الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 5 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 5 1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابٌ فِيمَنْ أَتَى بَهِيمَةً) حکم: حسن صحيح 4464. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي عَمْرٍو عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَتَى بَهِيمَةً فَاقْتُلُوهُ وَاقْتُلُوهَا مَعَهُ قَالَ قُلْتُ لَهُ مَا شَأْنُ الْبَهِيمَةِ قَالَ مَا أُرَاهُ قَالَ ذَلِكَ إِلَّا أَنَّهُ كَرِهَ أَنْ يُؤْكَلَ لَحْمُهَا وَقَدْ عُمِلَ بِهَا ذَلِكَ الْعَمَلُ قَالَ أَبُو دَاوُد لَيْسَ هَذَا بِالْقَوِيِّ... سنن ابو داؤد : کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان (باب: جو کوئی چوپائے سے بد فعلی کا مرتکب ہو؟ ) مترجم: DaudWriterName 4464. سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو کوئی کسی چوپائے سے بدفعلی کرے اس شخص کو قتل کر دو اور اس کے ساتھ اس چوپائے کو بھی مار ڈالو۔“ (عکرمہ کہتے ہیں) میں نے ان (ابن عباس ؓ) سے کہا کہ چوپائے کے قتل کی وجہ کیا ہے؟ کہا کہ میرا خیال ہے کہ آپ ﷺ نے مکروہ جانا کہ اس کا گوشت کھایا جائے جبکہ اس کے ساتھ ایسا کام کیا گیا ہے۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ یہ روایت قوی نہیں ہے۔ ... الموضوع: عقوبة إتيان البهائم (الجنايات) موضوع: جانوروں سے فعل حرام کی سزا (جرائم و عقوبات) 2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابٌ فِيمَنْ أَتَى بَهِيمَةً) حکم: حسن 4465. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ أَنَّ شَرِيكًا وَأَبَا الْأَحْوَصِ وَأَبَا بَكْرِ بْنَ عَيَّاشٍ حَدَّثُوهُمْ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي رَزِينٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَيْسَ عَلَى الَّذِي يَأْتِي الْبَهِيمَةَ حَدٌّ قَالَ أَبُو دَاوُد وَكَذَا قَالَ عَطَاءٌ و قَالَ الْحَكَمُ أَرَى أَنْ يُجْلَدَ وَلَا يُبْلَغَ بِهِ الْحَدَّ و قَالَ الْحَسَنُ هُوَ بِمَنْزِلَةِ الزَّانِي قَالَ أَبُو دَاوُد حَدِيثُ عَاصِمٍ يُضَعِّفُ حَدِيثَ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو... سنن ابو داؤد : کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان (باب: جو کوئی چوپائے سے بد فعلی کا مرتکب ہو؟ ) مترجم: DaudWriterName 4465. ابورزین، سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ جو شخص چوپائے سے بدفعلی کرے اس پر حد نہیں ہے۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ عطاء نے بھی ایسے ہی کہا ہے۔ حکم کہتے ہیں کہ اس کو کوڑے لگائے جائیں، مگر اس تعداد میں کہ حد کو نہ پہنچیں۔ حسن بصری ؓ کہتے ہیں کہ ایسا آدمی زانی کی مانند ہے۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ عاصم کی حدیث عمرو بن ابوعمرو کی روایت (4464) کو ضعیف کرتی ہے۔ ... الموضوع: عقوبة إتيان البهائم (الجنايات) موضوع: جانوروں سے فعل حرام کی سزا (جرائم و عقوبات) 3 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْحُدُودِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ يَقَعُ عَلَى الْبَهِيمَةِ) حکم: حسن صحیح 1455. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو السَّوَّاقُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ وَجَدْتُمُوهُ وَقَعَ عَلَى بَهِيمَةٍ فَاقْتُلُوهُ وَاقْتُلُوا الْبَهِيمَةَ فَقِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ مَا شَأْنُ الْبَهِيمَةِ قَالَ مَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ شَيْئًا وَلَكِنْ أَرَى رَسُولَ اللَّهِ كَرِهَ أَنْ يُؤْكَلَ مِنْ لَحْمِهَا أَوْ يُنْتَفَعَ بِهَا وَقَدْ عُمِلَ بِهَا ذَلِكَ الْعَمَلُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ ح... جامع ترمذی : كتاب: حدود وتعزیرات سے متعلق احکام ومسائل (باب: جانورسے وطی(جماع) کرنے والے کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1455. "عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: 'جس آدمی کو جانورکے ساتھ وطی (جماع) کرتے ہوئے پاؤتو اسے قتل کردواور(ساتھ میں)جانورکو بھی قتل کردو'۔ عبداللہ بن عباس ؓ سے پوچھاگیا: جانورکوقتل کرنے کی کیاوجہ ہے؟ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے اس سلسلے میں کچھ نہیں سناہے، لیکن میراخیال ہے کہ جس جانورکے ساتھ یہ برافعل کیا گیا ہو، اس کا گوشت کھانے اور اس سے فائداٹھانے کو رسول اللہ ﷺنے ناپسندسمجھا۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱- عمروبن ابی عمرو کی حدیث کوجسے وہ بطریق: 'عكرمة، عن ابن عباس، عن النبي ﷺ'روایت کرتے ہیں۔ ہم صرف اسی سند سے جانتے ہیں اور سفیان ثوری نے بطریق... الموضوع: عقوبة إتيان البهائم (الجنايات) موضوع: جانوروں سے فعل حرام کی سزا (جرائم و عقوبات) 4 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْحُدُودِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ يَقَعُ عَلَى الْبَهِيمَةِ) حکم: حسن صحيح 1455.01. وَقَدْ رَوَى سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي رُزَيْنٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ مَنْ أَتَى بَهِيمَةً فَلاَ حَدَّ عَلَيْهِ. حَدَّثَنَا بِذَلِكَ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ. وَهَذَا أَصَحُّ مِنْ الْحَدِيثِ الأَوَّلِ، وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ، وَهُوَ قَوْلُ أَحْمَدَ وَإِسْحَاقَ.... جامع ترمذی : كتاب: حدود وتعزیرات سے متعلق احکام ومسائل (باب: جانورسے وطی(جماع) کرنے والے کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1455.01. ہم سے اس حدیث کو محمد بن بشارنے بسندعبدالرحمن بن مہدی عن سفیان ثوری بیان کیا اور یہ ۱؎ پہلی حدیث سے زیادہ صحیح ہے۔ ۲۔ اہل علم کا اسی پرعمل ہے ۲؎ ، احمداوراسحاق بن راہویہ کابھی یہی قول ہے۔ الموضوع: عقوبة إتيان البهائم (الجنايات) موضوع: جانوروں سے فعل حرام کی سزا (جرائم و عقوبات) 5 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابُ مَنْ أَتَى ذَاتَ مَحْرَمٍ وَمَنْ أَتَى بَهِي...) حکم: ضعیف 2564. حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَعِيلَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ وَقَعَ عَلَى ذَاتِ مَحْرَمٍ فَاقْتُلُوهُ وَمَنْ وَقَعَ عَلَى بَهِيمَةٍ فَاقْتُلُوهُ وَاقْتُلُوا الْبَهِيمَةَ... سنن ابن ماجہ : کتاب: شرعی سزاؤں سے متعلق احکام ومسائل (باب: محرم خاتون سے ناجائز تعلق قائم کرنے اور جانور سے بدفعلی کرنے کی سزا ) مترجم: MajahWriterName 2564. حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص محرم عورت سے بدکاری کرے تو اسے قتل کر دو۔ اور جو شخص کسی جانور سے بدفعلی کرے تو اسے بھی قتل کر دو، اور اس جانور کو بھی ہلاک کر دو۔ الموضوع: عقوبة إتيان البهائم (الجنايات) موضوع: جانوروں سے فعل حرام کی سزا (جرائم و عقوبات) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 5 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 5