الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 24 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 24 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الوُضُوءِ (بَابُ النَّهْيِ عَنْ الِاسْتِنْجَاءِ بِاليَمِينِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 153. حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ هُوَ الدَّسْتُوَائِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا شَرِبَ أَحَدُكُمْ فَلاَ يَتَنَفَّسْ فِي الإِنَاءِ، وَإِذَا أَتَى الخَلاَءَ فَلاَ يَمَسَّ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ، وَلاَ يَتَمَسَّحْ بِيَمِينِهِ»... صحیح بخاری : کتاب: وضو کے بیان میں (باب: اس بارے میں کہ داہنے ہاتھ سے طہارت کرنے کی ممانعت ہے۔ ) مترجم: BukhariWriterName 153. حضرت ابوقتادہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی شخص کوئی چیز نوش کرے تو برتن میں سانس نہ لے، نیز جب بیت الخلا آئے تو دائیں ہاتھ سے اپنی شرمگاہ کو نہ چھوئے اور نہ اس سے استنجا کرے۔‘‘ الموضوع: التنفس والنفخ في الإناء (العبادات) موضوع: برتن میں پھونک مارنا اور سانس لینا (عبادات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الوُضُوءِ (بَابٌ: لاَ يُمْسِكُ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ إِذَا بَا...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 154. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا بَالَ أَحَدُكُمْ فَلاَ يَأْخُذَنَّ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ، وَلاَ يَسْتَنْجِي بِيَمِينِهِ، وَلاَ يَتَنَفَّسْ فِي الإِنَاءِ»... صحیح بخاری : کتاب: وضو کے بیان میں (باب: اس بارے میں کہ پیشاب کے وقت اپنے عضو کو اپنے داہنے ہاتھ سے نہ پکڑے۔ ) مترجم: BukhariWriterName 154. حضرت ابوقتادہ ؓ روایت کرتے ہیں، نبی ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے جب کوئی پیشاب کرے تو اپنے عضو مستور کو دائیں ہاتھ سے نہ تھامے اور نہ دائیں ہاتھ سے استنجا کرے اور نہ برتن میں سانس ہی لے۔‘‘ الموضوع: التنفس والنفخ في الإناء (العبادات) موضوع: برتن میں پھونک مارنا اور سانس لینا (عبادات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَشْرِبَةِ (بَابُ النَّهْيِ عَنِ التَّنَفُّسِ فِي الإِنَاءِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5630. حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا شَرِبَ أَحَدُكُمْ فَلاَ يَتَنَفَّسْ فِي الإِنَاءِ، وَإِذَا بَالَ أَحَدُكُمْ فَلاَ يَمْسَحْ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ، وَإِذَا تَمَسَّحَ أَحَدُكُمْ فَلاَ يَتَمَسَّحْ بِيَمِينِهِ»... صحیح بخاری : کتاب: مشروبات کے بیان میں (باب: برتن میں سانس نہیں لینا چاہیئے ) مترجم: BukhariWriterName 5630. حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی پانی پیے تو برتن میں سانس نہ لےاور جب تم میں سے کوئی پیشاب کرے تو اپنی شرمگاہ کو دائیں ہاتھ سے نہ چھوئے۔ اور جب استنجا کرے تو دائیں ہاتھ سے نہ کرے۔ الموضوع: التنفس والنفخ في الإناء (العبادات) موضوع: برتن میں پھونک مارنا اور سانس لینا (عبادات) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَشْرِبَةِ (بَابُ الشُّرْبِ بِنَفَسَيْنِ أَوْ ثَلاَثَةٍ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5631. حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، وَأَبُو نُعَيْمٍ، قَالاَ: حَدَّثَنَا عَزْرَةُ بْنُ ثَابِتٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ثُمَامَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: كَانَ أَنَسٌ، يَتَنَفَّسُ فِي الإِنَاءِ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاَثًا، وَزَعَمَ «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَنَفَّسُ ثَلاَثًا» صحیح بخاری : کتاب: مشروبات کے بیان میں (باب: پانی دو یا تین سانس میں پینا چاہیئے ) مترجم: BukhariWriterName 5631. حضرت ثمامہ بن عبداللہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: کہ حضرت انس ؓ (پیتے وقت) برتن میں دو یا تین سانس لیتے اور کہتے تھے کہ نبی ﷺ پانی پیتے وقت تین سانس لیتے تھے۔ الموضوع: التنفس والنفخ في الإناء (العبادات) موضوع: برتن میں پھونک مارنا اور سانس لینا (عبادات) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ النَّهْيِ عَنِ الَاسْتِنْجَاءِ بِالْيَمِينِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 267. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ هَمَّامٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يُمْسِكَنَّ أَحَدُكُمْ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ وَهُوَ يَبُولُ، وَلَا يَتَمَسَّحْ مِنَ الْخَلَاءِ بِيَمِينِهِ، وَلَا يَتَنَفَّسْ فِي الْإِنَاءِ».... صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: دائیں ہاتھ سے استنجا کرنے کی ممانعت ) مترجم: MuslimWriterName 267. ہمام نے یحییٰ بن ابی کثیر سے، انہوں نے عبد اللہ بن ابی قتادہ سے، انہوں نے اپنے والد حضرت ابو قتادہؓ سے روایت کی، ابو قتادہؓ نے کہا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی پیشاب کرتے وقت اپنا عضو خاص دائیں ہاتھ میں نہ پکڑے، نہ دائیں ہاتھ سے استنجا کرے اور نہ (پانی پیتے وقت) برتن میں سانس لے۔‘‘ ... الموضوع: التنفس والنفخ في الإناء (العبادات) موضوع: برتن میں پھونک مارنا اور سانس لینا (عبادات) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ كَرَاهَةِ التَّنَفُّسِ فِي نَفْسِ الْإِنَاءِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2027.05. حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يُتَنَفَّسَ فِي الْإِنَاءِ صحیح مسلم : کتاب: مشروبات کا بیان (باب: پانی کے برتن کے اندر سانس لینامکروہ ہے اور برتن سے باہر تین مرتبہ سانس لینا مستحب ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2027.05. عبداللہ بن ابی قتادہ نے اپنے والد سے روایت کی کہ نبی کریم ﷺ سے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ برتن کے اندر سانس لیا جائے۔ الموضوع: التنفس والنفخ في الإناء (العبادات) موضوع: برتن میں پھونک مارنا اور سانس لینا (عبادات) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ كَرَاهَةِ التَّنَفُّسِ فِي نَفْسِ الْإِنَاءِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2028. و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ عَزْرَةَ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَنَفَّسُ فِي الْإِنَاءِ ثَلَاثًا صحیح مسلم : کتاب: مشروبات کا بیان (باب: پانی کے برتن کے اندر سانس لینامکروہ ہے اور برتن سے باہر تین مرتبہ سانس لینا مستحب ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2028. ثمامہ بن عبداللہ بن انس نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ برتن میں (سے پانی پیتے ہوئے اس سے منہ ہٹا کر) تین مرتبہ سانس لیتے تھے۔ الموضوع: التنفس والنفخ في الإناء (العبادات) موضوع: برتن میں پھونک مارنا اور سانس لینا (عبادات) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ كَرَاهَةِ التَّنَفُّسِ فِي نَفْسِ الْإِنَاءِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2028.01. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ ح و حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ أَبِي عِصَامٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَنَفَّسُ فِي الشَّرَابِ ثَلَاثًا وَيَقُولُ إِنَّهُ أَرْوَى وَأَبْرَأُ وَأَمْرَأُ قَالَ أَنَسٌ فَأَنَا أَتَنَفَّسُ فِي الشَّرَابِ ثَلَاثًا... صحیح مسلم : کتاب: مشروبات کا بیان (باب: پانی کے برتن کے اندر سانس لینامکروہ ہے اور برتن سے باہر تین مرتبہ سانس لینا مستحب ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2028.01. عبدالوارث نے ابوعصام سے، انھوں نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: نبی کریم ﷺ پینے کی چیز میں تین مرتبہ سانس لیتے تھے اور فرماتے تھے: ’’یہ (طریقہ) زیادہ سیر کرنے والا، زیادہ محفوظ اور زیادہ مزیدار ہے۔‘‘ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: میں (بھی) پینے کی چیز میں تین مرتبہ سانس لیتا ہوں۔ ... الموضوع: التنفس والنفخ في الإناء (العبادات) موضوع: برتن میں پھونک مارنا اور سانس لینا (عبادات) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ كَرَاهَةِ التَّنَفُّسِ فِي نَفْسِ الْإِنَاءِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2028.02. و حَدَّثَنَاه قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتَوَائِيِّ عَنْ أَبِي عِصَامٍ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ وَقَالَ فِي الْإِنَاءِ صحیح مسلم : کتاب: مشروبات کا بیان (باب: پانی کے برتن کے اندر سانس لینامکروہ ہے اور برتن سے باہر تین مرتبہ سانس لینا مستحب ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2028.02. ہشام دستوائی نے ابوعصام سے، انھوں نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اسی کے مانند روایت کی اور کہا: ’’برتن میں (سے پیتے ہوئے)‘‘ الموضوع: التنفس والنفخ في الإناء (العبادات) موضوع: برتن میں پھونک مارنا اور سانس لینا (عبادات) 10 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ كَرَاهِيَةِ مَسِّ الذَّكَرِ بِالْيَمِينِ فِي...) حکم: صحیح 31. حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالَا حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا بَالَ أَحَدُكُمْ فَلَا يَمَسَّ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ وَإِذَا أَتَى الْخَلَاءَ فَلَا يَتَمَسَّحْ بِيَمِينِهِ وَإِذَا شَرِبَ فَلَا يَشْرَبْ نَفَسًا وَاحِدًا... سنن ابو داؤد : کتاب: طہارت کے مسائل (باب: استنجا میں شرم گاہ کو دائیں ہاتھ سے چھونے کی ممانعت ) مترجم: DaudWriterName 31. سیدنا ابوقتادہ ؓ کہتے ہیں کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی پیشاب کرنے بیٹھے تو اپنے ذکر (عضو مخصوص) کو اپنے دائیں ہاتھ سے نہ چھوئے۔ اور جب کوئی پاخانے کے لیے آئے تو دائیں ہاتھ سے استنجاء نہ کرے اور جب کچھ پیے تو ایک سانس میں نہ پیے۔ الموضوع: التنفس والنفخ في الإناء (العبادات) موضوع: برتن میں پھونک مارنا اور سانس لینا (عبادات) مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 24 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 24