الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 4 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 4 1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ مَا يَقُولُ الرَّجُلُ إِذَا تَوَضَّأَ) حکم: صحیح 169. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ يَعْنِي ابْنَ صَالِحٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُدَّامَ أَنْفُسِنَا نَتَنَاوَبُ الرِّعَايَةَ رِعَايَةَ إِبِلِنَا فَكَانَتْ عَلَيَّ رِعَايَةُ الْإِبِلِ فَرَوَّحْتُهَا بِالْعَشِيِّ فَأَدْرَكْتُ رَسُولَ اللَّهِ يَخْطُبُ النَّاسَ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ يَتَوَضَّأُ فَيُحْسِنُ الْوُضُوءَ ثُمَّ يَقُومُ فَيَرْكَعُ رَكْعَتَيْنِ يُقْبِلُ عَلَيْهِمَا بِقَلْبِهِ وَوَجْهِهِ إِلَّا قَدْ أَوْجَب... سنن ابو داؤد : کتاب: طہارت کے مسائل (باب: وضو کے بعد آدمی کیا پڑھے؟ ) مترجم: DaudWriterName 169. سیدنا عقبہ بن عامر بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں ہوتے تھے اور اپنے کام خود ہی سرانجام دیتے تھے اور باری باری اونٹ چرایا کرتے تھے۔ میرے باری آئی تو سہ پہر کو میں انہیں واپس لایا (اور رسول اللہ ﷺ کی مجلس میں آ حاضر ہوا) میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس حالت میں پایا کہ آپ ﷺ لوگوں سے خطاب فرما رہے تھے۔ میں نے آپ ﷺ کو سنا آپ کہہ رہے تھے: ”تم میں سے کوئی وضو کرے اور اچھی طرح (مکمل) وضو کرے، پھر کھڑا ہو کر دو رکعتیں پڑھے، اپنے دل اور چہرے سے نماز ہی میں مگن رہے تو اس نے اپنے لیے جنت واجب کر لی۔“ میں نے کہا: بہت خوب! بہت خوب! کس قدر بہترین عمل ہے۔ ت... الموضوع: صلاة ركعتين بعد الوضوء (العبادات) Topics: وضو کے بعد دورکعات ادا کرنا (عبادات) 2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ مَا يَقُولُ الرَّجُلُ إِذَا تَوَضَّأَ) حکم: صحیح 170. حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ عَنْ حَيْوَةَ وَهُوَ ابْنُ شُرَيْحٍ عَنْ أَبِي عَقِيلٍ عَنْ ابْنِ عَمِّهِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ وَلَمْ يَذْكُرْ أَمْرَ الرِّعَايَةِ قَالَ عِنْدَ قَوْلِهِ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ رَفَعَ بَصَرَهُ إِلَى السَّمَاءِ فَقَالَ وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمَعْنَى حَدِيثِ مُعَاوِيَةَ... سنن ابو داؤد : کتاب: طہارت کے مسائل (باب: وضو کے بعد آدمی کیا پڑھے؟ ) مترجم: DaudWriterName 170. ابو عقیل نے اپنے چچیرے بھائی سے انہوں نے عقبہ بن عامر جہنی ؓ سے انہوں نے نبی کریم ﷺ سے مذکورہ بالا کی مانند روایت کی ہے اور اس میں اونٹوں کے چرانے کا ذکر نہیں کیا اور ”اچھی طرح وضو کرنے“ کے موقع پر کہا کہ پھر وہ (وضو کرنے والا) اپنی نظر آسمان کی طرف اٹھائے (اور یہ دعا پڑھے) اور معاویہ بن صالح کی روایت کی مانند بیان کیا۔ ... الموضوع: صلاة ركعتين بعد الوضوء (العبادات) Topics: وضو کے بعد دورکعات ادا کرنا (عبادات) 3 سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ (بَابُ كَرَاهِيَةِ الْوَسْوَسَةِ وَحَدِيثِ النَّفْس...) حکم: حسن 905. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا هِشَامٌ يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ وُضُوءَهُ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ لَا يَسْهُو فِيهِمَا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ... سنن ابو داؤد : کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل (باب: نماز کے دوران میں وسوسے اور خیالات کی کراہت ۔ ) مترجم: DaudWriterName 905. سیدنا زيد بن خالد جہنی ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص وضو کرے اور اچھا کرے (یعنی سنت کے مطابق) پھر دو رکعتیں پڑھے اور ان میں غفلت کا شکار نہ ہو تو اس کے سابقہ گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں۔‘‘ الموضوع: صلاة ركعتين بعد الوضوء (العبادات) Topics: وضو کے بعد دورکعات ادا کرنا (عبادات) 4 سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ (بَابُ كَرَاهِيَةِ الْوَسْوَسَةِ وَحَدِيثِ النَّفْس...) حکم: صحیح 906. حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ الْحَضْرَمِيِّ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا مِنْ أَحَدٍ يَتَوَضَّأُ فَيُحْسِنُ الْوُضُوءَ وَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ يُقْبِلُ بِقَلْبِهِ وَوَجْهِهِ عَلَيْهِمَا إِلَّا وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ... سنن ابو داؤد : کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل (باب: نماز کے دوران میں وسوسے اور خیالات کی کراہت ۔ ) مترجم: DaudWriterName 906. سیدنا عقبہ بن عامر جہنی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو کوئی وضو کرے اور اچھا وضو کرے پھر دو رکعتیں پڑھے اور وہ اپنے دل اور چہرے سے ان ہی پر متوجہ رہے، تو اس کے لیے جنت واجب ہو گئی۔“ الموضوع: صلاة ركعتين بعد الوضوء (العبادات) Topics: وضو کے بعد دورکعات ادا کرنا (عبادات) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 4 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 4