مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 6
کل صفحات: 1 - کل احادیث: 6
1 سنن أبي داؤد کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ افْتِتَاحِ الصَّلَاةِ
حکم: صحیح
732 حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيِّ، وَيَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ، نَحْوَ هَذَا قَالَ: «فَإِذَا سَجَدَ وَضَعَ يَدَيْهِ غَيْرَ مُفْتَرِشٍ وَلَا قَابِضِهِمَا وَاسْتَقْبَلَ بِأَطْرَافِ أَصَابِعِهِ الْقِبْلَةَ»،...
سنن ابو داؤد: کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل (باب: نماز کے افتتاح کا بیان)
مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)
732. جناب محمد بن عمرو بن عطاء سے اسی کی مانند روایت ہے کہا: اور جب سجدہ کرتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو رکھتے، اس حالت میں کہ زمین پر بچھے ہوئے نہ ہوتے اور نہ سمٹے ہوئے۔ اور انگلیوں کا رخ سیدھا قبلے کی طرف ہوتا۔
2 سنن أبي داؤد کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ إِخْفَاءِ التَّشَهُّدِ
حکم: صحیح
986 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْكِنْدِيُّ، حَدَّثَنَا يُونُسُ يَعْنِي ابْنَ بُكَيْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَال:َ مِنَ السُّنَّةِ أَنْ يُخْفَى التَّشَهُّدُ.
سنن ابو داؤد: کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل (باب: تشہد خاموشی سے پڑھنا)
مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)
986. سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ سنت یہ ہے کہ تشہد کو خاموشی سے پڑھا جائے۔
3 جامع الترمذي أَبْوَابُ الدَّعَوَاتِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابُ دُعَاءِ:يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَل...
حکم: منکر
3587 حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُفْيَانَ الْجَحْدَرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَعْدَانَ قَالَ أَخْبَرَنِي عَاصِمُ بْنُ كُلَيْبٍ الْجَرْمِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي وَقَدْ وَضَعَ يَدَهُ الْيُسْرَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُسْرَى وَوَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُمْنَى وَقَبَضَ أَصَابِعَهُ وَبَسَطَ السَّبَّابَةَ وَهُوَ يَقُولُ يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ...
جامع ترمذی: كتاب: مسنون ادعیہ واذکار کے بیان میں (باب: اے دلوں کے پھیرنے والے!میرا دل(اپنے دین حق پر...)
مترجم: فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی ومجلس علمی(دار الدعوۃ، نئی دہلی)
3587. عاصم بن کلیب بن شہاب کے دادا شہاب ؓ کہتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کے پاس گیا، آپﷺ نماز پڑھا رہے تھے، آپﷺ نے اپنا بایاں ہاتھ اپنی بائیں ران پر رکھا تھا، اور اپنا دایاں ہاتھ اپنی دائیں ران پر رکھا، انگلیاں بند کی تھی (یعنی مٹھی باندھ رکھی تھی) اور سبابہ ( شہادت کی انگلی) کھول رکھی تھی اور آپﷺ یہ دعا کر رہے تھے: (يَامُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ)۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے غریب ہے۔...
4 سنن ابن ماجه كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ الْجُلُوسِ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ
حکم: صحیح
893 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ عَنْ بُدَيْلٍ عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّكُوعِ لَمْ يَسْجُدْ حَتَّى يَسْتَوِيَ قَائِمًا وَإِذَا سَجَدَ فَرَفَعَ رَأْسَهُ لَمْ يَسْجُدْ حَتَّى يَسْتَوِيَ جَالِسًا وَكَانَ يَفْتَرِشُ رِجْلَهُ الْيُسْرَى...
سنن ابن ماجہ: کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ (باب: دو سجدوں کے درمیان بیٹھنا(جلسہ))
مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)
893. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ جب رکوع سے سر اٹھاتے تو اس وقت تک سجدہ نہیں کرتے تھے۔ جب تک پوری طرح کھڑے نہ ہو جاتے، اور جب سجدہ کر کے سر اٹھاتے، اس وقت تک (دوسرا) سجدہ نہیں کرتے تھے، جب تک اچھی طرح بیٹھ نہ جاتے اور آپ اپنا بایاں پاؤں بچھا لیتے تھے۔
5 سنن ابن ماجه كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ الْجُلُوسِ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ
حکم: موضوع
896 حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَنْبَأَنَا الْعَلَاءُ أَبُو مُحَمَّدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَفَعْتَ رَأْسَكَ مِنْ السُّجُودِ فَلَا تُقْعِ كَمَا يُقْعِي الْكَلْبُ ضَعْ أَلْيَتَيْكَ بَيْنَ قَدَمَيْكَ وَأَلْزِقْ ظَاهِرَ قَدَمَيْكَ بِالْأَرْضِ...
سنن ابن ماجہ: کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ (باب: دو سجدوں کے درمیان بیٹھنا(جلسہ))
مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)
896. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ’’جب تو سجدے سے سر اٹھائے تو اس طرح نہ بیٹھ جس طرح کتا بیٹھا ہے۔ اپنے سرین اپنے قدموں کے درمیان رکھ اور پاؤں کی اوپر کی سمت زمین سے ملا دے۔‘‘
6 سنن ابن ماجه كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ الْإِشَارَةِ فِي التَّشَهُّدِ
حکم: صحیح
911 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عِصَامِ بْنِ قُدَامَةَ، عَنْ مَالِكِ بْنِ نُمَيْرٍ الْخُزَاعِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَاضِعًا يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُمْنَى فِي الصَّلَاةِ، وَيُشِيرُ بِإِصْبَعِهِ»
سنن ابن ماجہ: کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ (باب: تشہد میں(انگلی سے)اشارہ کرنا)
مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)
911. حضرت نمیر خزاعی ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے نبی ﷺ کو نماز میں دائیں ران پر دایاں ہاتھ رکھے ہوئے اور اپنی انگلی سے اشارہ کرتے دیکھا۔
مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 6
کل صفحات: 1 - کل احادیث: 6