الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 6 - مجموع أحاديث: 60 کل صفحات: 6 - کل احا دیث: 60 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ الكِهَانَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5758. حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِي امْرَأَتَيْنِ مِنْ هُذَيْلٍ اقْتَتَلَتَا، فَرَمَتْ إِحْدَاهُمَا الأُخْرَى بِحَجَرٍ، فَأَصَابَ بَطْنَهَا وَهِيَ حَامِلٌ، فَقَتَلَتْ وَلَدَهَا الَّذِي فِي بَطْنِهَا، فَاخْتَصَمُوا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَضَى: أَنَّ دِيَةَ مَا فِي بَطْنِهَا غُرَّةٌ عَبْدٌ أَوْ أَمَةٌ، فَقَالَ وَلِيُّ المَرْأَةِ الَّتِي غَرِمَتْ: كَيْفَ أَغْرَمُ، يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ لاَ شَرِبَ... صحیح بخاری : کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں (باب: کہا نت کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 5758. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے قبیلہ ہذیل کی دو عورتوں میں فیصلہ کیا جنہوں نے آپس میں جھگڑا کیا تھا۔ ان میں سے ایک نے دوسری کو پتھر مارا جو اس کے پیٹ پر جا کر لگا۔ یہ عورت حاملہ تھی، اس لیے اس کے پیٹ کا بچہ مر گیا۔ یہ معاملہ دونوں فریق نبی ﷺ کے پاس لے کر آئے تو آپ نے فیصلہ فرمایا کہ عورت کے پیٹ کی دیت ایک غلام یا لونڈی ادا کرنا ہے۔ جس عورت پر تاوان واجب ہوا تھا اس کے سرپرست نےکہا: میں اس کا تاوان ادا کروں جس نے نہ کھایا نہ پیا نہ بولا اور نہ چلایا؟ ایسی صورت میں تو کچھ بھی دیت واجب نہیں ہوسکتی۔ اس پر نبی ﷺ نے فرمایا: یہ تو کاہنوں کا بھائی معلوم... الموضوع: دية الجنين (الجنايات) Topics: جنین ( ماں کے پیٹ میں بچے کے قتل ) کی دیت (جرائم و عقوبات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ الكِهَانَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5759. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، عَنْ مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ امْرَأَتَيْنِ رَمَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى بِحَجَرٍ، فَطَرَحَتْ جَنِينَهَا، فَقَضَى فِيهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِغُرَّةٍ عَبْدٍ، أَوْ وَلِيدَةٍ صحیح بخاری : کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں (باب: کہا نت کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 5759. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ وہ عورتیں تھیں۔ ایک دوسری نے دوسری کو پتھر دے مارا جس سے دوسری کے پیٹ کا حمل گر گیا۔ نبی ﷺ نے اس معاملے میں ایک غلام یا لونڈی بطور دیت دینے کا فیصلہ فرمایا۔ الموضوع: دية الجنين (الجنايات) Topics: جنین ( ماں کے پیٹ میں بچے کے قتل ) کی دیت (جرائم و عقوبات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ الكِهَانَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5760. وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ المُسَيِّبِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِي الجَنِينِ يُقْتَلُ فِي بَطْنِ أُمِّهِ بِغُرَّةٍ عَبْدٍ، أَوْ وَلِيدَةٍ، فَقَالَ الَّذِي قُضِيَ عَلَيْهِ: كَيْفَ أَغْرَمُ مَا لاَ أَكَلَ وَلاَ شَرِبَ، وَلاَ نَطَقَ وَلاَ اسْتَهَلَّ، وَمِثْلُ ذَلِكَ يُطَلُّ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّمَا هَذَا مِنْ إِخْوَانِ الكُهَّانِ»... صحیح بخاری : کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں (باب: کہا نت کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 5760. حضرت سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس بچے کے متعلق جو ماں کے پیٹ میں مار ڈالا گیا ہو۔ فیصلہ فرمایا کہ ایک غلام یا لونڈی بطور دیت ادا کرنا ہے۔ جس نے تاوان ادا کرنا تھا اس نے کہا: میں ایسے بچے کی دیت کیوں ادا کروں جس نے نہ کھایا نہ پیا، نہ بولا اور نہ چلایا، ایسی صورت میں تو دیت نہیں ہو سکتی؟ رسول اللہ ﷺ نے یہ سن کر فرمایا: ”یہ تو کاہنوں کا بھائی ہے۔‘‘ ... الموضوع: دية الجنين (الجنايات) Topics: جنین ( ماں کے پیٹ میں بچے کے قتل ) کی دیت (جرائم و عقوبات) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ الفَرَائِضِ (بَابُ مِيرَاثِ الزَّوْجِ مَعَ الوَلَدِ وَغَيْرِهِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6740. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ ابْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قَالَ قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَنِينِ امْرَأَةٍ مِنْ بَنِي لَحْيَانَ سَقَطَ مَيِّتًا بِغُرَّةٍ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ ثُمَّ إِنَّ الْمَرْأَةَ الَّتِي قَضَى لَهَا بِالْغُرَّةِ تُوُفِّيَتْ فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَنَّ مِيرَاثَهَا لِبَنِيهَا وَزَوْجِهَا وَأَنَّ الْعَقْلَ عَلَى عَصَبَتِهَا... صحیح بخاری : کتاب: فرائض یعنی ترکہ کے حصول کے بیان میں (باب : اولاد کے ساتھ خاوند کو کیا ملے گا ) مترجم: BukhariWriterName 6740. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے بنو لحیان کی ایک عورت کے جنین کے متعلق فیصلہ فرمایا جو مردہ پیدا ہوا تھا کہ مارنے والی عورت ایک غلام یا لونڈی خون بہا کے طور پر ادا کرے، پھر وہ عورت جس کے خلاف فیصلہ ہوا تھا مرگئی تو آپ ﷺ نے حکم دیا کہ اس کی وراثت اس کے بیٹوں اور شوہر کے لیے ہے جبکہ دیت اس کے کنبے والوں کو ادا کرنا ہوگی۔ ... الموضوع: دية الجنين (الجنايات) Topics: جنین ( ماں کے پیٹ میں بچے کے قتل ) کی دیت (جرائم و عقوبات) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ الدِّيَاتِ (بَابُ جَنِينِ المَرْأَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6904. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ وَحَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ امْرَأَتَيْنِ مِنْ هُذَيْلٍ رَمَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى فَطَرَحَتْ جَنِينَهَا فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهَا بِغُرَّةٍ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ... صحیح بخاری : کتاب: دیتوں کے بیان میں (باب : عورت کے پیٹ کا بچہ جو ابھی پیدا نہ ہوا ہو ) مترجم: BukhariWriterName 6904. حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ ہذیل کی دو عورتوں میں سے ایک نے دوسری کو پتھر مارا تو اس کا بچہ گرا دیا۔ رسول اللہ ﷺ نے اسے ایک غلام یا کنیز دینے کا فیصلہ کیا۔ الموضوع: دية الجنين (الجنايات) Topics: جنین ( ماں کے پیٹ میں بچے کے قتل ) کی دیت (جرائم و عقوبات) 6 صحيح البخاري: كِتَابُ الدِّيَاتِ (بَابُ جَنِينِ المَرْأَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6905. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ اسْتَشَارَهُمْ فِي إِمْلَاصِ الْمَرْأَةِ فَقَالَ الْمُغِيرَةُ قَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْغُرَّةِ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ صحیح بخاری : کتاب: دیتوں کے بیان میں (باب : عورت کے پیٹ کا بچہ جو ابھی پیدا نہ ہوا ہو ) مترجم: BukhariWriterName 6905. حضرت عمر ؓ سےروایت ہے انہوں نے لوگوں سے عورت کا حمل گرا دینے کی دیت کے متعلق مشورہ کیا تو حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ نے کہا: نبی ﷺ نے غرہ، یعنی غلام یا لونڈی دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ الموضوع: دية الجنين (الجنايات) Topics: جنین ( ماں کے پیٹ میں بچے کے قتل ) کی دیت (جرائم و عقوبات) 7 صحيح البخاري: كِتَابُ الدِّيَاتِ (بَابُ جَنِينِ المَرْأَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6906. فَشَهِدَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ أَنَّهُ شَهِدَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى بِهِ صحیح بخاری : کتاب: دیتوں کے بیان میں (باب : عورت کے پیٹ کا بچہ جو ابھی پیدا نہ ہوا ہو ) مترجم: BukhariWriterName 6906. حضرت عمر ؓ نے کہا: کوئی آدمی لاؤ جو یہ گواہی دے کہ آپ ﷺ نے واقعی یہ فیصلہ کیا ہے تو حضرت محمد بن مسلمہ ؓ نے بھی گواہی دی کہ جب نبی ﷺ نے اس کے متعلق فیصلہ فرمایا تھا تو وہ اس وقت وہاں حاضر تھے۔‘‘ الموضوع: دية الجنين (الجنايات) Topics: جنین ( ماں کے پیٹ میں بچے کے قتل ) کی دیت (جرائم و عقوبات) 8 صحيح البخاري: كِتَابُ الدِّيَاتِ (بَابُ جَنِينِ المَرْأَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6907. حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عُمَرَ نَشَدَ النَّاسَ مَنْ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِي السِّقْطِ فَقَالَ الْمُغِيرَةُ أَنَا سَمِعْتُهُ قَضَى فِيهِ بِغُرَّةٍ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ صحیح بخاری : کتاب: دیتوں کے بیان میں (باب : عورت کے پیٹ کا بچہ جو ابھی پیدا نہ ہوا ہو ) مترجم: BukhariWriterName 6907. حضرت عروہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر ؓ نے لوگوں سے قسم دے کر پوچھا: کس نے نبی ﷺ سے حمل گرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ سنا ہے؟ حضرت مغیرہ ؓ نے کہا: میں نے سنا ہے کہ آپ ﷺ نے اس میں ایک غلام یا کنیز دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ الموضوع: دية الجنين (الجنايات) Topics: جنین ( ماں کے پیٹ میں بچے کے قتل ) کی دیت (جرائم و عقوبات) 9 صحيح البخاري: كِتَابُ الدِّيَاتِ (بَابُ جَنِينِ المَرْأَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6907.01. قَالَ ائْتِ مَنْ يَشْهَدُ مَعَكَ عَلَى هَذَا فَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ أَنَا أَشْهَدُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ هَذَا . صحیح بخاری : کتاب: دیتوں کے بیان میں (باب : عورت کے پیٹ کا بچہ جو ابھی پیدا نہ ہوا ہو ) مترجم: BukhariWriterName 6907.01. حضرت عمر ؓ نے فرمایا: اس بات پر اپنا کوئی گواہ پیش کرو تو حضرت محمد بن مسلمہ ؓ نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ نبی ﷺ نے یہ فیصلہ کیا تھا۔ الموضوع: دية الجنين (الجنايات) Topics: جنین ( ماں کے پیٹ میں بچے کے قتل ) کی دیت (جرائم و عقوبات) 10 صحيح البخاري: كِتَابُ الدِّيَاتِ (بَابُ جَنِينِ المَرْأَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6908. حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ يُحَدِّثُ عَنْ عُمَرَ أَنَّهُ اسْتَشَارَهُمْ فِي إِمْلَاصِ الْمَرْأَةِ مِثْلَهُ صحیح بخاری : کتاب: دیتوں کے بیان میں (باب : عورت کے پیٹ کا بچہ جو ابھی پیدا نہ ہوا ہو ) مترجم: BukhariWriterName 6908. حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ سے روایت ہے، حضرت عمر ؓ سے بیان کرتے ہیں انہوں نے لوگوں سے عورت کا حمل گرا دینے کے بارے میں اسی طرح مشورہ کیا تھا۔ الموضوع: دية الجنين (الجنايات) Topics: جنین ( ماں کے پیٹ میں بچے کے قتل ) کی دیت (جرائم و عقوبات) مجموع الصفحات: 6 - مجموع أحاديث: 60 کل صفحات: 6 - کل احا دیث: 60