الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 11 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 11 1 سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ (بَابُ مَا يَقُولُ الرَّجُلِ فِي رُكُوعِهِ وَسُجُود...) حکم: ضعیف 871. حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ قُلْتُ لِسُلَيْمَانَ أَدْعُو فِي الصَّلَاةِ إِذَا مَرَرْتُ بِآيَةِ تَخَوُّفٍ فَحَدَّثَنِي عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ عَنْ مُسْتَوْرِدٍ عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّهُ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ وَفِي سُجُودِهِ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى وَمَا مَرَّ بِآيَةِ رَحْمَةٍ إِلَّا وَقَفَ عِنْدَهَا فَسَأَلَ وَلَا بِآيَةِ عَذَابٍ إِلَّا وَقَفَ عِنْدَهَا فَتَعَوَّذَ... سنن ابو داؤد : کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل (باب: رکوع اور سجدے میں آدمی کیا پڑھے ؟ ) مترجم: DaudWriterName 871. جناب شعبہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سلیمان بن مہران اعمش سے پوچھا: کیا میں نماز میں تخویف کی آیات پڑھتے وقت دعا کر لیا کروں؟ تو انہوں نے مجھے بسند سعد بن عبیدہ بیان کیا کہ سیدنا حذیفہ ؓ نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی تو وہ رکوع میں «سبحان ربي العظيم» اور سجدے میں «سبحان ربي الأعلى» پڑھتے تھے۔ اور اثنائے قرآت میں جس کسی آیت رحمت سے گزرتے تو وہاں رکتے اور سوال کرتے اور جس کسی آیت عذاب سے گزرتے تو وہاں رکتے اور پناہ مانگتے۔ ... الموضوع: قراءة آيات العذاب والرحمة (العبادات) موضوع: عذاب اور رحمت کی آیات پڑھنا (عبادات) 2 سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ (بَابُ مَا يَقُولُ الرَّجُلِ فِي رُكُوعِهِ وَسُجُود...) حکم: صحیح 873. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ عَنْ عَاصِمِ بْنِ حُمَيْدٍ عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ قَالَ قُمْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةً فَقَامَ فَقَرَأَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ لَا يَمُرُّ بِآيَةِ رَحْمَةٍ إِلَّا وَقَفَ فَسَأَلَ وَلَا يَمُرُّ بِآيَةِ عَذَابٍ إِلَّا وَقَفَ فَتَعَوَّذَ قَالَ ثُمَّ رَكَعَ بِقَدْرِ قِيَامِهِ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ سُبْحَانَ ذِي الْجَبَرُوتِ وَالْمَلَكُوتِ وَالْكِبْرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ ثُمَّ سَجَدَ بِقَدْرِ قِيَامِهِ ثُمَّ قَالَ فِي سُجُودِهِ مِثْلَ ذَلِكَ ثُمَّ قَامَ فَقَر... سنن ابو داؤد : کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل (باب: رکوع اور سجدے میں آدمی کیا پڑھے ؟ ) مترجم: DaudWriterName 873. عوف بن مالک اشجعی ؓ روایت کرتے ہیں کہ میں نے ایک رات رسول اللہ ﷺ کے ساتھ قیام کیا، آپ ﷺ نے قیام کیا تو سورۃ البقرہ کی تلاوت فرمائی- آپ ﷺ جس کسی آیت رحمت سے گزرتے تو وہاں رکتے اور دعا کرتے اور جس کسی آیت عذاب سے گزرتے تو وہاں رکتے اور تعوذ کرتے۔ پھر آپ ﷺ نے رکوع کیا، اس قدر لمبا جتنا کہ آپ ﷺ کا قیام تھا۔ آپ ﷺ اپنے رکوع میں یہ دعا پڑھتے تھے «سُبْحَانَ ذِي الْجَبَرُوتِ وَالْمَلَكُوتِ وَالْكِبْرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ» ”پاک ہے وہ ذات جو غلبہ و قوت، ملکیت، بڑائی اور عظمت والی ہے۔“ پھر آپ نے سجدہ کیا، اس قدر لمبا ج... الموضوع: قراءة آيات العذاب والرحمة (العبادات) موضوع: عذاب اور رحمت کی آیات پڑھنا (عبادات) 3 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الصَّلاَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّسْبِيحِ فِي الرُّكُوعِ وَ...) حکم: صحیح 262. حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلاَنَ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ، عَنْ الأَعْمَشِ قَال: سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ عُبَيْدَةَ يُحَدِّثُ عَنْ الْمُسْتَوْرِدِ عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ عَنْ حُذَيْفَةَ: أَنَّهُ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ ﷺ، فَكَانَ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ: سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ، وَفِي سُجُودِهِ، سُبْحَانَ رَبِّيَ الأَعْلَى، وَمَا أَتَى عَلَى آيَةِ رَحْمَةٍ إِلاَّ وَقَفَ وَسَأَلَ، وَمَا أَتَى عَلَى آيَةِ عَذَابٍ إِلاَّ وَقَفَ وَتَعَوَّذَ. قَالَ أَبُو عِيسَى: وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ... جامع ترمذی : كتاب: نماز کے احکام ومسائل (باب: رکوع اورسجدے میں تسبیح کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 262. حذیفہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی تو آپ اپنے رکوع میں ’’سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ‘‘ اور سجدے میں ’’سُبْحَانَ رَبِّيَ الأَعْلَى‘‘ پڑھ رہے تھے۔ اور جب بھی رحمت کی کسی آیت پر پہنچتے تو ٹھہرتے اور سوال کرتے اور جب عذاب کی کسی آیت پر آتے تو ٹھہرتے اور (عذاب سے) پناہ مانگتے۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ... الموضوع: قراءة آيات العذاب والرحمة (العبادات) موضوع: عذاب اور رحمت کی آیات پڑھنا (عبادات) 4 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الصَّلاَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّسْبِيحِ فِي الرُّكُوعِ وَ...) حکم: صحیح 263. قَالَ: و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ شُعْبَةَ: نَحْوَهُ. وَقَدْ رُوِيَ عَنْ حُذَيْفَةَ هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ هَذَا الْوَجْهِ أَنَّهُ صَلَّى بِاللَّيْلِ مَعَ النَّبِيِّ ﷺ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ جامع ترمذی : كتاب: نماز کے احکام ومسائل (باب: رکوع اورسجدے میں تسبیح کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 263. اس سند سے بھی شعبہ سے اسی طرح مروی ہے۔ حذیفہ ؓ سے یہ حدیث دوسری سندوں سے بھی مروی ہے کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ کے ساتھ صلاۃِ تہجد پڑھی، پھر روای نے پوری حدیث ذکر کی۔ الموضوع: قراءة آيات العذاب والرحمة (العبادات) موضوع: عذاب اور رحمت کی آیات پڑھنا (عبادات) 5 سنن النسائي: كِتَابُ الِافْتِتَاحِ (بَابُ تَعَوُّذُ الْقَارِئِ إِذَا مَرَّ بِآيَةِ عَذ...) حکم: صحیح 1008. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ وَابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ عَنْ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ الْأَحْنَفِ عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّهُ صَلَّى إِلَى جَنْبِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةً فَقَرَأَ فَكَانَ إِذَا مَرَّ بِآيَةِ عَذَابٍ وَقَفَ وَتَعَوَّذَ وَإِذَا مَرَّ بِآيَةِ رَحْمَةٍ وَقَفَ فَدَعَا وَكَانَ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ وَفِي سُجُودِهِ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى... سنن نسائی : کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل (باب: قرآن مجید پڑھنے والا جب عذاب والی آیت پڑھے تو اللہ کی پناہ طلب کرے ) مترجم: NisaiWriterName 1008. حضرت حذیفہ ؓ سے مروی ہے کہ میں نے ایک رات نبی ﷺ کے پہلو میں نماز پڑھی۔ آپ نے قراءت فرمائی تو جب عذاب والی آیت پڑھتے تو رکتے اور اللہ کی پناہ مانگتے۔ اور جب رحمت والی آیت پڑھتے تو رکتے اور اللہ تعالیٰ سے رحمت مانگتے۔ اور اپنے رکوع میں [سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ] ”پاک ہے میرا عظمت والا رب۔“ اور سجدے میں [سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى] ”پاک ہے میرا بلند و بالا رب۔“ پڑھتے۔ ... الموضوع: قراءة آيات العذاب والرحمة (العبادات) موضوع: عذاب اور رحمت کی آیات پڑھنا (عبادات) 6 سنن النسائي: كِتَابُ الِافْتِتَاحِ (بَابُ مَسْأَلَةِ الْقَارِئِ إِذَا مَرَّ بِآيَةِ رَ...) حکم: صحیح 1009. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ عَنْ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَزِيدَ عَنْ حُذَيْفَةَ وَالْأَعْمَشِ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ عَنْ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ الْأَحْنَفِ عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ الْبَقَرَةَ وَآلَ عِمْرَانَ وَالنِّسَاءَ فِي رَكْعَةٍ لَا يَمُرُّ بِآيَةِ رَحْمَةٍ إِلَّا سَأَلَ وَلَا بِآيَةِ عَذَابٍ إِلَّا اسْتَجَارَ... سنن نسائی : کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل (باب: قرآن مجید پڑھنے والا جب رحمت والی آیت پڑھے تو رحمت کا سوال کرے ) مترجم: NisaiWriterName 1009. حضرت حذیفہ ؓ سے منقول ہے کہ نبی ﷺ نے ایک رکعت میں سورۂ بقرہ، آل عمران اور نساء پڑھیں۔ جب بھی آپ کسی رحمت والی آیت پر پہنچتے تو اللہ تعالیٰ سے رحمت مانگتے اور عذاب کی آیت پر پہنچتے تو بچاؤ کا سوال فرماتے۔ الموضوع: قراءة آيات العذاب والرحمة (العبادات) موضوع: عذاب اور رحمت کی آیات پڑھنا (عبادات) 7 سنن النسائي: كِتَابُ الِافْتِتَاحِ (بَابُ تَرْدِيدِ الْآيَةِ) حکم: حسن 1010. أَخْبَرَنَا نُوحُ بْنُ حَبِيبٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ قَالَ حَدَّثَنَا قُدَامَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَتْنِي جَسْرَةُ بِنْتُ دَجَاجَةَ قَالَتْ سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ يَقُولُ قَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى إِذَا أَصْبَحَ بِآيَةٍ وَالْآيَةُ إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ(المائدۃ:118)... سنن نسائی : کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل (باب: ایک آیت کو بار بار دہرانا ) مترجم: NisaiWriterName 1010. حضرت ابوذر ؓ بیان کرتے ہیں کہ (ایک دفعہ) نبی ﷺ نے ساری رات ایک آیت بار بار پڑھتے گزار دی حتیٰ کہ صبح ہوگئی۔ اور وہ آیت یہ تھی: (إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ) ”(اے میرے مولا!) اگر تو ان (بندوں) کو عذاب دے تو بے شک وہ تیرے غلام ہیں (چوں نہیں کرسکتے۔) اور اگر تو انھیں بخش دے تو بلاشبہ تو ہی غالب حکمت والا ہے۔“ (کوئی تجھ پر اعتراض نہیں کرسکتا، نیز رحمت و مغفرت پر کیا اعتراض؟) ... الموضوع: قراءة آيات العذاب والرحمة (العبادات) موضوع: عذاب اور رحمت کی آیات پڑھنا (عبادات) 8 سنن النسائي: كِتَابُ التَّطْبِيقِ (بَابٌ نَوْعٌ آخَر) حکم: صحیح 1132. أَخْبَرَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَوَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ الْكِنْدِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ عَاصِمَ بْنَ حُمَيْدٍ يَقُولُ سَمِعْتُ عَوْفَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ قُمْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَدَأَ فَاسْتَاكَ وَتَوَضَّأَ ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى فَبَدَأَ فَاسْتَفْتَحَ مِنْ الْبَقَرَةِ لَا يَمُرُّ بِآيَةِ رَحْمَةٍ إِلَّا وَقَفَ وَسَأَلَ وَلَا يَمُرُّ بِآيَةِ عَذَابٍ إِلَّا وَقَفَ يَتَعَوَّذُ ثُمَّ رَكَعَ فَمَكَثَ رَاكِعًا بِقَدْرِ قِيَامِهِ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ سُبْحَانَ ذِي الْجَبَرُوتِ وَال... سنن نسائی : کتاب: رکوع کے دوران میں تطبیق کا بیان (باب: ایک اور قسم کا ذکر ) مترجم: NisaiWriterName 1132. حضرت عوف بن مالک ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی ﷺ کے ساتھ نماز کے لیے اٹھا۔ آپ نے سب سے پہلے مسواک فرمائی اور وضو کیا۔ پھر کھڑے ہوکر نماز شروع فرمائی۔ (سورۂ فاتحہ کے بعد) آپ نے سورۂ بقرہ شروع کی۔ آپ جب بھی کوئی رحمت والی آیت پڑھتے تو رکتے اور رحمت کا سوال فرماتے اور عذاب کی آیت پڑھتے تو رکتے اور عذاب سے پناہ مانگتے۔ پھر آپ نے رکوع فرمایا اور اپنے قیام کے برابر رکوع میں ٹھہرے۔ آپ رکوع میں یہ دعا پڑھتے: [سُبْحَانَ ذِي الْجَبَرُوتِ وَالْمَلَكُوتِ وَالْكِبْرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ] ”پاک ہے عظیم قوت، بادشاہی، بزرگی والا اور عظمت کا مالک۔“ پھر آپ نے رکوع کے ب... الموضوع: قراءة آيات العذاب والرحمة (العبادات) موضوع: عذاب اور رحمت کی آیات پڑھنا (عبادات) 9 سنن النسائي: كِتَابُ التَّطْبِيقِ (بَابٌ نَوْعٌ آخَر) حکم: صحیح 1133. أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ عَنْ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ الْأَحْنَفِ عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَاسْتَفْتَحَ بِسُورَةِ الْبَقَرَةِ فَقَرَأَ بِمِائَةِ آيَةٍ لَمْ يَرْكَعْ فَمَضَى قُلْتُ يَخْتِمُهَا فِي الرَّكْعَتَيْنِ فَمَضَى قُلْتُ يَخْتِمُهَا ثُمَّ يَرْكَعُ فَمَضَى حَتَّى قَرَأَ سُورَةَ النِّسَاءِ ثُمَّ قَرَأَ سُورَةَ آلِ عِمْرَانَ ثُمَّ رَكَعَ نَحْوًا مِنْ قِيَامِهِ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ... سنن نسائی : کتاب: رکوع کے دوران میں تطبیق کا بیان (باب: ایک اور قسم کی دعا ) مترجم: NisaiWriterName 1133. حضرت حذیفہ ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک رات رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی۔ آپ نے (سورۂ فاتحہ کے بعد) سورۂ بقرہ شروع کی۔ آپ نے سو آیات پڑھ لیں مگر رکوع نہ فرمایا بلکہ قراءت جاری رکھی۔ میں نے سوچا: آپ دو رکعات میں پوری کرلیں گے مگر آپ نے قراءت جاری رکھی۔ میں نے (دل میں) کہا: یہ سورت ختم کرکے رکوع فرمائیں گے مگر آپ پڑھتے رہے حتیٰ کہ سورۂ نساء بھی پڑھ ڈالی۔ پھر سورۂ آل عمران پڑھی، پھر تقریباً اپنے قیام کے برابر رکوع فرمایا۔ اپنے رکوع میں کہتے رہے: [سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ، سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ، سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ] پر سر اٹھایا اور فرمایا: ... الموضوع: قراءة آيات العذاب والرحمة (العبادات) موضوع: عذاب اور رحمت کی آیات پڑھنا (عبادات) 10 سنن ابن ماجه: كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا (بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقِرَاءَةِ فِي صَلَاةِ اللَّ...) حکم: صحیح 1351. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ عَنْ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ الْأَحْنَفِ عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى فَكَانَ إِذَا مَرَّ بِآيَةِ رَحْمَةٍ سَأَلَ وَإِذَا مَرَّ بِآيَةِ عَذَابٍ اسْتَجَارَ وَإِذَا مَرَّ بِآيَةٍ فِيهَا تَنْزِيهٌ لِلَّهِ سَبَّحَ... سنن ابن ماجہ : کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ (باب: تہجد میں تلاوت کے مسائل ) مترجم: MajahWriterName 1351. حضرت حذیفہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے نماز پڑھی۔ آپ جب کسی رحمت کی آیت پر پہنچتے تو (اللہ کی رحمت کا) سوال فرماتے۔ اور جب کسی عذاب کی آیت پر پہنچتے تو (اللہ کے عذاب سے) پناہ مانگتے اور جب کسی ایسی آیت پر پہنچتے جس میں اللہ کی تقدیس اور پاکیزگی کا ذکر ہوتا تو اللہ کی تسبیح بیان فرماتے۔ ... الموضوع: قراءة آيات العذاب والرحمة (العبادات) موضوع: عذاب اور رحمت کی آیات پڑھنا (عبادات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 11 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 11