الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 4 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 4 1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ التَّخَلِّي عِنْدَ قَضَاءِ الْحَاجَةِ) حکم: صحیح()(الألباني) 1. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ عَنْ مُحَمَّدٍ يَعْنِي ابْنَ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا ذَهَبَ الْمَذْهَبَ أَبْعَدَ سنن ابو داؤد : کتاب: طہارت کے مسائل (باب: قضائے حاجت (پیشاب، پاخانے) کے لئے لوگوں سےعلیحدہ ہونے اور دور ہونے کابیان ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام) 1. سیدنا مغیرہ بن شعبہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ جب خلا (پیشاب، پاخانے) کے لیے جاتے تو (آبادی سے) دور چلے جاتے۔ الموضوع: الارتياد للبول (العبادات) موضوع: پیشاب کرنے کے لیے نرم جگہ تلاش کرنا (عبادات) 2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ التَّخَلِّي عِنْدَ قَضَاءِ الْحَاجَةِ) حکم: صحیح()(الألباني) 2. حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَرَادَ الْبَرَازَ انْطَلَقَ حَتَّى لَا يَرَاهُ أَحَدٌ سنن ابو داؤد : کتاب: طہارت کے مسائل (باب: قضائے حاجت (پیشاب، پاخانے) کے لئے لوگوں سےعلیحدہ ہونے اور دور ہونے کابیان ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام) 2. سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کو جب پیشاب، پاخانے کی حاجت ہوتی تو (آبادی سے) دور چلے جاتے حتیٰ کہ آپ ﷺ کو کوئی نہ دیکھ سکتا۔ الموضوع: الارتياد للبول (العبادات) موضوع: پیشاب کرنے کے لیے نرم جگہ تلاش کرنا (عبادات) 3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ الرَّجُلِ يَتَبَوَّأُ لِبَوْلِهِ) حکم: صحیح()(الألباني) 3. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا أَبُو التَّيَّاحِ قَالَ حَدَّثَنِي شَيْخٌ قَالَ لَمَّا قَدِمَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ الْبَصْرَةَ فَكَانَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي مُوسَى فَكَتَبَ عَبْدُ اللَّهِ إِلَى أَبِي مُوسَى يَسْأَلُهُ عَنْ أَشْيَاءَ فَكَتَبَ إِلَيْهِ أَبُو مُوسَى أَنِّي كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ فَأَرَادَ أَنْ يَبُولَ فَأَتَى دَمِثًا فِي أَصْلِ جِدَارٍ فَبَالَ ثُمَّ قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ أَنْ يَبُولَ فَلْيَرْتَدْ لِبَوْلِهِ مَوْضِعًا... سنن ابو داؤد : کتاب: طہارت کے مسائل (باب: پیشاب کے لئے نرم جگہ تلاش کرنا ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام) 3. ابو تیاح کہتے ہیں کہ مجھے ایک شیخ نے بتایا کہ سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ جب بصرہ میں (بحیثیت گورنر) تشریف لائے تو لوگ انہیں سیدنا ابوموسیٰ اشعری ؓ سے سنی ہوئی احادیث بیان کرتے تھے۔۔۔۔ (تو اس ضمن میں) سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ نے سیدنا ابوموسیٰ ؓ کے نام ایک خط لکھا: جس میں ان سے کچھ مسائل دریافت کیے چنانچہ سیدنا ابوموسیٰ ؓ نے انہیں جواب میں لکھا: میں ایک دن رسول اللہ ﷺ کی معیت میں تھا تو آپ ﷺ نے پیشاب کرنے کا ارادہ کیا، پس آپ ﷺ ایک دیوار کی جڑ میں نرم مٹی کے پاس آئے اور پیشاب کیا۔ اس کے بعد آپ ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے جب کوئی پیشاب کرنا چاہے تو اس کے ل... الموضوع: الارتياد للبول (العبادات) موضوع: پیشاب کرنے کے لیے نرم جگہ تلاش کرنا (عبادات) 4 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الطَّهَارَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ أَنَّ النَّبِيَّﷺ كَانَ إِذَا أَرَ...) حکم: صحیح()(الألباني) 20. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ ﷺ فِي سَفَرٍ، فَأَتَى النَّبِيُّ ﷺ حَاجَتَهُ فَأَبْعَدَ فِي الْمَذْهَبِ. قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي قُرَادٍ، وَأَبِي قَتَادَةَ، وَجَابِرٍ، وَيَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، وَأَبِي مُوسَى، وَابْنِ عَبَّاسٍ، وَبِلاَلِ بْنِ الْحَارِثِ. قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ. وَيُرْوَى عَنْ النَّبِيِّ ﷺ: أَنَّهُ كَانَ يَرْتَادُ لِبَوْلِهِ مَكَانًا كَمَا يَرْتَادُ مَنْزِلاً. وَأَبُو سَلَمَةَ اس... جامع ترمذی : كتاب: طہارت کے احکام ومسائل (باب: نبی اکرمﷺکے قضائے حاجت کے لیے دورتشریف لے جانے کابیان ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی ومجلس علمی(دار الدعوۃ، نئی دہلی) 20. مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھا، آپ قضائے حاجت کے لیے نکلے تو بہت دور نکل گئے۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲- اس باب میں عبدالرحمن بن ابی قراد، ابو قتادہ، جابر، یحیی بن عبید عن أبیہ، أبو موسی، ابن عباس اور بلال بن حارث رضی اللہ عنھم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ ۳- روایت کی جاتی ہے کہ نیز نبی اکرم ﷺ پیشاب کے لئے اس طرح جگہ ڈھونڈھتے تھے جس طرح مسافر اترنے کے لئے جگہ ڈھونڈھتا ہے۔ ۴- ابو سلمہ کا نام عبداللہ بن عبدالرحمن بن عوف زہری ہے۔ ... الموضوع: الارتياد للبول (العبادات) موضوع: پیشاب کرنے کے لیے نرم جگہ تلاش کرنا (عبادات) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 4 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 4