2 ‌سنن أبي داؤد كِتَابُ الطَّلَاقِ بَابٌ فِي سُنَّةِ طَلَاقِ الْعَبْدِ

حکم: ضعیف

2192 قَالَ أَبُو عَاصِمٍ:، حَدَّثَنِي مُظَاهِرٌ، حَدَّثَنِي الْقَاسِمُ، عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: >وَعِدَّتُهَا حَيْضَتَانِ<. قَالَ أَبو دَاود: وَهُوَ حَدِيثٌ مَجْهُولٌ.

سنن ابو داؤد:

کتاب: طلاق کے احکام و مسائل

(باب: غلام کے لیے طلاق دینے کا سنت طریقہ ؟)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

2192. ابوعاصم نے کہا: مجھے مظاہر نے بواسطہ قاسم، سیدہ عائشہ‬ ؓ س‬ے اسی کے مثل روایت کیا مگر لفظ یہ تھے «وعدتها حيضتان»  امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ یہ مجہول حدیث ہے۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ ان دونوں حدیثوں پر عمل نہیں ہے۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا: اس سند میں مظاہر نامی راوی معروف راوی نہیں ہے۔...


3 ‌جامع الترمذي أَبْوَابُ الطَّلَاقِ وَاللِّعَانِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابُ مَا جَاءَ أَنَّ طَلاَقَ الأَمَةِ تَطْلِيقَتَ...

حکم: ضعیف

1233 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى النَّيْسَابُورِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ حَدَّثَنِي مُظَاهِرُ بْنُ أَسْلَمَ قَالَ حَدَّثَنِي الْقَاسِمُ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ طَلَاقُ الْأَمَةِ تَطْلِيقَتَانِ وَعِدَّتُهَا حَيْضَتَانِ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى و حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ أَنْبَأَنَا مُظَاهِرٌ بِهَذَا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ عَائِشَةَ حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ مَرْفُوعًا إِلَّا مِنْ حَدِيثِ مُظَاهِرِ بْنِ أَسْلَمَ وَمُظَاهِرٌ لَا نَعْرِفُ لَهُ فِي الْعِلْمِ غَيْرَ هَذَا الْحَدِيث...

جامع ترمذی: كتاب: طلاق ور لعان کے احکام ومسائل (باب: لونڈی کے لیے دوہی طلاق ہونے کا بیان​)

مترجم: ٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)

1233. ام المومنین عائشہ‬ ؓ ک‬ہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’لونڈی کے لیے دوہی طلاق ہے اور اس کی عدت دوحیض ہے‘‘۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱۔ عائشہ‬ ؓ ک‬ی حدیث حسن غریب ہے۔ ہم اسے مظاہربن اسلم ہی کی روایت سے جانتے ہیں، اور مظاہر بن اسلم کی اس کے علاوہ کوئی اور روایت میرے علم میں نہیں۔۲۔ اس باب میں عبداللہ بن عمر ؓ سے بھی روایت ہے۔۳۔ صحابہ کرام وغیرہم میں سے اہل علم کا اسی پرعمل ہے۔ اور یہی سفیان ثوری، شافعی،احمد اور اسحاق بن راہویہ کا بھی قول ہے۔...


6 ‌سنن ابن ماجه كِتَابُ الطَّلَاقِ بَابٌ فِي طَلَاقِ الْأَمَةِ وَعِدَّتِهَا

حکم: ضعیف

2156 قَالَ أَبُو عَاصِمٍ: فَذَكَرْتُهُ لِمُظَاهِرٍ، فَقُلْتُ: حَدِّثْنِي كَمَا حَدَّثْتَ ابْنَ جُرَيْجٍ، فَأَخْبَرَنِي عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «طَلَاقُ الْأَمَةِ تَطْلِيقَتَانِ، وَقُرْؤُهَا حَيْضَتَانِ.

سنن ابن ماجہ:

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل

(باب: لونڈی کی طلاق اور عدت کا بیان)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

2156. ابو عاصم  رحمۃ اللہ علیہ نے کہا: میں نے اس حدیث کا مظاہر سے ذکر کیا اور کہا: آپ مجھ سے اسی طرح حدیث بیان کریں جس طرح ابن جریج سے بیان کی ہے، چنانچہ انہوں نے قاسم کے واسطے سے حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت بیان کی کہ نبی ﷺ نے فرمایا: لونڈی کی دو طلاقیں ہیں اور اس کی عدت دو حیض ہے۔