) Topics: اس امت کا امی ہونا (لکھنے پڑھنے سے ناواقف ہونا) (علم) 9 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الزُّهْدِ (بَابُ صِفَةِ أُمَّةِ مُحَمَّدٍﷺ) حکم: صحیح 4290. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ إِيَاسٍ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نَحْنُ آخِرُ الْأُمَمِ وَأَوَّلُ مَنْ يُحَاسَبُ يُقَالُ أَيْنَ الْأُمَّةُ الْأُمِّيَّةُ وَنَبِيُّهَا فَنَحْنُ الْآخِرُونَ الْأَوَّلُونَ... سنن ابن ماجہ : کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل (باب: امت محمد ﷺ کی صفا ت ) مترجم: MajahWriterName 4290. حضرت عبد اللہ بن عباس رضی للہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’ہم آخری امت ہیں۔ اور ہمارا حساب سب سے پہلے ہوگا۔ کہا جائے گا۔ کہاں ہے اُمی امت اور ان کا نبی ؟ تو ہم بعد میں آنے والے (جنت میں داخلے کے لحاظ سے) سب سے مقدم ہیں۔‘‘ الموضوع: أمية الأمة (العلم) Topics: اس امت کا امی ہونا (لکھنے پڑھنے سے ناواقف ہونا) (علم) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 9 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 9