الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 4 - مجموع أحاديث: 40 کل صفحات: 4 - کل احا دیث: 40 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّلاَةِ (بَابُ التَّوَجُّهِ نَحْوَ القِبْلَةِ حَيْثُ كَانَ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 400. حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ، حَيْثُ تَوَجَّهَتْ فَإِذَا أَرَادَ الفَرِيضَةَ نَزَلَ فَاسْتَقْبَلَ القِبْلَةَ»... صحیح بخاری : کتاب: نماز کے احکام و مسائل (باب: ہر مقام اور ہر ملک میں مسلمان جہاں بھی رہے نماز میں قبلہ کی طرف منہ کرے۔ ) مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام) 400. حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ اپنی سواری پر نماز پڑھ لیتے تھے، وہ جس طرف بھی لے جا رہی ہوتی۔ لیکن جب آپ فرض نماز پڑھنے کا ارادہ فرماتے تو سواری سے اترتے اور قبلہ رو ہو کر نماز پڑھتے۔ الموضوع: صلاة التطوع في السفر (العبادات) Topics: سفر میں نفلی نماز پڑھنا (عبادات) 2 صحيح البخاري: کِتَابُ الوِترِ (بَابُ الوِتْرِ فِي السَّفَرِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1000. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ بْنُ أَسْمَاءَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي السَّفَرِ عَلَى رَاحِلَتِهِ حَيْثُ تَوَجَّهَتْ بِهِ يُومِئُ إِيمَاءً صَلَاةَ اللَّيْلِ إِلَّا الْفَرَائِضَ وَيُوتِرُ عَلَى رَاحِلَتِهِ... صحیح بخاری : کتاب: نماز وتر کے مسائل کا بیان (باب: نماز وتر سفر میں بھی پڑھنا ) مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام) 1000. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ سفر کے دوران میں نماز شب اپنی سواری پر اشارے سے پڑھتے تھے، اس کا جدھر کو بھی منہ ہو جاتا۔ اسی طرح نماز وتر بھی اپنی سواری پر پڑھ لیتے لیکن فرض نماز اس پر نہ پڑھتے تھے۔ الموضوع: صلاة التطوع في السفر (العبادات) Topics: سفر میں نفلی نماز پڑھنا (عبادات) 3 صحيح البخاري: کِتَابُ تَقْصِيرِ الصَّلاَةِ (بَابُ صَلاَةِ التَّطَوُّعِ عَلَى الدَّابَّةِ وَحَي...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1094. حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي التَّطَوُّعَ وَهُوَ رَاكِبٌ فِي غَيْرِ الْقِبْلَةِ صحیح بخاری : کتاب: نماز میں قصر کرنے کا بیان (باب: نفل نماز سواری پر، اگر چہ سواری کا رخ کسی طرف ہو ) مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام) 1094. حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی ﷺ سواری کی حالت میں بغیر قبلہ رو ہوئے نفل نماز پڑھ لیتے تھے۔ الموضوع: صلاة التطوع في السفر (العبادات) Topics: سفر میں نفلی نماز پڑھنا (عبادات) 4 صحيح البخاري: کِتَابُ تَقْصِيرِ الصَّلاَةِ (بَابُ الإِيمَاءِ عَلَى الدَّابَّةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1096. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ قَالَ كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يُصَلِّي فِي السَّفَرِ عَلَى رَاحِلَتِهِ أَيْنَمَا تَوَجَّهَتْ يُومِئُ وَذَكَرَ عَبْدُ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَفْعَلُهُ... صحیح بخاری : کتاب: نماز میں قصر کرنے کا بیان (باب: سواری پر اشارے سے نماز پڑھنا ) مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام) 1096. حضرت عبداللہ بن دینار سے روایت ہے، انہوں نے کہا: حضرت عبداللہ بن عمر ؓ دورانِ سفر میں سواری پر اشارے سے نماز پڑھتے، اس کا منہ جدھر بھی ہو جاتا۔ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے ذکر کیا کہ نبی ﷺ ایسے ہی کیا کرتے تھے۔ الموضوع: صلاة التطوع في السفر (العبادات) Topics: سفر میں نفلی نماز پڑھنا (عبادات) 5 صحيح البخاري: کِتَابُ تَقْصِيرِ الصَّلاَةِ (بَابُ يَنْزِلُ لِلْمَكْتُوبَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1097. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، أَنَّ عَامِرَ بْنَ رَبِيعَةَ أَخْبَرَهُ، قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَى الرَّاحِلَةِ يُسَبِّحُ، يُومِئُ بِرَأْسِهِ قِبَلَ أَيِّ وَجْهٍ تَوَجَّهَ، وَلَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ ذَلِكَ فِي الصَّلاَةِ المَكْتُوبَةِ»... صحیح بخاری : کتاب: نماز میں قصر کرنے کا بیان (باب: نمازی فرض نماز کے لیے سواری سے اتر جائے ) مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام) 1097. حضرت عامر بن ربیعہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے نبی ﷺ کو اپنی سواری پر سر کے اشارے سے نوافل ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے، سواری کا جدھر بھی منہ ہو جاتا، البتہ فرض نماز ادا کرتے وقت رسول اللہ ﷺ ایسا نہیں کرتے تھے۔ الموضوع: صلاة التطوع في السفر (العبادات) Topics: سفر میں نفلی نماز پڑھنا (عبادات) 6 صحيح البخاري: کِتَابُ تَقْصِيرِ الصَّلاَةِ (بَابُ يَنْزِلُ لِلْمَكْتُوبَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1098. وَقَالَ اللَّيْثُ: حَدَّثَنِي يُونُسُ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: قَالَ سَالِمٌ: «كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يُصَلِّي عَلَى دَابَّتِهِ مِنَ اللَّيْلِ، وَهُوَ مُسَافِرٌ مَا يُبَالِي حَيْثُ مَا كَانَ وَجْهُهُ» قَالَ ابْنُ عُمَرَ: «وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَبِّحُ عَلَى الرَّاحِلَةِ قِبَلَ أَيِّ وَجْهٍ تَوَجَّهَ، وَيُوتِرُ عَلَيْهَا، غَيْرَ أَنَّهُ لاَ يُصَلِّي عَلَيْهَا المَكْتُوبَةَ... صحیح بخاری : کتاب: نماز میں قصر کرنے کا بیان (باب: نمازی فرض نماز کے لیے سواری سے اتر جائے ) مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام) 1098. حضرت سالم سے روایت ہے، انہوں نے کہا: حضرت عبداللہ بن عمر ؓ دوران سفر اپنی سواری پر رات کی نماز پڑھتے، سواری کا جس طرف بھی منہ ہو جاتا اس کی کوئی پرواہ نہ کرتے، حضرت ابن عمر ؓ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ بھی سواری پر نفل پڑھ لیتے تھے وہ جدھر بھی منہ کر لیتی، اور نماز وتر بھی اسی پر پڑھ لیتے تھے، البتہ فرض نماز سواری پر نہیں پڑھتے تھے۔ ... الموضوع: صلاة التطوع في السفر (العبادات) Topics: سفر میں نفلی نماز پڑھنا (عبادات) 7 صحيح البخاري: کِتَابُ تَقْصِيرِ الصَّلاَةِ (بَابُ يَنْزِلُ لِلْمَكْتُوبَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1099. حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبانَ قَالَ حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يُصَلِّيَ الْمَكْتُوبَةَ نَزَلَ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ... صحیح بخاری : کتاب: نماز میں قصر کرنے کا بیان (باب: نمازی فرض نماز کے لیے سواری سے اتر جائے ) مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام) 1099. حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ اپنی سواری پر مشرق کی طرف منہ کر کے (نفل) نماز پڑھتے تھے۔ اور جب فرض نماز ادا کرنے کا ارادہ فرماتے تو سواری سے نیچے اتر کر قبلے کی طرف منہ کرتے۔ الموضوع: صلاة التطوع في السفر (العبادات) Topics: سفر میں نفلی نماز پڑھنا (عبادات) 8 صحيح البخاري: کِتَابُ تَقْصِيرِ الصَّلاَةِ (بَابُ صَلاَةِ التَّطَوُّعِ عَلَى الحِمَارِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1100. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَبَّانُ قَالَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ قَالَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ سِيرِينَ قَالَ اسْتَقْبَلْنَا أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ حِينَ قَدِمَ مِنْ الشَّأْمِ فَلَقِينَاهُ بِعَيْنِ التَّمْرِ فَرَأَيْتُهُ يُصَلِّي عَلَى حِمَارٍ وَوَجْهُهُ مِنْ ذَا الْجَانِبِ يَعْنِي عَنْ يَسَارِ الْقِبْلَةِ فَقُلْتُ رَأَيْتُكَ تُصَلِّي لِغَيْرِ الْقِبْلَةِ فَقَالَ لَوْلَا أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَهُ لَمْ أَفْعَلْهُ رَوَاهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى ال... صحیح بخاری : کتاب: نماز میں قصر کرنے کا بیان (باب: نفل نماز گدھے پر بیٹھے ہوئے ادا کرنا ) مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام) 1100. حضرت انس بن سیرین سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب حضرت انس ؓ شام سے واپس لوٹے تو ہم نے ان کا استقبال کیا، ہم انہیں عین التمر کے مقام پر ملے تو میں نے دیکھا کہ وہ گدھے پر نماز پڑھ رہے تھے اور ان کا منہ اس طرف، یعنی قبلہ کی بائیں جانب تھا۔ میں نے ان سے عرض کیا: میں نے آپ کو غیر قبلہ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھتے دیکھا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: اگر میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایسا کرتے نہ دیکھا ہوتا تو میں کبھی ایسا نہ کرتا۔ ابراہیم بن طہمان نے حجاج سے، انہوں نے انس بن سیرین سے، انہوں نے حضرت انس بن مالک ؓ سے اور انہوں نے نبی ﷺ سے اس حدیث کو بیان کیا ہے۔ ... الموضوع: صلاة التطوع في السفر (العبادات) Topics: سفر میں نفلی نماز پڑھنا (عبادات) 9 صحيح البخاري: کِتَابُ العَمَلِ فِي الصَّلاَةِ (بَابُ لاَ يَرُدُّ السَّلاَمَ فِي الصَّلاَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1217. حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ شِنْظِيرٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَاجَةٍ لَهُ فَانْطَلَقْتُ ثُمَّ رَجَعْتُ وَقَدْ قَضَيْتُهَا فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ فَوَقَعَ فِي قَلْبِي مَا اللَّهُ أَعْلَمُ بِهِ فَقُلْتُ فِي نَفْسِي لَعَلَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَدَ عَلَيَّ أَنِّي أَبْطَأْتُ عَلَيْهِ ثُمَّ سَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ فَو... صحیح بخاری : کتاب: نماز کے کام کے بارے میں (باب: نماز میں سلام کا جواب ( زبان سے ) نہ دے ) مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام) 1217. حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے مجھے اپنے کسی کام کے لیے بھیجا، چنانچہ میں گیا اور وہ کام کر کے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے آپ کو (دوران نماز میں) سلام کیا، مگر آپ نے مجھے اس کا جواب نہ دیا جس سے میرا دل اتنا رنجیدہ ہوا کہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ میں نے اپنے دل میں کہا کہ شاید رسول اللہ ﷺ مجھ سے اس لیے ناراض ہیں کہ میں دیر سے لوٹا ہوں، چنانچہ میں نے پھر سلام کیا تو آپ نے اس دفعہ بھی جواب نہ دیا۔ اب تو میرے دل میں پہلے سے بھی زیادہ رنج ہوا۔ میں نے پھر سلام کیا تو آپ نے سلام کا جواب دیا اور فرمایا: ’’چونکہ می... الموضوع: صلاة التطوع في السفر (العبادات) Topics: سفر میں نفلی نماز پڑھنا (عبادات) 10 صحيح البخاري: كِتَابُ المَغَازِي (بَابُ غَزْوَةِ أَنْمَارٍ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 4140. حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُرَاقَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ أَنْمَارٍ يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ مُتَوَجِّهًا قِبَلَ الْمَشْرِقِ مُتَطَوِّعًا صحیح بخاری : کتاب: غزوات کے بیان میں (باب: غزوہ انمار کا بیان ) مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام) 4140. حضرت جابر بن عبداللہ انصاری ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ کو غزوہ انمار میں اپنی سواری پر نفل نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جبکہ آپ مشرق کی طرف منہ کیے ہوئے تھے۔ الموضوع: صلاة التطوع في السفر (العبادات) Topics: سفر میں نفلی نماز پڑھنا (عبادات) مجموع الصفحات: 4 - مجموع أحاديث: 40 کل صفحات: 4 - کل احا دیث: 40