الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 20 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 20 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الوُضُوءِ (بَابُ البَوْلِ فِي المَاءِ الدَّائِمِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 239. وَبِإِسْنَادِهِ قَالَ: «لاَ يَبُولَنَّ أَحَدُكُمْ فِي المَاءِ الدَّائِمِ الَّذِي لاَ يَجْرِي، ثُمَّ يَغْتَسِلُ فِيهِ» صحیح بخاری : کتاب: وضو کے بیان میں (باب: اس بارے میں کہ ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب کرنا منع ہے ) مترجم: BukhariWriterName 239. اور اسی سند کے ساتھ (مروی ہے کہ) آپ نے یہ بھی فرمایا: ’’تم میں سے کوئی شخص ایسے رکے پانی میں پیشاب نہ کرے جو چلتا نہیں، پھر اس میں غسل بھی کرے۔‘‘ الموضوع: البول في الماء الراكد (العبادات) موضوع: کھڑے پانی میں پیشاب کرنا (عبادات) 2 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ النَّهْيِ عَنِ البوْلِ فِي المَاءِ الرَّاكدِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 281. وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، وَمُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ، قَالَا: أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ، ح، وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ: «عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَى أَنْ يُبَالَ فِي الْمَاءِ الرَّاكِدِ» صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب کرنے کی ممانعت ) مترجم: MuslimWriterName 281. حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے حدیث بیان کی کہ آپﷺ نےکھڑے ہوئے پانی میں پیشاب کرنے سے منع فرمایا ہے۔ الموضوع: البول في الماء الراكد (العبادات) موضوع: کھڑے پانی میں پیشاب کرنا (عبادات) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ النَّهْيِ عَنِ البوْلِ فِي المَاءِ الرَّاكدِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 282. وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا يَبُولَنَّ أَحَدُكُمْ فِي الْمَاءِ الدَّائِمِ ثُمَّ يَغْتَسِلُ مِنْهُ» صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب کرنے کی ممانعت ) مترجم: MuslimWriterName 282. ابن سیرین نے ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے اور انہوں نے نبی ﷺ سے روایت کیا، آپﷺ نے فرمایا: ’’تم سے کوئی ہرگز ساکن پانی میں پیشاب نہ کرے، پھر اس میں سے نہائے۔‘‘ الموضوع: البول في الماء الراكد (العبادات) موضوع: کھڑے پانی میں پیشاب کرنا (عبادات) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ النَّهْيِ عَنِ البوْلِ فِي المَاءِ الرَّاكدِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 282.01. وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ، قَالَ: هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ، عَنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا - وَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَبُلْ فِي الْمَاءِ الدَّائِمِ الَّذِي لَا يَجْرِي ثُمَّ تَغْتَسِلُ مِنْهُ»... صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب کرنے کی ممانعت ) مترجم: MuslimWriterName 282.01. ہمام بن منبہ رحمۃ اللہ علیہ نے کہا: یہ احادیث ہیں جو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ نے ہمیں محمد ﷺ سے بیان کیں، انہوں نے کچھ احادیث سنائیں ان میں سے ایک یہ تھی: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’کھڑے ہوئے پانی میں، جو چل نہ رہا ہو، پیشاب نہ کرو کہ پھر تم اس میں نہاؤ۔‘‘ ... الموضوع: البول في الماء الراكد (العبادات) موضوع: کھڑے پانی میں پیشاب کرنا (عبادات) 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ الْمَوَاضِعِ الَّتِي نَهَى النَّبِيُّ ﷺ عَنْ...) حکم: صحیح 25. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اتَّقُوا اللَّاعِنَيْنِ قَالُوا وَمَا اللَّاعِنَانِ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ الَّذِي يَتَخَلَّى فِي طَرِيقِ النَّاسِ أَوْ ظِلِّهِمْ... سنن ابو داؤد : کتاب: طہارت کے مسائل (باب: وہ مقامات جہاں پیشاب کرنامنع ہے ) مترجم: DaudWriterName 25. سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’لعنت کے دو کاموں سے بچو۔‘‘ صحابہ کرام ؓ نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! لعنت کے وہ کون سے دو کام ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’جو لوگوں کے راستے میں یا ان کے سائے میں پاخانہ کرتا ہے۔‘‘ ... الموضوع: البول في الماء الراكد (العبادات) موضوع: کھڑے پانی میں پیشاب کرنا (عبادات) 6 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ الْمَوَاضِعِ الَّتِي نَهَى النَّبِيُّ ﷺ عَنْ...) حکم: حسن 26. حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ سُوَيْدٍ الرَّمْلِيُّ وَعُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ أَبُو حَفْصٍ وَحَدِيثُهُ أَتَمُّ أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْحَكَمِ حَدَّثَهُمْ قَالَ أَخْبَرَنَا نَافِعُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنِي حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْحِمْيَرِيَّ حَدَّثَهُ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اتَّقُوا الْمَلَاعِنَ الثَّلَاثَةَ الْبَرَازَ فِي الْمَوَارِدِ وَقَارِعَةِ الطَّرِيقِ وَالظِّلِّ... سنن ابو داؤد : کتاب: طہارت کے مسائل (باب: وہ مقامات جہاں پیشاب کرنامنع ہے ) مترجم: DaudWriterName 26. سیدنا معاذ بن جبل ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’لعنت کے تین کاموں سے بچو۔‘‘ (یعنی) پانی کے گھاٹ پر پاخانہ کرنے سے، عین راستے میں یا (لوگوں کے) سائے میں۔‘‘ الموضوع: البول في الماء الراكد (العبادات) موضوع: کھڑے پانی میں پیشاب کرنا (عبادات) 7 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ الْبَوْلِ فِي الْمَاءِ الرَّاكِدِ) حکم: صحیح 69. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ فِي حَدِيثِ هِشَامٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَبُولَنَّ أَحَدُكُمْ فِي الْمَاءِ الدَّائِمِ ثُمَّ يَغْتَسِلُ مِنْهُ سنن ابو داؤد : کتاب: طہارت کے مسائل (باب: ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب کرنا؟ ) مترجم: DaudWriterName 69. سیدنا ابوہریرہ ؓ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’کوئی شخص ٹھہرے ہوئے پانی میں ہرگز پیشاب نہ کرے کہ پھر اسی سے غسل کرے گا۔‘‘ الموضوع: البول في الماء الراكد (العبادات) موضوع: کھڑے پانی میں پیشاب کرنا (عبادات) 8 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ الْبَوْلِ فِي الْمَاءِ الرَّاكِدِ) حکم: حسن صحیح 70. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَبُولَنَّ أَحَدُكُمْ فِي الْمَاءِ الدَّائِمِ وَلَا يَغْتَسِلُ فِيهِ مِنْ الْجَنَابَةِ سنن ابو داؤد : کتاب: طہارت کے مسائل (باب: ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب کرنا؟ ) مترجم: DaudWriterName 70. سیدنا ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی شخص کھڑے پانی میں ہرگز پیشاب نہ کرے اور نہ جنابت سے اس میں نہائے۔‘‘ الموضوع: البول في الماء الراكد (العبادات) موضوع: کھڑے پانی میں پیشاب کرنا (عبادات) 9 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الطَّهَارَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ الْبَوْلِ فِي الْم...) حکم: صحیح 68. حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَبُولَنَّ أَحَدُكُمْ فِي الْمَاءِ الدَّائِمِ ثُمَّ يَتَوَضَّأُ مِنْهُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرٍ... جامع ترمذی : كتاب: طہارت کے احکام ومسائل (باب: ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب کرنے کی کراہت کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 68. ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی آدمی ٹھہرے ہوئے پانی۱؎ میں پیشاب نہ کرے پھر اس سے وضو کرے‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲- اس باب میں جابر ؓ سے بھی روایت ہے۔ الموضوع: البول في الماء الراكد (العبادات) موضوع: کھڑے پانی میں پیشاب کرنا (عبادات) 10 سنن النسائي: کِتَابُ ذِكْرِ الْفِطْرَةِ (بَابُ النَّهْيُ عَنْ الْبَوْلِ فِي الْمَاءِ الرَّا...) حکم: صحیح 35. أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَى عَنْ الْبَوْلِ فِي الْمَاءِ الرَّاكِدِ سنن نسائی : کتاب: امور فطرت کا بیان (باب: ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب کرنا منع ہے ) مترجم: NisaiWriterName 35. حضرت جابررضی اللہ عنہ سےروایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب کرنے سے منع فرمایا ہے۔ الموضوع: البول في الماء الراكد (العبادات) موضوع: کھڑے پانی میں پیشاب کرنا (عبادات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 20 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 20