1 ‌صحيح مسلم كِتَابُ الْفِتَنِ وَأَشْرَاطِ السَّاعَةِ بَابُ تَقُومُ السَّاعَةُ وَالرُّومُ أَكْثَرُ النَّ...

حکم: صحیح

2898 حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ عُلَيٍّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ الْمُسْتَوْرِدُ الْقُرَشِيُّ عِنْدَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ تَقُومُ السَّاعَةُ وَالرُّومُ أَكْثَرُ النَّاسِ فَقَالَ لَهُ عَمْرٌو أَبْصِرْ مَا تَقُولُ قَالَ أَقُولُ مَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَئِنْ قُلْتَ ذَلِكَ إِنَّ فِيهِمْ لَخِصَالًا أَرْبَعًا إِنَّهُمْ لَأَحْلَمُ النَّاسِ عِنْدَ فِتْنَةٍ وَأَسْرَعُهُمْ إِفَاقَةً بَعْدَ مُصِيبَ...

صحیح مسلم:

کتاب: فتنے اور علامات ِقیامت

(باب: قیامت قائم ہوگی تو لوگوں میں رومی (عیسائی) سب...)

مترجم: پروفیسر محمد یحییٰ سلطان محمود جلالپوری (دار السلام)

2898. موسیٰ بن علی نے اپنے والد سے روایت کی انھوں نے کہا: حضرت مستورد قرشی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سامنے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ’’قیامت آئے گی تورومی (عیسائی) لوگوں میں سب سے زیادہ ہوں گے۔‘‘ حضرت عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے کہا: دیکھ لوتم کیا کہہ رہے ہو۔ انھوں نے کہا: میں وہی کہہ رہا ہوں جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے۔ (حضرت عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے) کہا: اگر تم نے یہ کہا ہے تو ان میں چار خصلتیں ہیں وہ آزمائش کے وقت سب لوگوں سے زیادہ برد بار ہیں اور مصیبت کے بعد سب لوگوں کی...


2 ‌صحيح مسلم كِتَابُ الْفِتَنِ وَأَشْرَاطِ السَّاعَةِ بَابُ تَقُومُ السَّاعَةُ وَالرُّومُ أَكْثَرُ النَّ...

حکم: صحیح

2898.01 حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى التُّجِيبِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي أَبُو شُرَيْحٍ أَنَّ عَبْدَ الْكَرِيمِ بْنَ الْحَارِثِ حَدَّثَهُ أَنَّ الْمُسْتَوْرِدَ الْقُرَشِيَّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ تَقُومُ السَّاعَةُ وَالرُّومُ أَكْثَرُ النَّاسِ قَالَ فَبَلَغَ ذَلِكَ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ فَقَالَ مَا هَذِهِ الْأَحَادِيثُ الَّتِي تُذْكَرُ عَنْكَ أَنَّكَ تَقُولُهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ الْمُسْتَوْرِدُ قُلْتُ الَّذِي سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَقَالَ عَمْرٌو لَئِن...

صحیح مسلم:

کتاب: فتنے اور علامات ِقیامت

(باب: قیامت قائم ہوگی تو لوگوں میں رومی (عیسائی) سب...)

مترجم: پروفیسر محمد یحییٰ سلطان محمود جلالپوری (دار السلام)

2898.01. عبدالکریم بن حارث نے ابو شریح کو حدیث بیان کی کہ حضرت مستورد قرشی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’’قیامت آئے گی تورومی (عیسائی) لوگوں میں سب سے زیادہ ہوں گے۔‘‘ کہا: حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یہ خبر پہنچی تو انھوں نے ان سے کہا: یہ کیسی احادیث ہیں جو تمھاری طرف سے بیان کی جا رہی ہیں۔ کہ تم ان کو رسول اللہ ﷺ سے بیان کرتے ہو؟ حضرت مستورد قرشی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: میں نے وہی کچھ کہا جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا: (مستورد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے) کہا کہ حضرت عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے...