الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 9 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 9 1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ (بَابٌ فِي أَكْلِ لَحْمِ الْحُبَارَى) حکم: ضعیف 3797. حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنِي بُرَيْهُ بْنُ عُمَرَ بْنِ سَفِينَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ أَكَلْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَحْمَ حُبَارَى سنن ابو داؤد : کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل (باب: حباری کا گوشت کھانا ) مترجم: DaudWriterName 3797. بریہ بن عمر بن سفینہ اپنے والد سے وہ (ان کے باپ عمر بن سفینہ) ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ ”حبارٰی“ گوشت کھایا تھا۔ الموضوع: الأصل إباحة الطيبات (الأشربة والأطعمة) موضوع: پاکیزہ اورنفع بخش میں اصلاً اباحت ہے (کھانے پینے کے آداب و احکام) 2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ (بَابٌ فِي أَكْلِ حَشَرَاتِ الْأَرْضِ) حکم: ضعيف الإسناد 3798. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا غَالِبُ بْنُ حَجْرَةَ حَدَّثَنِي مِلْقَامُ بْنُ التَّلِبِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ صَحِبْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ أَسْمَعْ لِحَشَرَةِ الْأَرْضِ تَحْرِيمًا سنن ابو داؤد : کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل (باب: زمین کے اندر رہنے والے جانوروں کا کھانا ) مترجم: DaudWriterName 3798. جناب ملقام بن تلب اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: میں رسول اللہ ﷺ کی صحبت میں رہا ہوں، مگر میں نے آپ ﷺ سے حشرات الارض (زمین کے اندر رہنے والے جانوروں) کی حرمت کے بارے میں کچھ نہیں سنا۔ الموضوع: الأصل إباحة الطيبات (الأشربة والأطعمة) موضوع: پاکیزہ اورنفع بخش میں اصلاً اباحت ہے (کھانے پینے کے آداب و احکام) 3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ (بَابٌ فِي أَكْلِ حَشَرَاتِ الْأَرْضِ) حکم: ضعيف الإسناد 3799. حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَالِدٍ الْكَلْبِيُّ أَبُو ثَوْرٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عِيسَى بْنِ نُمَيْلَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ فَسُئِلَ عَنْ أَكْلِ الْقُنْفُذِ فَتَلَا قُلْ لَا أَجِدُ فِيمَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا الْآيَةَ قَالَ قَالَ شَيْخٌ عِنْدَهُ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ ذُكِرَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ خَبِيثَةٌ مِنْ الْخَبَائِثِ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ إِنْ كَانَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذَا فَهُوَ كَمَا قَالَ مَا لَمْ نَدْرِ... سنن ابو داؤد : کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل (باب: زمین کے اندر رہنے والے جانوروں کا کھانا ) مترجم: DaudWriterName 3799. عیسیٰ بن نمیلہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں سیدنا ابن عمر ؓ کے پاس تھا کہ ان سے خار پشت (سہہ) کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے سورۃ الانعام کی یہ آیت تلاوت فرمائی (قُلْ لَا أَجِدُ فِيمَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا) ”کہہ دیجئیے کہ بذریعہ وحی جو احکام میرے پاس آئے ہیں ان میں سے میں کسی کھانے والے کے لیے کوئی چیز جسے وہ کھانا چاہے حرام نہیں پاتا سوائے اس کے کہ وہ مردار ہو یا بہتا ہوا خون ہو یا خنزیر کا گوشت، بیشک وہ ناپاک ہے یا وہ فسق ہے کہ (ذبح کرتے وقت) اس پر اﷲ کے سوا کسی اور کا نام پکارا گیا ہو، پھر... الموضوع: الأصل إباحة الطيبات (الأشربة والأطعمة) موضوع: پاکیزہ اورنفع بخش میں اصلاً اباحت ہے (کھانے پینے کے آداب و احکام) 4 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ (بَابُ مَا لَمْ يُذْكَرْ تَحْرِيمُهُ) حکم: صحيح الإسناد 3800. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ صَبِيحٍ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ شَرِيكٍ الْمَكِّيَّ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ يَأْكُلُونَ أَشْيَاءَ وَيَتْرُكُونَ أَشْيَاءَ تَقَذُّرًا فَبَعَثَ اللَّهُ تَعَالَى نَبِيَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنْزَلَ كِتَابَهُ وَأَحَلَّ حَلَالَهُ وَحَرَّمَ حَرَامَهُ فَمَا أَحَلَّ فَهُوَ حَلَالٌ وَمَا حَرَّمَ فَهُوَ حَرَامٌ وَمَا سَكَتَ عَنْهُ فَهُوَ عَفْوٌ وَتَلَا قُلْ لَا أَجِدُ فِيمَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا إِلَى آخِرِ الْآيَةِ... سنن ابو داؤد : کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل (باب: جن چیزوں کے حرام ہونے کی صراحت نہیں ( ان کا حکم ) ) مترجم: DaudWriterName 3800. سیدنا ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ اسلام سے پہلے لوگ کئی چیزوں کو کھاتے اور کئی کو ناپسند کرتے ہوئے چھوڑ دیتے تھے۔ تو ﷲ تعالیٰ نے اپنا نبی مبعوث فرمایا، اپنی کتاب نازل کی، حلال کو حلال اور حرام کو حرام ٹھہرایا۔ تو جس کو اس نے حلال کیا وہ حلال ہے اور جس کو اس نے حرام کیا وہ حرام ہے اور جس کے بارے میں خاموشی اختیار کی وہ معاف ہے اور سورۃ الانعام کی آیت تلاوت فرمائی (قُلْ لَا أَجِدُ فِيمَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا) ”کہہ دیجئیے کہ بذریعہ وحی جو احکام میرے پاس آئے ہیں ان میں میں کسی کھانے والے کے لیے کوئی چیز جسے وہ کھانا چاہے... الموضوع: الأصل إباحة الطيبات (الأشربة والأطعمة) موضوع: پاکیزہ اورنفع بخش میں اصلاً اباحت ہے (کھانے پینے کے آداب و احکام) 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ (بَابٌ فِي أَكْلِ الْجَرَادِ) حکم: صحیح 3812. حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّمَرِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَى وَسَأَلْتُهُ عَنْ الْجَرَادِ فَقَالَ غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِتَّ أَوْ سَبْعَ غَزَوَاتٍ فَكُنَّا نَأْكُلُهُ مَعَهُ سنن ابو داؤد : کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل (باب: ٹڈی کھانے کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 3812. ابویعفور کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی ؓ سے سنا۔ جب کہ میں نے ان سے ٹڈی کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ چھ یا سات غزوات میں شرکت کی ہے۔ ہم اسے کھایا کرتے تھے اور رسول اللہ ﷺ ہمارے ساتھ ہوتے تھے۔ الموضوع: الأصل إباحة الطيبات (الأشربة والأطعمة) موضوع: پاکیزہ اورنفع بخش میں اصلاً اباحت ہے (کھانے پینے کے آداب و احکام) 6 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ (بَابٌ فِي أَكْلِ الْجَرَادِ) حکم: ضعیف 3813. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ الْبَغْدَادِيُّ: حَدَّثَنَا ابْنُ الزِّبْرِقَانِ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، عَنْ سَلْمَانَ، قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْجَرَادِ؟ فَقَالَ: >أَكْثَرُ جُنُودِ اللَّهِ, لَا آكُلُهُ وَلَا أُحَرِّمُهُ<. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاهُ الْمُعْتَمِرُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ, لَمْ يَذْكُرْ سَلْمَانَ.... سنن ابو داؤد : کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل (باب: ٹڈی کھانے کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 3813. جناب سلمان فارسی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے ٹڈی کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”(یہ) اللہ کے بہت بڑے لشکروں میں سے ہے، نہ میں اسے کھاتا ہوں اور نہ حرام ٹھہراتا ہوں۔“ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں: اس روایت کو معتمر نے اپنے والد سے، اس نے ابوعثمان سے اور اس نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا۔ اس سند میں سلمان کا ذکر نہیں۔ ... الموضوع: الأصل إباحة الطيبات (الأشربة والأطعمة) موضوع: پاکیزہ اورنفع بخش میں اصلاً اباحت ہے (کھانے پینے کے آداب و احکام) 7 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ (بَابٌ فِي أَكْلِ الْجَرَادِ) حکم: ضعیف 3814. حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ وَعَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَا: حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي الْعَوَّامِ الْجَزَّارِ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، عَنْ سَلْمَانَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ... فَقَالَ مِثْلَهُ، فَقَالَ: >أَكْثَرُ جُنْدِ اللَّهِ<. قَالَ عَلِيٌّ اسْمُهُ فَائِدٌ يَعْنِي أَبَا الْعَوَّامِ. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي الْعَوَّامِ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَذْكُرْ سَلْمَانَ.... سنن ابو داؤد : کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل (باب: ٹڈی کھانے کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 3814. سیدنا سلمان ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا گیا۔ آپ نے مذکورہ حدیث کی مانند فرمایا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ اللہ کا بہت بڑا لشکر ہے۔“ علی (علی بن عبداللہ) نے کہا: ہے کہ ابوالعوام (ابوالعوام الجزار) کا نام ”فائد“ ہے۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں: اس روایت کو حماد بن سلمہ نے ابوالعوام سے، اس نے ابوعثمان سے، اس نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا ہے اور سلمان کا ذکر نہیں کیا۔ ... الموضوع: الأصل إباحة الطيبات (الأشربة والأطعمة) موضوع: پاکیزہ اورنفع بخش میں اصلاً اباحت ہے (کھانے پینے کے آداب و احکام) 8 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْأَطْعِمَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الرُّخْصَةِ فِي أَكْلِ الثُّوم...) حکم: ضعیف الاسناد مقطوع 1811. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ عَنْ أَبِي خَلْدَةَ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ قَالَ الثُّومُ مِنْ طَيِّبَاتِ الرِّزْقِ وَأَبُو خَلْدَةَ اسْمُهُ خَالِدُ بْنُ دِينَارٍ وَهُوَ ثِقَةٌ عِنْدَ أَهْلِ الْحَدِيثِ وَقَدْ أَدْرَكَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ وَسَمِعَ مِنْهُ وَأَبُو الْعَالِيَةِ اسْمُهُ رُفَيْعٌ هُوَ الرِّيَاحِيُّ قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ كَانَ أَبُو خَلْدَةَ خِيَارًا مُسْلِمًا... جامع ترمذی : كتاب: کھانے کے احکام ومسائل (باب: پکا ہوا لہسن کھانے کی اجازت کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1811. ابوالعالیہ کہتے ہیں کہ لہسن حلال رزق ہے۔ ابوخلدہ کا نام خالد بن دینارہے ، وہ محدثین کے نزدیک ثقہ ہیں، انہوں نے انس بن مالک سے ملاقات کی ہے اور ان سے حدیث سنی ہے، ابوالعالیہ کانام رفیع ہے اوریہ رُفیع ریاحی ہیں، عبدالرحمن بن مہدی کہتے ہیں: ابوخلدہ ایک نیک مسلمان تھے۔ الموضوع: الأصل إباحة الطيبات (الأشربة والأطعمة) موضوع: پاکیزہ اورنفع بخش میں اصلاً اباحت ہے (کھانے پینے کے آداب و احکام) 9 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ (بَابُ أَكْلِ الْجُبْنِ وَالسَّمْنِ) حکم: حسن 3367. حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى السُّدِّيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا سَيْفُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ السَّمْنِ، وَالْجُبْنِ، وَالْفِرَاءِ قَالَ: «الْحَلَالُ مَا أَحَلَّ اللَّهُ فِي كِتَابِهِ، وَالْحَرَامُ مَا حَرَّمَ اللَّهُ فِي كِتَابِهِ، وَمَا سَكَتَ عَنْهُ، فَهُوَ مِمَّا عَفَا عَنْهُ»... سنن ابن ماجہ : کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل (باب: پنیر اور گھی کھانا ) مترجم: MajahWriterName 3367. حضرت سلمان فارسی سے روایت ہےکہ رسول اللہ ﷺسے گھی، پنیر اور پوستین کے بارے میں سوال کیا گیا، آپﷺ نے فرمایا: ’’حلال وہ ہے جو اللہ نے اپنی کتاب میں حلال کیا ہے اور حرام وہ ہے جو اللہ نے اپنی کتا ب میں حرام کیا ہے۔ اورجس کے بارے میں خاموشی اختیارفرمائی ہے، وہ ان چیزوں میں شامل ہیں جن کے بارے میں اللہ نے معافی دےدی ہے۔‘‘ ... الموضوع: الأصل إباحة الطيبات (الأشربة والأطعمة) موضوع: پاکیزہ اورنفع بخش میں اصلاً اباحت ہے (کھانے پینے کے آداب و احکام) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 9 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 9