2 ‌سنن ابن ماجه كِتَابُ الذَّبَائِحِ بَابُ النَّهْيِ عَنْ ذَبْحِ ذَوَاتِ الدَّرِّ

حکم: صحیح

3180 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ، ح وحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: أَنْبَأَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، جَمِيعًا عَنْ يَزِيدَ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ، فَأَخَذَ الشَّفْرَةَ، لِيَذْبَحَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِيَّاكَ، وَالْحَلُوبَ»...

سنن ابن ماجہ:

کتاب: ذبیحہ سے متعلق احکام ومسائل

(باب: دودھ والا جانورذبح کرنے کی ممانعت کا بیان)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

3180. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسو ل اللہ ﷺ ایک صحابی کے ہاں تشریف لے گئے۔ اس نے رسول اللہ ﷺ کے لیے جانور ذبح کرنے کے ارادے سےچھری پکڑی تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: ’’دودھ دینے والا جانور ذبح کرنے سے اجتیاب کرنا۔‘‘


3 ‌سنن ابن ماجه كِتَابُ الذَّبَائِحِ بَابُ النَّهْيِ عَنْ ذَبْحِ ذَوَاتِ الدَّرِّ

حکم: ضعیف جداً

3181 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي قُحَافَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ وَلِعُمَرَ: «انْطَلِقَا بِنَا إِلَى الْوَاقِفِيِّ» قَالَ: فَانْطَلَقْنَا فِي الْقَمَرِ، حَتَّى أَتَيْنَا الْحَائِطَ، فَقَالَ: مَرْحَبًا وَأَهْلًا، ثُمَّ أَخَذَ الشَّفْرَةَ، ثُمَّ جَالَ فِي الْغَنَمِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِيَّاكَ، وَالْحَلُوبَ» أَوْ قَالَ «ذَاتَ الدَّرِّ»...

سنن ابن ماجہ:

کتاب: ذبیحہ سے متعلق احکام ومسائل

(باب: دودھ والا جانورذبح کرنے کی ممانعت کا بیان)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

3181. ابو بکر بن ابو قحافہ ؓ (خلیفۂ رسول ﷺ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں اور حضرت عمر سے فرمایا: ’’چلو (ہرمی بن عبداللہ بن رفاعہ ) واقفی (انصاری) کے ہاں چلیں۔‘‘ ہم چاند کی چاندنی میں چل کر (ان کے) باغ میں پہنچے۔ انہوں نے خوش آمدید کہا، پھر چھری لے کر بکریوں میں چکر لگایا (تاکہ مناسب بکری دیکھ کر ذبح کی جائے) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’دودھ دینے والی (کو ذبح کرنے) سے پرہیز کرنا۔‘‘...