الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 11 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 11 1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابٌ فِيمَنْ عَمِلَ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ) حکم: حسن صحيح 4462. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو، عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >مَنْ وَجَدْتُمُوهُ يَعْمَلُ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ, فَاقْتُلُوا الْفَاعِلَ وَالْمَفْعُولَ بِهِ<. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاهُ سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو مِثْلَهُ وَرَوَاهُ عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَفَعَهُ وَرَوَاهُ ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ، عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاس... سنن ابو داؤد : کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان (باب: لواطت کرنے والے کی سزا ) مترجم: DaudWriterName 4462. سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جسے تم پاؤ کہ وہ قوم لوط کا سا عمل کرتے ہیں تو فاعل اور مفعول (دونوں) کو قتل کر دو۔“ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ سیلمان بن بلال نے بواسطہ عمرو بن ابوعمرو اسی کی مانند روایت کیا۔ اور عباد بن منصور نے بواسطہ عکرمہ، سیدنا ابن عباس سے مرفوعاً روایت کیا۔ نیز ابن جریج نے بسند «إبراهيم عن داود بن الحصين عن عكرمة عن ابن عباس» مرفوعاً روایت کیا۔ ... الموضوع: حكم اللواط وإتيان البهائم (الجنايات) موضوع: لواطت اور جانوروں سے فعل حرام کی حرمت (جرائم و عقوبات) 2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابٌ فِيمَنْ عَمِلَ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ) حکم: صحيح الإسناد موقوف 4463. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ رَاهَوَيْهِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي ابْنُ خُثَيْمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ وَمُجَاهِدًا يُحَدِّثَانِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فِي الْبِكْرِ يُؤْخَذُ عَلَى اللُّوطِيَّةِ, قَالَ: يُرْجَمُ. قَالَ أَبو دَاود: حَدِيثُ عَاصِمٍ يُضَعِّفُ حَدِيثَ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو .... سنن ابو داؤد : کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان (باب: لواطت کرنے والے کی سزا ) مترجم: DaudWriterName 4463. جناب سعید بن جبیر اور مجاہد، سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ کنوارا اگر قوم لوط کا سا کام کرتا پایا جائے، تو اسے سنگسار کیا جائے۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ عاصم (عاصم بن ابی النجود) کی حدیث (جو آگے آ رہی ہے۔ 4465) عمرو بن ابی عمرو کی حدیث (4464) کو ضعیف کرتی ہے۔ الموضوع: حكم اللواط وإتيان البهائم (الجنايات) موضوع: لواطت اور جانوروں سے فعل حرام کی حرمت (جرائم و عقوبات) 3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابٌ فِيمَنْ أَتَى بَهِيمَةً) حکم: حسن صحيح 4464. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي عَمْرٍو عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَتَى بَهِيمَةً فَاقْتُلُوهُ وَاقْتُلُوهَا مَعَهُ قَالَ قُلْتُ لَهُ مَا شَأْنُ الْبَهِيمَةِ قَالَ مَا أُرَاهُ قَالَ ذَلِكَ إِلَّا أَنَّهُ كَرِهَ أَنْ يُؤْكَلَ لَحْمُهَا وَقَدْ عُمِلَ بِهَا ذَلِكَ الْعَمَلُ قَالَ أَبُو دَاوُد لَيْسَ هَذَا بِالْقَوِيِّ... سنن ابو داؤد : کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان (باب: جو کوئی چوپائے سے بد فعلی کا مرتکب ہو؟ ) مترجم: DaudWriterName 4464. سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو کوئی کسی چوپائے سے بدفعلی کرے اس شخص کو قتل کر دو اور اس کے ساتھ اس چوپائے کو بھی مار ڈالو۔“ (عکرمہ کہتے ہیں) میں نے ان (ابن عباس ؓ) سے کہا کہ چوپائے کے قتل کی وجہ کیا ہے؟ کہا کہ میرا خیال ہے کہ آپ ﷺ نے مکروہ جانا کہ اس کا گوشت کھایا جائے جبکہ اس کے ساتھ ایسا کام کیا گیا ہے۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ یہ روایت قوی نہیں ہے۔ ... الموضوع: حكم اللواط وإتيان البهائم (الجنايات) موضوع: لواطت اور جانوروں سے فعل حرام کی حرمت (جرائم و عقوبات) 4 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابٌ فِيمَنْ أَتَى بَهِيمَةً) حکم: حسن 4465. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ أَنَّ شَرِيكًا وَأَبَا الْأَحْوَصِ وَأَبَا بَكْرِ بْنَ عَيَّاشٍ حَدَّثُوهُمْ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي رَزِينٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَيْسَ عَلَى الَّذِي يَأْتِي الْبَهِيمَةَ حَدٌّ قَالَ أَبُو دَاوُد وَكَذَا قَالَ عَطَاءٌ و قَالَ الْحَكَمُ أَرَى أَنْ يُجْلَدَ وَلَا يُبْلَغَ بِهِ الْحَدَّ و قَالَ الْحَسَنُ هُوَ بِمَنْزِلَةِ الزَّانِي قَالَ أَبُو دَاوُد حَدِيثُ عَاصِمٍ يُضَعِّفُ حَدِيثَ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو... سنن ابو داؤد : کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان (باب: جو کوئی چوپائے سے بد فعلی کا مرتکب ہو؟ ) مترجم: DaudWriterName 4465. ابورزین، سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ جو شخص چوپائے سے بدفعلی کرے اس پر حد نہیں ہے۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ عطاء نے بھی ایسے ہی کہا ہے۔ حکم کہتے ہیں کہ اس کو کوڑے لگائے جائیں، مگر اس تعداد میں کہ حد کو نہ پہنچیں۔ حسن بصری ؓ کہتے ہیں کہ ایسا آدمی زانی کی مانند ہے۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ عاصم کی حدیث عمرو بن ابوعمرو کی روایت (4464) کو ضعیف کرتی ہے۔ ... الموضوع: حكم اللواط وإتيان البهائم (الجنايات) موضوع: لواطت اور جانوروں سے فعل حرام کی حرمت (جرائم و عقوبات) 5 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْحُدُودِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ يَقَعُ عَلَى الْبَهِيمَةِ) حکم: حسن صحیح 1455. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو السَّوَّاقُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ وَجَدْتُمُوهُ وَقَعَ عَلَى بَهِيمَةٍ فَاقْتُلُوهُ وَاقْتُلُوا الْبَهِيمَةَ فَقِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ مَا شَأْنُ الْبَهِيمَةِ قَالَ مَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ شَيْئًا وَلَكِنْ أَرَى رَسُولَ اللَّهِ كَرِهَ أَنْ يُؤْكَلَ مِنْ لَحْمِهَا أَوْ يُنْتَفَعَ بِهَا وَقَدْ عُمِلَ بِهَا ذَلِكَ الْعَمَلُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ ح... جامع ترمذی : كتاب: حدود وتعزیرات سے متعلق احکام ومسائل (باب: جانورسے وطی(جماع) کرنے والے کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1455. "عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: 'جس آدمی کو جانورکے ساتھ وطی (جماع) کرتے ہوئے پاؤتو اسے قتل کردواور(ساتھ میں)جانورکو بھی قتل کردو'۔ عبداللہ بن عباس ؓ سے پوچھاگیا: جانورکوقتل کرنے کی کیاوجہ ہے؟ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے اس سلسلے میں کچھ نہیں سناہے، لیکن میراخیال ہے کہ جس جانورکے ساتھ یہ برافعل کیا گیا ہو، اس کا گوشت کھانے اور اس سے فائداٹھانے کو رسول اللہ ﷺنے ناپسندسمجھا۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱- عمروبن ابی عمرو کی حدیث کوجسے وہ بطریق: 'عكرمة، عن ابن عباس، عن النبي ﷺ'روایت کرتے ہیں۔ ہم صرف اسی سند سے جانتے ہیں اور سفیان ثوری نے بطریق... الموضوع: حكم اللواط وإتيان البهائم (الجنايات) موضوع: لواطت اور جانوروں سے فعل حرام کی حرمت (جرائم و عقوبات) 6 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْحُدُودِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ يَقَعُ عَلَى الْبَهِيمَةِ) حکم: حسن صحيح 1455.01. وَقَدْ رَوَى سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي رُزَيْنٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ مَنْ أَتَى بَهِيمَةً فَلاَ حَدَّ عَلَيْهِ. حَدَّثَنَا بِذَلِكَ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ. وَهَذَا أَصَحُّ مِنْ الْحَدِيثِ الأَوَّلِ، وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ، وَهُوَ قَوْلُ أَحْمَدَ وَإِسْحَاقَ.... جامع ترمذی : كتاب: حدود وتعزیرات سے متعلق احکام ومسائل (باب: جانورسے وطی(جماع) کرنے والے کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1455.01. ہم سے اس حدیث کو محمد بن بشارنے بسندعبدالرحمن بن مہدی عن سفیان ثوری بیان کیا اور یہ ۱؎ پہلی حدیث سے زیادہ صحیح ہے۔ ۲۔ اہل علم کا اسی پرعمل ہے ۲؎ ، احمداوراسحاق بن راہویہ کابھی یہی قول ہے۔ الموضوع: حكم اللواط وإتيان البهائم (الجنايات) موضوع: لواطت اور جانوروں سے فعل حرام کی حرمت (جرائم و عقوبات) 7 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْحُدُودِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي حَدِّ اللُّوطِيِّ) حکم: صحیح 1456. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو السَّوَّاقُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ وَجَدْتُمُوهُ يَعْمَلُ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ فَاقْتُلُوا الْفَاعِلَ وَالْمَفْعُولَ بِهِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى وَإِنَّمَا يُعْرَفُ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ وَرَوَى مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو فَقَالَ مَلْعُونٌ مَنْ عَمِلَ عَمَلَ ق... جامع ترمذی : كتاب: حدود وتعزیرات سے متعلق احکام ومسائل (باب: اغلام باز کی سزا کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1456. عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا : ’’تم لوگ جسے قوم لوط کا عمل (اغلام بازی) کرتے ہوئے پاؤ تو فاعل اورمفعول (بدفعلی کرنے اورکرانے والے) دونوں کو قتل کردو ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث بواسطہ ابن عباس ؓ نبی اکرمﷺ سے صرف اسی سند سے جانی جاتی ہے، محمد بن اسحاق نے بھی اس حدیث کو عمرو بن ابی عمروسے روایت کیا ہے، (لیکن اس میں ہے) آپ نے فرمایا: ’’قوم لوط کا عمل (اغلام بازی) کرنے والا ملعون ہے‘‘، راوی نے اس حدیث میں قتل کا ذکرنہیں کیا، البتہ اس میں یہ بیان ہے کہ جانورسے وطی (جماع) کرنے والاملعون ہ... الموضوع: حكم اللواط وإتيان البهائم (الجنايات) موضوع: لواطت اور جانوروں سے فعل حرام کی حرمت (جرائم و عقوبات) 8 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابُ مَنْ عَمِلَ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ) حکم: صحیح 2561. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيرِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ وَجَدْتُمُوهُ يَعْمَلُ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ فَاقْتُلُوا الْفَاعِلَ وَالْمَفْعُولَ بِهِ... سنن ابن ماجہ : کتاب: شرعی سزاؤں سے متعلق احکام ومسائل (باب: حضرت لوط کی قوم والا جرم کرنے والے کی سزا ) مترجم: MajahWriterName 2561. حضرت عبد اللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جسے تم حضرت لوط ؑ کی قوم والا کام کرتے دیکھو تو فاعل اور مفعول دونوں کو قتل کر دو۔ الموضوع: حكم اللواط وإتيان البهائم (الجنايات) موضوع: لواطت اور جانوروں سے فعل حرام کی حرمت (جرائم و عقوبات) 9 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابُ مَنْ عَمِلَ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ) حکم: حسن 2562. حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ أَخْبَرَنِي عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الَّذِي يَعْمَلُ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ قَالَ ارْجُمُوا الْأَعْلَى وَالْأَسْفَلَ ارْجُمُوهُمَا جَمِيعًا... سنن ابن ماجہ : کتاب: شرعی سزاؤں سے متعلق احکام ومسائل (باب: حضرت لوط کی قوم والا جرم کرنے والے کی سزا ) مترجم: MajahWriterName 2562. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے اس شخص کے بارے میں، جو حضرت لوط ؑ کی (بدکار) قوم والی حرکت کرتا ہے، فرمایا: اوپر والے اور نیچے والے کو سنگسار کر دو۔ ان دونوں کو سنگسار کر دو۔ الموضوع: حكم اللواط وإتيان البهائم (الجنايات) موضوع: لواطت اور جانوروں سے فعل حرام کی حرمت (جرائم و عقوبات) 10 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابُ مَنْ عَمِلَ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ) حکم: حسن 2563. حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ مَرْوَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَخْوَفَ مَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي عَمَلُ قَوْمِ لُوطٍ... سنن ابن ماجہ : کتاب: شرعی سزاؤں سے متعلق احکام ومسائل (باب: حضرت لوط کی قوم والا جرم کرنے والے کی سزا ) مترجم: MajahWriterName 2563. حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مجھے اپنی امت پر جن گناہوں (میں مبتلا ہونے) کا خطرہ ہے، ان میں سے سب سے زیادہ خطرہ قوم لوط کے عمل (میں مبتلا ہونے) کا ہے۔ الموضوع: حكم اللواط وإتيان البهائم (الجنايات) موضوع: لواطت اور جانوروں سے فعل حرام کی حرمت (جرائم و عقوبات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 11 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 11