الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 10 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 10 1 صحيح مسلم: كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ (بَاب اسْتِحْبَابِ لُبْسِ النَّعْلِ فِي الْيُمْنَى ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2097. حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامٍ الْجُمَحِيُّ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ مُحَمَّدٍ يَعْنِي ابْنَ زِيَادٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا انْتَعَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَبْدَأْ بِالْيُمْنَى وَإِذَا خَلَعَ فَلْيَبْدَأْ بِالشِّمَالِ وَلْيُنْعِلْهُمَا جَمِيعًا أَوْ لِيَخْلَعْهُمَا جَمِيعًا... صحیح مسلم : کتاب: لباس اور زینت کے احکام (باب: دائیں پاؤں میں پہلے جوتا پہننا اور بائیں پاؤں سے پہلے جوتا اتارنا مستحب ہے اور ایک جوتا پہن کر چلنا مکرو ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2097. محمد بن زیاد نے ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی شخص جوتا پہنے تو دائیں (پاؤں) سے ابتدا کرے اور جب جوتا اتارے تو بائیں(پاؤں) سے ابتداکرے اور دونوں جوتے پہنے یا دونوں جوتے اتار دے۔‘‘ الموضوع: البدء باليمين في اللباس (اللباس والزينة) موضوع: لباس پہنتے وقت دائیں جانب سے ابتداء کرنا (لباس اور زینت کے مسائل) 2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ كَرَاهِيَةِ مَسِّ الذَّكَرِ بِالْيَمِينِ فِي...) حکم: صحیح 32. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْمِصِّيصِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو أَيُّوبَ يَعْنِي الْإِفْرِيقِيَّ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ وَمَعْبَدٍ عَنْ حَارِثَةَ بْنِ وَهْبٍ الْخُزَاعِيِّ قَالَ حَدَّثَتْنِي حَفْصَةُ زَوْجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَجْعَلُ يَمِينَهُ لِطَعَامِهِ وَشَرَابِهِ وَثِيَابِهِ وَيَجْعَلُ شِمَالَهُ لِمَا سِوَى ذَلِكَ... سنن ابو داؤد : کتاب: طہارت کے مسائل (باب: استنجا میں شرم گاہ کو دائیں ہاتھ سے چھونے کی ممانعت ) مترجم: DaudWriterName 32. ام المؤمنین سیدہ حفصہ ؓ زوجہ نبی کریم ﷺ بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ اپنا دایاں ہاتھ کھانے پینے اور پہننے (جیسے کاموں) میں استعمال کیا کرتے تھے اور بایاں ہاتھ اس کے علاوہ دوسرے کاموں میں۔ الموضوع: البدء باليمين في اللباس (اللباس والزينة) موضوع: لباس پہنتے وقت دائیں جانب سے ابتداء کرنا (لباس اور زینت کے مسائل) 3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابٌ فِي الِانْتِعَالِ) حکم: صحیح 4139. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا انْتَعَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَبْدَأْ بِالْيَمِينِ وَإِذَا نَزَعَ فَلْيَبْدَأْ بِالشِّمَالِ وَلْتَكُنْ الْيَمِينُ أَوَّلَهُمَا يَنْتَعِلُ وَآخِرَهُمَا يَنْزِعُ... سنن ابو داؤد : کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل (باب: جوتے پہننے کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 4139. سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی جوتا پہنے تو دائیں (طرف) سے ابتداء کرے اور جب اتارے تو بائیں سے شروع کرے، دایاں پاؤں پہننے میں پہلے اور اتارنے میں آخری ہونا چاہیئے۔“ الموضوع: البدء باليمين في اللباس (اللباس والزينة) موضوع: لباس پہنتے وقت دائیں جانب سے ابتداء کرنا (لباس اور زینت کے مسائل) 4 سنن أبي داؤد: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابٌ فِي الِانْتِعَالِ) حکم: صحیح 4140. حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ وَمُسلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْأَشْعَثِ بْنِ سُلَيْمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ التَّيَمُّنَ مَا اسْتَطَاعَ فِي شَأْنِهِ كُلِّهِ فِي طُهُورِهِ وَتَرَجُّلِهِ وَنَعْلِهِ قَالَ مُسْلِمٌ وَسِوَاكِهِ وَلَمْ يَذْكُرْ فِي شَأْنِهِ كُلِّهِ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ عَنْ شُعْبَةَ مُعَاذٌ وَلَمْ يَذْكُرْ سِوَاكَهُ... سنن ابو داؤد : کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل (باب: جوتے پہننے کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 4140. ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اپنے تمام کاموں میں جہاں تک ہو سکتا دائیں جانب کو پسند فرماتے تھے۔ وضو کرنے، کنگھی کرنے اور جوتا پہننے میں۔ مسلم بن ابراہیم نے مسواک کا بیان بھی کیا مگر «في شأنه كله» ”تمام کاموں“ کا ذکر نہیں کیا۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ اس حدیث کو معاذ نے شعبہ سے روایت کیا تو اس میں مسواک کا ذکر نہیں کیا۔ ... الموضوع: البدء باليمين في اللباس (اللباس والزينة) موضوع: لباس پہنتے وقت دائیں جانب سے ابتداء کرنا (لباس اور زینت کے مسائل) 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابٌ فِي الِانْتِعَالِ) حکم: صحیح 4141. حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا لَبِسْتُمْ وَإِذَا تَوَضَّأْتُمْ فَابْدَءُوا بِأَيَامِنِكُمْ سنن ابو داؤد : کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل (باب: جوتے پہننے کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 4141. سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم لباس پہنو یا وضو کرو تو اپنی دائیں جانب سے شروع کیا کرو۔“ الموضوع: البدء باليمين في اللباس (اللباس والزينة) موضوع: لباس پہنتے وقت دائیں جانب سے ابتداء کرنا (لباس اور زینت کے مسائل) 6 جامع الترمذي: أَبْوَابُ السَّفَرِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِﷺ (بَابُ مَا يُسْتَحَبُّ مِنَ التَّيَمُّنِ فِي الطُّه...) حکم: صحیح 608. حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُحِبُّ التَّيَمُّنَ فِي طُهُورِهِ إِذَا تَطَهَّرَ وَفِي تَرَجُّلِهِ إِذَا تَرَجَّلَ وَفِي انْتِعَالِهِ إِذَا انْتَعَلَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَأَبُو الشَّعْثَاءِ اسْمُهُ سُلَيْمُ بْنُ أَسْوَدَ الْمُحَارِبِيُّ... جامع ترمذی : کتاب: سفر کے احکام ومسائل (باب: وضو داہنی طرف سے شروع کرنامستحب ہے ) مترجم: TrimziWriterName 608. ام المومنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب وضو کرتے تو اپنی وضو میں اور جب کنگھی کرتے تو کنگھی کرنے میں اور جب جوتا پہنتے تو جوتا پہنے میں داہنے (سے شروع کرنے) کو پسند فرماتے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ الموضوع: البدء باليمين في اللباس (اللباس والزينة) موضوع: لباس پہنتے وقت دائیں جانب سے ابتداء کرنا (لباس اور زینت کے مسائل) 7 جامع الترمذي: أَبْوَابُ اللِّبَاسِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقُمُصِ) حکم: صحیح 1766. حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا لَبِسَ قَمِيصًا بَدَأَ بِمَيَامِنِهِ قَالَ أَبُو عِيسَى وَرَوَى غَيْرُ وَاحِدٍ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ مَوْقُوفًا وَلَا نَعْلَمُ أَحَدًا رَفَعَهُ غَيْرَ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ عَبْدِ الْوَارِثِ عَنْ شُعْبَةَ... جامع ترمذی : كتاب: لباس کے احکام ومسائل (باب: قمیص کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1766. ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ قمیص پہنتے تو داہنی طرف سے (پہننا) شروع کرتے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: کئی لوگوں نے یہ حدیث بسند شعبة عن ابی ہریرہ موقوف روایت کی ہے ، شعبہ سے روایت کرنے والے عبدالصمد بن عبدالوارث کے علاوہ ہم نہیں جانتے کہ کسی نے اسے مرفوع طریقہ سے روایت کیا ہے۔ ... الموضوع: البدء باليمين في اللباس (اللباس والزينة) موضوع: لباس پہنتے وقت دائیں جانب سے ابتداء کرنا (لباس اور زینت کے مسائل) 8 جامع الترمذي: أَبْوَابُ اللِّبَاسِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ بِأَيِّ رِجْلٍ يَبْدَأُ إِذَا انْت...) حکم: صحیح 1779. حَدَّثَنَا الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا مَعْنٌ حَدَّثَنَا مَالِكٌ ح و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا انْتَعَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَبْدَأْ بِالْيَمِينِ وَإِذَا نَزَعَ فَلْيَبْدَأْ بِالشِّمَالِ فَلْتَكُنْ الْيُمْنَى أَوَّلَهُمَا تُنْعَلُ وَآخِرَهُمَا تُنْزَعُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ... جامع ترمذی : كتاب: لباس کے احکام ومسائل (باب: جوتا پہلے کس پاؤں میں پہنناچاہئے ) مترجم: TrimziWriterName 1779. ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے جب کوئی جوتا پہنے تو داہنے پیر سے شروع کرے اور جب اتارے تو بائیں سے شروع کرے، پہننے میں داہنا پاؤں پہلے اور اتارنے میں پیچھے ہو‘‘۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ الموضوع: البدء باليمين في اللباس (اللباس والزينة) موضوع: لباس پہنتے وقت دائیں جانب سے ابتداء کرنا (لباس اور زینت کے مسائل) 9 سنن النسائي: كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ (بَابٌ عَقْدُ اللِّحْيَةِ) حکم: صحیح 5067. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ وَذَكَرَ آخَرَ قَبْلَهُ عَنْ عَيَّاشِ بْنِ عَبَّاسٍ الْقِتْبَانِيِّ أَنَّ شُيَيْمَ بْنَ بَيْتَانَ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ رُوَيْفِعَ بْنَ ثَابِتٍ يَقُولُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَا رُوَيْفِعُ لَعَلَّ الْحَيَاةَ سَتَطُولُ بِكَ بَعْدِي فَأَخْبِرْ النَّاسَ أَنَّهُ مَنْ عَقَدَ لِحْيَتَهُ أَوْ تَقَلَّدَ وَتَرًا أَوْ اسْتَنْجَى بِرَجِيعِ دَابَّةٍ أَوْ عَظْمٍ فَإِنَّ مُحَمَّدًا بَرِيءٌ مِنْهُ... سنن نسائی : کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل (باب: ڈاڑھی کو گرہیں دینا ) مترجم: NisaiWriterName 5067. حضرت رویفع بن ثابت رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے رویفع! شاید تو میرے بعد عرصۂ دراز تک زندہ رہے، لہذا لوگوں کو بتا دینا کہ جس شخص نے اپنی ڈاڑھی کو گرہیں دیں یا گلے میں تندی ڈالی یا جانور کے گوبر اور ہڈی سے استنجا کیا تو محمد ﷺ سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔“ ... الموضوع: البدء باليمين في اللباس (اللباس والزينة) - البدء باليمين في اللباس (اللباس والزينة) موضوع: لباس پہنتے وقت دائیں جانب سے ابتداء کرنا (لباس اور زینت کے مسائل) - لباس پہنتے وقت دائیں جانب سے ابتداء کرنا (لباس اور زینت کے مسائل) 10 سنن ابن ماجه: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ لُبْسِ النِّعَالِ وَخَلْعِهَا) حکم: صحیح 3616. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا انْتَعَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَبْدَأْ بِالْيُمْنَى وَإِذَا خَلَعَ فَلْيَبْدَأْ بِالْيُسْرَى سنن ابن ماجہ : کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل (باب: جوتے پہننا اور اتارنا ) مترجم: MajahWriterName 3616. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب کو ئی شخص جوتے پہنے تو دائیں جوتے سے شروع کرے اور جب اتارے تو بائیں سے شروع کرے۔ الموضوع: البدء باليمين في اللباس (اللباس والزينة) موضوع: لباس پہنتے وقت دائیں جانب سے ابتداء کرنا (لباس اور زینت کے مسائل) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 10 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 10