1 ‌سنن ابن ماجه كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا بَابُ الْوُضُوءِ مِنَ الْمَذْيِ

حکم: صحیح

505 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ الْمِقْدَادِ بْنِ الْأَسْوَدِ أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الرَّجْلِ يَدْنُو مِنْ امْرَأَتِهِ فَلَا يُنْزِلُ قَالَ إِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ ذَلِكَ فَلْيَنْضَحْ فَرْجَهُ يَعْنِي لِيَغْسِلْهُ وَيَتَوَضَّأْ...

سنن ابن ماجہ:

کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں

(باب: مذی خارج ہونے سے وضوٹوٹ جاتا ہے)

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

505. حضرت مقداد بن اسود ؓ سے روایت ہے، کہ انہوں نے نبی ﷺ سے دریافت کیا کہ اگر مرد اپنی بیوی کے قریب جائے اور انزال نہ ہو (تو کیا حکم ہے؟) آپ ﷺ نے فرمایا: ’’جب کسی کو یہ صورت حال پیش آئے تو وہ اپنی شرم گاہ پر پانی ڈال لے، یعنی استنجا کر لے اور وضو کر لے۔‘‘