الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 22 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 22 1 صحيح البخاري: كِتَابُ بَدْءِ الخَلْقِ (بَابُ صِفَةِ إِبْلِيسَ وَجُنُودِهِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3276. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَأْتِي الشَّيْطَانُ أَحَدَكُمْ فَيَقُولُ: مَنْ خَلَقَ كَذَا، مَنْ خَلَقَ كَذَا، حَتَّى يَقُولَ: مَنْ خَلَقَ رَبَّكَ؟ فَإِذَا بَلَغَهُ فَلْيَسْتَعِذْ بِاللَّهِ وَلْيَنْتَهِ ... صحیح بخاری : کتاب: اس بیان میں کہ مخلوق کی پیدائش کیوں کر شروع ہوئی (باب : ابلیس اور اس کی فوج کا بیان۔ ) مترجم: BukhariWriterName 3276. حضرت ابو ہریرہ ؓ ہی سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’شیطان تم میں سے کسی کے پاس آتا ہے اور اس سے کہتا ہے: یہ کس نے پیدا کیا؟ وہ کس نے پیدا کیا؟ حتی کہ سوال کرنے لگتا ہے کہ تیرے رب کو کسی نے پیدا کیا؟ لہٰذا جب نوبت یہاں تک آپہنچ جائے تو اسے اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آنا چاہیے اور اس شیطانی خیال کو ترک کر دینا چاہیے۔ ‘‘ ... الموضوع: الوسوسة في الإيمان (الإيمان) Topics: ایمان میں وساوس کا تذکرہ (ایمان) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الِاعْتِصَامِ بِالكِتَابِ وَالسُّنَّةِ (بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنْ كَثْرَةِ السُّؤَالِ وَتَكَ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 7296. حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ صَبَّاحٍ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ حَدَّثَنَا وَرْقَاءُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَنْ يَبْرَحَ النَّاسُ يَتَسَاءَلُونَ حَتَّى يَقُولُوا هَذَا اللَّهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ فَمَنْ خَلَقَ اللَّهَ... صحیح بخاری : کتاب: اللہ اور سنت رسول اللہﷺ کو مضبوطی سے تھامے رکھنا (باب : بے فائدہ بہت سوالات کرنا منع ہے ) مترجم: BukhariWriterName 7296. سیدنا انس بن مالک ؓ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگ برابر سوالات کرتے رہیں حتی کہ یہ بھی کہہ دیں گے : یہ اللہ ہے جس نے ہر چیز کو پیدا کیا ہے تو اللہ کو کس نے پیدا کیا ہے؟“ الموضوع: الوسوسة في الإيمان (الإيمان) Topics: ایمان میں وساوس کا تذکرہ (ایمان) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ بَيَانِ الْوَسْوَسَةِ فِي الْإِيمَانِ وَمَا ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 132. حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: جَاءَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلُوهُ: إِنَّا نَجِدُ فِي أَنْفُسِنَا مَا يَتَعَاظَمُ أَحَدُنَا أَنْ يَتَكَلَّمَ بِهِ، قَالَ: «وَقَدْ وَجَدْتُمُوهُ؟» قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: «ذَاكَ صَرِيحُ الْإِيمَانِ».... صحیح مسلم : کتاب: ایمان کا بیان (باب: ایمان میں وسوسے کا بیان اور جو اسے محسوس کرے وہ کیاکہے ) مترجم: MuslimWriterName 132. سہیلؒ نے اپنے والد سے، انہوں نے ابوہریرہؓ سے روایت کی، انہوں نے کہا: نبی ﷺ کے صحابہؓ میں سے کچھ لوگ حاضر ہوئے اور آپ سے پوچھا: ہم اپنے دلوں میں ایسی چیزیں محسوس کرتے ہیں کہ ہم میں سے کوئی ان کو زبان پر لانا بہت سنگین سمجھتا ہے، آپ ﷺ نے پوچھا: ’’کیا تم نے واقعی اپنے دلوں میں ایسا محسوس کیا ہے ؟‘‘ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! آپ نے فرمایا: ’’یہی صریح ایمان ہے۔‘‘ ... الموضوع: الوسوسة في الإيمان (الإيمان) Topics: ایمان میں وساوس کا تذکرہ (ایمان) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ بَيَانِ الْوَسْوَسَةِ فِي الْإِيمَانِ وَمَا ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 132. وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ شُعْبَةَ، ح، وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو الْجَوَّابِ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ رُزَيْقٍ، كِلَاهُمَا عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا الْحَدِيثِ.... صحیح مسلم : کتاب: ایمان کا بیان (باب: ایمان میں وسوسے کا بیان اور جو اسے محسوس کرے وہ کیاکہے ) مترجم: MuslimWriterName 132. اعمشؒ نے ابو صالحؒ سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہؓ سے اور انہوں نے نبی ﷺ سے یہ حدیث روایت کی۔ الموضوع: الوسوسة في الإيمان (الإيمان) Topics: ایمان میں وساوس کا تذکرہ (ایمان) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ بَيَانِ الْوَسْوَسَةِ فِي الْإِيمَانِ وَمَا ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 133. حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الصَّفَّارُ، حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ عَثَّامٍ، عَنْ سُعَيْرِ بْنِ الْخِمْسِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْوَسْوَسَةِ، قَالَ: «تِلْكَ مَحْضُ الْإِيمَانِ». صحیح مسلم : کتاب: ایمان کا بیان (باب: ایمان میں وسوسے کا بیان اور جو اسے محسوس کرے وہ کیاکہے ) مترجم: MuslimWriterName 133. حضرت عبد اللہؓ (بن مسعود) سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ سے وسوسے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: ’’یہی تو خالص ایمان ہے۔‘‘ الموضوع: الوسوسة في الإيمان (الإيمان) Topics: ایمان میں وساوس کا تذکرہ (ایمان) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ بَيَانِ الْوَسْوَسَةِ فِي الْإِيمَانِ وَمَا ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 134. حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ، وَاللَّفْظُ لِهَارُونَ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا يَزَالُ النَّاسُ يَتَسَاءَلُونَ حَتَّى يُقَالَ: هَذَا خَلَقَ اللهُ الْخَلْقَ، فَمَنْ خَلَقَ اللهَ؟ فَمَنْ وَجَدَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا، فَلْيَقُلْ: آمَنْتُ بِاللهِ ".... صحیح مسلم : کتاب: ایمان کا بیان (باب: ایمان میں وسوسے کا بیان اور جو اسے محسوس کرے وہ کیاکہے ) مترجم: MuslimWriterName 134. سفیانؒ نے ہشامؒ سے حدیث سنائی، انہوں نے اپنےوالد (عروہؒ) سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’لوگ ہمیشہ ایک دوسرے سے (فضول) سوالات کرتے رہیں گے یہاں تک کہ یہ سوال بھی ہو گا، کہ اللہ نے سب مخلوق کو پیدا کیا ہے، تو پھر اللہ کو کس نے پیدا کیا ہے؟ جو شخص ایسی کوئی چیز دل میں پائے تو کہے: میں اللہ پر ایمان لایا ہوں۔‘‘ ... الموضوع: الوسوسة في الإيمان (الإيمان) Topics: ایمان میں وساوس کا تذکرہ (ایمان) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ بَيَانِ الْوَسْوَسَةِ فِي الْإِيمَانِ وَمَا ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 134.01. وَحَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ، حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْمُؤَدِّبُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " يَأْتِي الشَّيْطَانُ أَحَدَكُمْ فَيَقُولُ: مَنْ خَلَقَ السَّمَاءَ؟ مَنْ خَلَقَ الْأَرْضَ؟ فَيَقُولُ: اللهُ " ثُمَّ ذَكَرَ بِمِثْلِهِ وَزَادَ، "وَرُسُلِهِ".... صحیح مسلم : کتاب: ایمان کا بیان (باب: ایمان میں وسوسے کا بیان اور جو اسے محسوس کرے وہ کیاکہے ) مترجم: MuslimWriterName 134.01. ابو سعید مؤدبؒ نے ہشام بن عروہؒ سے اسی سند کے ساتھ روایت کی کہ رسول ا للہ ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے کسی کے پاس شیطان آتا ہے اور کہتا ہے: آسمان کو کس نے پیدا کیا؟ زمین کو کس نے پیدا کیا؟ تو وہ (جواب میں) کہتا ہے اللہ نے ..... ۔‘‘پھر اوپر والی روایت کی طرح بیان کی ’’اور اس کے رسولوں پر (ایمان لایا)۔‘‘ کے الفاظ کا اضافہ کیا۔ ... الموضوع: الوسوسة في الإيمان (الإيمان) Topics: ایمان میں وساوس کا تذکرہ (ایمان) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ بَيَانِ الْوَسْوَسَةِ فِي الْإِيمَانِ وَمَا ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 134.02. حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، جَمِيعًا عَنْ يَعْقُوبَ، قَالَ زُهَيْرٌ: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عَمِّهِ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَأْتِي الشَّيْطَانُ أَحَدَكُمْ فَيَقُولَ: مَنْ خَلَقَ كَذَا وَكَذَا؟ حَتَّى يَقُولَ لَهُ: مَنْ خَلَقَ رَبَّكَ؟ فَإِذَا بَلَغَ ذَلِكَ، فَلْيَسْتَعِذْ بِاللهِ وَلْيَنْتَهِ ".... صحیح مسلم : کتاب: ایمان کا بیان (باب: ایمان میں وسوسے کا بیان اور جو اسے محسوس کرے وہ کیاکہے ) مترجم: MuslimWriterName 134.02. ابن شہابؒ کے بھتیجے (محمد بن عبد اللہ بن مسلمؒ) نے اپنے چچا (محمد بن مسلم زہریؒ) سے حدیث سنائی، انہوں نے کہا: مجھے عروہ بن زبیرؒ نے خبر دی کہ حضرت ابوہریرہؓ نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے کسی کے پاس شیطان آ کر کہتا ہے: کہ فلاں فلاں چیز کو کس نے پیدا کیا؟ یہاں تک کہ اس سے کہتا ہے: تمہارے رب کو کس نے پیدا کیا؟ جب بات یہاں تک پہنچے تو وہ اللہ سے پناہ مانگے اور(مزید سوچنے سے) رک جائے۔‘‘ ... الموضوع: الوسوسة في الإيمان (الإيمان) Topics: ایمان میں وساوس کا تذکرہ (ایمان) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ بَيَانِ الْوَسْوَسَةِ فِي الْإِيمَانِ وَمَا ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 134.03. حَدَّثَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَدِّي، قَالَ: حَدَّثَنِي عُقَيْلُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ شِهَابٍ، أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَأْتِي الْعَبْدَ الشَّيْطَانُ فَيَقُولُ: مَنْ خَلَقَ كَذَا وَكَذَا؟ " مِثْلَ حَدِيثِ ابْنِ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ.... صحیح مسلم : کتاب: ایمان کا بیان (باب: ایمان میں وسوسے کا بیان اور جو اسے محسوس کرے وہ کیاکہے ) مترجم: MuslimWriterName 134.03. عقیل بن خالدؒ نے کہا کہ ابن شہابؒ نے کہا: مجھے عروہ بن زبیرؒ نے خبر دی کہ حضرت ابوہریرہؓ نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’بندے کے پاس شیطان آتا ہے اورکہتا ہے: فلاں فلاں چیز کو کس نے پیدا کیا؟ حتی کہ اس سے کہتا ہے: تیرے رب کو کس نے پیدا کیا؟ سو جب بات یہاں تک پہنچے تو اللہ کی پناہ مانگے اور رک جائے۔‘‘ (یہ حدیث) ابن شہابؒ کے بھتیجے کی بیان کردہ حدیث کے مانند ہے۔ ... الموضوع: الوسوسة في الإيمان (الإيمان) Topics: ایمان میں وساوس کا تذکرہ (ایمان) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ بَيَانِ الْوَسْوَسَةِ فِي الْإِيمَانِ وَمَا ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 135. حَدَّثَنِي عَبْدُ الوارثِ بْنُ عَبْدِ الصَّمدِ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جدِّي، عَنْ أيُّوبَ، عَنْ مُحمَّدِ بْنِ سِيرينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا يَزَالُ النَّاسُ يَسْأَلُونَكُمْ عَنِ الْعِلْمِ حَتَّى يَقُولُوا: هَذَا اللهُ خَلَقَنَا، فَمَنْ خَلَقَ اللهَ؟ " قَالَ: وَهُوَ آخِذٌ بِيَدِ رَجُلٍ، فَقَالَ: صَدَقَ اللهُ وَرَسُولُهُ، قَدْ سَأَلَنِي اثْنَانِ وَهَذَا الثَّالثُ، أَوْ قَالَ: سَأَلَنِي وَاحِدٌ وَهَذَا الثَّاني.... صحیح مسلم : کتاب: ایمان کا بیان (باب: ایمان میں وسوسے کا بیان اور جو اسے محسوس کرے وہ کیاکہے ) مترجم: MuslimWriterName 135. عبد الوارث بن عبد ا لصمدؒ کے دادا عبد الوارث بن سعیدؒ نے ایوبؒ سے، انہوں نے محمد بن سیرینؒ سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہؓ سے اور انہوں نبی ﷺ سے روایت کی، آپ نے فرمایا: ’’لوگ تم سے ہمیشہ علم کے بارے میں سوال کریں گے یہاں تک کہ یہ کہیں گے: اللہ نے ہمیں پیدا کیا ہے تو اللہ کو کس نے پیدا کیا؟‘‘ ابن سیرینؒ نے کہا: اس وقت حضرت ابوہریرہؓ ایک آدمی کا ہاتھ پکڑ ے ہوئے تھے تو کہنے لگے: اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے سچ فرمایا۔ مجھ سے دو (آدمیوں) نے (یہی) سوال کیا تھا اور یہ تیسرا ہے (یا کہا:) مجھ سے ایک (آدمی) نے (پہلے یہ) سوال کیا تھا اور یہ دوسرا ہے۔ ... الموضوع: الوسوسة في الإيمان (الإيمان) Topics: ایمان میں وساوس کا تذکرہ (ایمان) مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 22 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 22