الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 5 - مجموع أحاديث: 45 کل صفحات: 5 - کل احا دیث: 45 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الغُسْلِ (بَابُ كَيْنُونَةِ الجُنُبِ فِي البَيْتِ، إِذَا تَو...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 286. حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ، وَشَيْبَانُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ أَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْقُدُ وَهُوَ جُنُبٌ؟ قَالَتْ: نَعَمْ وَيَتَوَضَّأُ صحیح بخاری : کتاب: غسل کے احکام و مسائل (باب: غسل سے پہلے جنبی کا گھر میں ٹھہرنا جب کہ وضو کر لے (جائز ہے)۔ ) مترجم: BukhariWriterName 286. حضرت ابوسلمہ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: میں نے حضرت عائشہ ؓ سے دریافت کیا: آیا نبی ﷺ بحالت جنابت گھر میں سو جاتے تھے؟ انھوں نے فرمایا: ہاں، لیکن وضو کر لیتے تھے۔ الموضوع: وضوء الجنب (العبادات) موضوع: جنبی کا وضو کرنا (عبادات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الغُسْلِ (بَابُ نَوْمِ الجُنُبِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 287. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الخَطَّابِ، سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيَرْقُدُ أَحَدُنَا وَهُوَ جُنُبٌ؟ قَالَ: «نَعَمْ إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ، فَلْيَرْقُدْ وَهُوَ جُنُبٌ» صحیح بخاری : کتاب: غسل کے احکام و مسائل (باب: اس بارے میں کہ بغیر غسل کئے جنبی کا سونا جائز ہے۔ ) مترجم: BukhariWriterName 287. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، حضرت عمر بن خطاب نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا: کیا ہم میں سے کوئی جنابت کی حالت میں سو سکتا ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’ہاں، وضو کر کے بحالت جنابت سو سکتا ہے۔‘‘ الموضوع: وضوء الجنب (العبادات) موضوع: جنبی کا وضو کرنا (عبادات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الغُسْلِ (بَابُ الجُنُبِ يَتَوَضَّأُ ثُمَّ يَنَامُ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 288. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «إِذَا أَرَادَ أَنْ يَنَامَ، وَهُوَ جُنُبٌ، غَسَلَ فَرْجَهُ، وَتَوَضَّأَ لِلصَّلاَةِ»... صحیح بخاری : کتاب: غسل کے احکام و مسائل (باب:اس بارے میں کہ جنبی پہلے وضو کرے پھر سوئے ) مترجم: BukhariWriterName 288. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: نبی ﷺ جب بحالت جنابت سونا چاہتے تو پہلے اپنی شرمگاہ کو دھوتے، پھر وضو کرتے جو نماز کے لیے کیا جاتا ہے۔ الموضوع: وضوء الجنب (العبادات) موضوع: جنبی کا وضو کرنا (عبادات) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ الغُسْلِ (بَابُ الجُنُبِ يَتَوَضَّأُ ثُمَّ يَنَامُ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 289. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: اسْتَفْتَى عُمَرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيَنَامُ أَحَدُنَا وَهُوَ جُنُبٌ؟ قَالَ: «نَعَمْ إِذَا تَوَضَّأَ» صحیح بخاری : کتاب: غسل کے احکام و مسائل (باب:اس بارے میں کہ جنبی پہلے وضو کرے پھر سوئے ) مترجم: BukhariWriterName 289. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ ہی سے روایت ہے، انھوں نے کہا: حضرت عمر ؓ نے نبی ﷺ سے مسئلہ دریافت کیا: آیا ہم میں سے کوئی حالت جنابت میں سو سکتا ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’ہاں، جب وضو کر لے۔‘‘ الموضوع: وضوء الجنب (العبادات) موضوع: جنبی کا وضو کرنا (عبادات) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ الغُسْلِ (بَابُ الجُنُبِ يَتَوَضَّأُ ثُمَّ يَنَامُ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 290. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ قَالَ: ذَكَرَ عُمَرُ بْنُ الخَطَّابِ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ تُصِيبُهُ الجَنَابَةُ مِنَ اللَّيْلِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «تَوَضَّأْ وَاغْسِلْ ذَكَرَكَ، ثُمَّ نَمْ»... صحیح بخاری : کتاب: غسل کے احکام و مسائل (باب:اس بارے میں کہ جنبی پہلے وضو کرے پھر سوئے ) مترجم: BukhariWriterName 290. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ ہی سے روایت ہے، حضرت عمر ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے ذکر کیا کہ اسے (ابن عمر ؓ کو) رات کے کسی حصے میں جنابت لاحق ہو جاتی ہے؟ تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ’’وضو کر لو اور اپنا عضو دھو لو، پھر سو جاؤ۔‘‘ الموضوع: وضوء الجنب (العبادات) موضوع: جنبی کا وضو کرنا (عبادات) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَيْضِ (بَابُ جَوَازِ نَوْمِ الْجُنُبِ وَاسْتِحْبَابُِ الْ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 305. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ، قَالَا: أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ، ح، وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ: «أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَنَامَ، وَهُوَ جُنُبٌ، تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ، قَبْلَ أَنْ يَنَامَ»... صحیح مسلم : کتاب: حیض کا معنی و مفہوم (باب: حالت جنابت میں سونے کا جواز اور (اگر انسان کا) کچھ کھانے پینے ، سونے یا مجامعت کا ارادہ ہو تواعضائے مخصوصہ دھونا اور وضو کرنا مستحب ہے ) مترجم: MuslimWriterName 305. ابوسلمہ بن عبد الرحمن نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سےروایت کیا کہ رسول اللہﷺ جب جنابت کی حالت میں سونا چاہتے تو سونے سے پہلے نماز کے وضو کی طرح وضو کر لیتے تھے۔ الموضوع: وضوء الجنب (العبادات) موضوع: جنبی کا وضو کرنا (عبادات) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَيْضِ (بَابُ جَوَازِ نَوْمِ الْجُنُبِ وَاسْتِحْبَابُِ الْ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 305.01. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، وَوَكِيعٌ، وَغُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: «كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ جُنُبًا، فَأَرَادَ أَنْ يَأْكُلَ أَوْ يَنَامَ، تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ... صحیح مسلم : کتاب: حیض کا معنی و مفہوم (باب: حالت جنابت میں سونے کا جواز اور (اگر انسان کا) کچھ کھانے پینے ، سونے یا مجامعت کا ارادہ ہو تواعضائے مخصوصہ دھونا اور وضو کرنا مستحب ہے ) مترجم: MuslimWriterName 305.01. ابن علیہ، وکیع اور عندر نے شعبہ سے، انہوں نے حکم سے، انہوں نے ابراہیم سے، انہوں نے اسود سے اور انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سےروایت کیا: انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ جب حالت جنابت میں ہوتے اور کھانا یا سونا چاہتے تو نماز کے وضو کی طرح وضو کر لیتے تھے۔ الموضوع: وضوء الجنب (العبادات) موضوع: جنبی کا وضو کرنا (عبادات) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَيْضِ (بَابُ جَوَازِ نَوْمِ الْجُنُبِ وَاسْتِحْبَابُِ الْ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 305.02. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَابْنُ بَشَّارٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، ح، وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ بِهَذَا الْإِسْنَادِ. قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى: فِي حَدِيثِهِ حَدَّثَنَا الْحَكَمُ، سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ يُحَدِّثُ صحیح مسلم : کتاب: حیض کا معنی و مفہوم (باب: حالت جنابت میں سونے کا جواز اور (اگر انسان کا) کچھ کھانے پینے ، سونے یا مجامعت کا ارادہ ہو تواعضائے مخصوصہ دھونا اور وضو کرنا مستحب ہے ) مترجم: MuslimWriterName 305.02. محمد بن مثنیٰ اور ابن بشار دونوں نے کہا: ہمیں محمد بن جعفر نے حدیث سنائی، اسی طرح عبیداللہ بن معاذ نے حدیث سنائی، کہا: مجھے میرے والد نے حدیث سنائی۔ ان دونوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث سنائی۔ ابن مثنیٰ کی حدیث میں ہے، حکم نے کہا: میں نے ابراہیم کو حدیث بیان کرتے ہوئے سنا۔ (آگے وہی حدیث ہے جو اوپر بیان ہو ئی ۔) ... الموضوع: وضوء الجنب (العبادات) موضوع: جنبی کا وضو کرنا (عبادات) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَيْضِ (بَابُ جَوَازِ نَوْمِ الْجُنُبِ وَاسْتِحْبَابُِ الْ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 306. وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالَا: حَدَّثَنَا يَحْيَى وَهُوَ ابْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، ح، وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَابْنُ نُمَيْرٍ، - وَاللَّفْظُ لَهُمَا - قَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ: حَدَّثَنَا أَبِي، وَقَالَ: أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، قَالَا: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ عُمَرَ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَيَرْقُدُ أَحَدُنَا وَهُوَ جُنُبٌ؟ قَالَ: «نَعَمْ إِذَا تَوَضَّأَ... صحیح مسلم : کتاب: حیض کا معنی و مفہوم (باب: حالت جنابت میں سونے کا جواز اور (اگر انسان کا) کچھ کھانے پینے ، سونے یا مجامعت کا ارادہ ہو تواعضائے مخصوصہ دھونا اور وضو کرنا مستحب ہے ) مترجم: MuslimWriterName 306. عبید اللہ نے نافع سے، انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سےر وایت کی کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا: اے اللہ کے رسولﷺ! ہم میں سے کوئی جنابت کی حالت میں ہو تو کیا وہ (اسی طرح) سو سکتا؟ آپﷺ نے فرمایا: ’’ہاں، جب وضو کر لے۔‘‘ الموضوع: وضوء الجنب (العبادات) موضوع: جنبی کا وضو کرنا (عبادات) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَيْضِ (بَابُ جَوَازِ نَوْمِ الْجُنُبِ وَاسْتِحْبَابُِ الْ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 306.01. وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ عُمَرَ اسْتَفْتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: هَلْ يَنَامُ أَحَدُنَا وَهُوَ جُنُبٌ؟ قَالَ: «نَعَمْ، لِيَتَوَضَّأْ ثُمَّ لِيَنَمْ، حَتَّى يَغْتَسِلَ إِذَا شَاءَ»... صحیح مسلم : کتاب: حیض کا معنی و مفہوم (باب: حالت جنابت میں سونے کا جواز اور (اگر انسان کا) کچھ کھانے پینے ، سونے یا مجامعت کا ارادہ ہو تواعضائے مخصوصہ دھونا اور وضو کرنا مستحب ہے ) مترجم: MuslimWriterName 306.01. ابن جریج سے روایت ہے (کہا:) مجھے نافع نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہوئے خبر دی کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے فتویٰ دریافت کیا اور کہا: کیا ہم میں سے کوئی شخص جنابت کی حالت میں سو سکتا ہے؟ آپﷺ نے فرمایا: ’’ہاں، وضو کر لے پھر (اس وقت تک کے لیے) سو جائے جب وہ غسل کرنا چاہے۔‘‘ ... الموضوع: وضوء الجنب (العبادات) موضوع: جنبی کا وضو کرنا (عبادات) مجموع الصفحات: 5 - مجموع أحاديث: 45 کل صفحات: 5 - کل احا دیث: 45