الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 14 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 14 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الجُمُعَةِ (بَابٌ: لاَ يُقِيمُ الرَّجُلُ أَخَاهُ يَوْمَ الجُمُ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 911. حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ هُوَ ابْنُ سَلَّامٍ قَالَ أَخْبَرَنَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ قَالَ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ سَمِعْتُ نَافِعًا يَقُولُ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُقِيمَ الرَّجُلُ أَخَاهُ مِنْ مَقْعَدِهِ وَيَجْلِسَ فِيهِ قُلْتُ لِنَافِعٍ الْجُمُعَةَ قَالَ الْجُمُعَةَ وَغَيْرَهَا... صحیح بخاری : کتاب: جمعہ کے بیان میں (باب: جمعہ کے دن کسی مسلمان بھائی کو اس کی جگہ سے اٹھا کر خود وہاں نہ بیٹھے۔ ) مترجم: BukhariWriterName 911. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے منع فرمایا ہے کہ کوئی شخص اپنے بھائی کو اس کی جگہ سے اٹھا کر خود ہاں بیٹھ جائے۔ راوی کہتا ہے کہ میں نے حضرت نافع سے دریافت کیا کہ یہ حکم امتناعی جمعہ کے لیے خاص ہے؟ انہوں نے کہا: جمعہ اور غیر جمعہ دونوں کے لیے یہی حکم ہے۔ الموضوع: إقامة الغير من مكانه في المسجد (العبادات) Topics: مسجد میں دوسرے کو اس کی جگہ سے اٹھانا (عبادات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ (بَابٌ: لاَ يُقِيمُ الرَّجُلُ الرَّجُلَ مِنْ مَجْلِ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6269. حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لاَ يُقِيمُ الرَّجُلُ الرَّجُلَ مِنْ مَجْلِسِهِ ثُمَّ يَجْلِسُ فِيهِ» صحیح بخاری : کتاب: اجازت لینے کے بیان میں (باب: کوئی شخص کسی دوسرے بیٹھے ہوئے مسلمان بھائی کو اس کی جگہ سے نہ اٹھائے ) مترجم: BukhariWriterName 6269. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”کوئی شخص کسی دوسرے شخص کو اس کے بیٹھنے کی جگہ سے نہ اٹھائے کہ پھر خود وہاں بیٹھ جائے۔“ الموضوع: إقامة الغير من مكانه في المسجد (العبادات) Topics: مسجد میں دوسرے کو اس کی جگہ سے اٹھانا (عبادات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ (بَابُ(إِذَا قِيلَ لَكُمْ تَفَسَّحُوا فِي المَجْلِس...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6270. حَدَّثَنَا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنَّهُ نَهَى أَنْ يُقَامَ الرَّجُلُ مِنْ مَجْلِسِهِ وَيَجْلِسَ فِيهِ آخَرُ، وَلَكِنْ تَفَسَّحُوا وَتَوَسَّعُوا» وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ «يَكْرَهُ أَنْ يَقُومَ الرَّجُلُ مِنْ مَجْلِسِهِ ثُمَّ يَجْلِسَ مَكَانَهُ»... صحیح بخاری : کتاب: اجازت لینے کے بیان میں (باب:اللہ پاک کا سورۂ فتح میں فرمانا کہ اے مسلمانو! جب تم سے کہا جائے کہ مجلس میں کشادگی کر لو تو کشادگی کرو، اللہ تعالیٰ تمہارے لئے کشا دگی کرے گا اور جب تم سے کہا جا ئے کہ اٹھ جاؤ تو اٹھ جایا کرو۔ ) مترجم: BukhariWriterName 6270. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے اس سے منع فرمایا تھا کہ کسی شخص کو اس کی نشست سے اٹھایا جائے کہ کوئی دوسرا اس کی جگہ پر بیٹھے لیکن وسعت اور کشادگی پیدا کرکے دوسرے کو بیٹھنے کا موقع دو۔ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ کوئی آدمی اپنی جگہ سے اٹھے پھر وہ (دوسرا) اس جگہ پر بیٹھے۔ ... الموضوع: إقامة الغير من مكانه في المسجد (العبادات) Topics: مسجد میں دوسرے کو اس کی جگہ سے اٹھانا (عبادات) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ السَّلَامِ (بَابُ تَحْرِيمِ إِقَامَةِ الْإِنْسَانِ مِنْ مَوْضِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2177. و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحِ بْنِ الْمُهَاجِرِ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يُقِيمَنَّ أَحَدُكُمْ الرَّجُلَ مِنْ مَجْلِسِهِ ثُمَّ يَجْلِسُ فِيهِ صحیح مسلم : کتاب: سلامتی اور صحت کابیان (باب: جو شخص اپنی جائز جگہ پر پہلے سے بیٹھا ہوا ہے اسے اس کی جگہ سے اٹھا نا حرام ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2177. لیث نے نا فع سے انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے اور انھوں نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے کو ئی شخص کسی دوسرے کو اس کی جگہ سے نہ اٹھا ئے کہ پھر وہاں (خود ) بیٹھ جائے‘‘ الموضوع: إقامة الغير من مكانه في المسجد (العبادات) Topics: مسجد میں دوسرے کو اس کی جگہ سے اٹھانا (عبادات) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ السَّلَامِ (بَابُ تَحْرِيمِ إِقَامَةِ الْإِنْسَانِ مِنْ مَوْضِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2177.01. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي ح و حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى وَهُوَ الْقَطَّانُ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ يَعْنِي الثَّقَفِيَّ كُلُّهُمْ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ح و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَاللَّفْظُ لَهُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ وَأَبُو أُسَامَةَ وَابْنُ نُمَيْرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يُقِيمُ الرَّجُلُ الرَّجُلَ مِنْ مَقْعَدِهِ ثُمَّ يَجْلِسُ ... صحیح مسلم : کتاب: سلامتی اور صحت کابیان (باب: جو شخص اپنی جائز جگہ پر پہلے سے بیٹھا ہوا ہے اسے اس کی جگہ سے اٹھا نا حرام ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2177.01. عبید اللہ نے نا فع سے حدیث بیان کی انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے انھوں نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپﷺ نے فرمایا: ’’کوئی شخص کسی دوسرے شخص کو اس کی جگہ سے نہ اٹھائے کہ پھر وہاں بیٹھ جائے، بلکہ کھلے ہو کر بیٹھو اور وسعت پیدا کرو۔‘‘ الموضوع: إقامة الغير من مكانه في المسجد (العبادات) Topics: مسجد میں دوسرے کو اس کی جگہ سے اٹھانا (عبادات) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ السَّلَامِ (بَابُ تَحْرِيمِ إِقَامَةِ الْإِنْسَانِ مِنْ مَوْضِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2177.02. و حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ وَأَبُو كَامِلٍ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ح و حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ حَدَّثَنَا رَوْحٌ ح و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ كِلَاهُمَا عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ ح و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ أَخْبَرَنَا الضَّحَّاكُ يَعْنِي ابْنَ عُثْمَانَ كُلُّهُمْ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ حَدِيثِ اللَّيْثِ وَلَمْ يَذْكُرُوا فِي الْحَدِيثِ وَلَكِنْ تَفَسَّحُوا وَتَوَسَّعُوا وَزَادَ فِي حَدِيثِ ابْنِ جُرَيْجٍ قُلْتُ فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ قَالَ فِي يَوْ... صحیح مسلم : کتاب: سلامتی اور صحت کابیان (باب: جو شخص اپنی جائز جگہ پر پہلے سے بیٹھا ہوا ہے اسے اس کی جگہ سے اٹھا نا حرام ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2177.02. ابو ربیع اور الکامل نے کہا: ہمیں حماد نے حدیث بیان کی کہا: ہمیں ایوب نے حدیث سنائی۔ یحییٰ بن حبیب نے کہا: ہمیں روح نے حدیث سنائی، محمد رافع نے کہا: ہمیں عبدالرزاق نے حدیث بیان کی، ان دونوں (روح اور عبدالرزاق) نے ابن جریج سے روایت کی، محمد بن رافع نے کہا: ہمیں ابن ابی فدیک نے حدیث بیان کی، کہا: ضحاک بن عثمان نے خبر دی، ان سب (ایوب ابن جریج اور ضحاک بن عثمان) نے نافع سے انھوں نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے اور انھوں نے نبی ﷺ سے لیث کی حدیث کے مانند روایت کی، انھوں نے اس حدیث میں: ’’بلکہ کھلے ہو کر بیٹھو اور وسعت پیدا کرو‘‘ کے الفاظ ب... الموضوع: إقامة الغير من مكانه في المسجد (العبادات) Topics: مسجد میں دوسرے کو اس کی جگہ سے اٹھانا (عبادات) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ السَّلَامِ (بَابُ تَحْرِيمِ إِقَامَةِ الْإِنْسَانِ مِنْ مَوْضِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2177.03. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يُقِيمَنَّ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ ثُمَّ يَجْلِسُ فِي مَجْلِسِهِ وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا قَامَ لَهُ رَجُلٌ عَنْ مَجْلِسِهِ لَمْ يَجْلِسْ فِيهِ... صحیح مسلم : کتاب: سلامتی اور صحت کابیان (باب: جو شخص اپنی جائز جگہ پر پہلے سے بیٹھا ہوا ہے اسے اس کی جگہ سے اٹھا نا حرام ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2177.03. عبدالاعلیٰ نے معمر سے، انھوں نے زہری سے، انھوں نے سالم سے، انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سےروایت کی کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کو اس جگہ سے نہ اٹھائےکہ پھر اس کی جگہ پر بیٹھ جائے۔‘‘ (سالم نے کہا) حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کا یہ طریق تھا کہ کوئی شخص ان کے لیے (خود بھی) اپنی جگہ سے اٹھتا تو وہ اس کی جگہ پر نہ بیٹھتے تھے۔ ... الموضوع: إقامة الغير من مكانه في المسجد (العبادات) Topics: مسجد میں دوسرے کو اس کی جگہ سے اٹھانا (عبادات) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ السَّلَامِ (بَابُ تَحْرِيمِ إِقَامَةِ الْإِنْسَانِ مِنْ مَوْضِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2177.04. و حَدَّثَنَاه عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ صحیح مسلم : کتاب: سلامتی اور صحت کابیان (باب: جو شخص اپنی جائز جگہ پر پہلے سے بیٹھا ہوا ہے اسے اس کی جگہ سے اٹھا نا حرام ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2177.04. عبد الرزاق نے کہا: معمر نے ہمیں اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند خبر دی۔ الموضوع: إقامة الغير من مكانه في المسجد (العبادات) Topics: مسجد میں دوسرے کو اس کی جگہ سے اٹھانا (عبادات) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ السَّلَامِ (بَابُ تَحْرِيمِ إِقَامَةِ الْإِنْسَانِ مِنْ مَوْضِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2178. و حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ حَدَّثَنَا مَعْقِلٌ وَهُوَ ابْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ قَالَ لَا يُقِيمَنَّ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ثُمَّ لْيُخَالِفْ إِلَى مَقْعَدِهِ فَيَقْعُدَ فِيهِ وَلَكِنْ يَقُولُ افْسَحُوا صحیح مسلم : کتاب: سلامتی اور صحت کابیان (باب: جو شخص اپنی جائز جگہ پر پہلے سے بیٹھا ہوا ہے اسے اس کی جگہ سے اٹھا نا حرام ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2178. ابو زبیر نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور انھوں نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی شخص جمعے کے دن اپنے بھائی کو کھڑا نہ کرے کہ پھر دوسری طرف سے آ کر اس کی جگہ پر خود بیٹھ جائے، بلکہ (جو آئے وہ) کہے ’’جگہ کشادہ کردو۔‘‘ ... الموضوع: إقامة الغير من مكانه في المسجد (العبادات) Topics: مسجد میں دوسرے کو اس کی جگہ سے اٹھانا (عبادات) 10 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَدَبِ (بَابٌ فِي الرَّجُلِ يَقُومُ لِلرَّجُلِ مِنْ مَجْلِ...) حکم: ضعیف 4827. حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى آلِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ، قَالَ: جَاءَنَا أَبُو بَكْرَةَ فِي شَهَادَةٍ، فَقَامَ لَهُ رَجُلٌ مِنْ مَجْلِسِهِ، فَأَبَى أَنْ يَجْلِسَ فِيهِ، وَقَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ ذَا، وَنَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَمْسَحَ الرَّجُلُ يَدَهُ بِثَوْبِ مَنْ لَمْ يَكْسُهُ.... سنن ابو داؤد : کتاب: آداب و اخلاق کا بیان (باب: اگر کوئی کسی دوسرے کے لیے اپنی جگہ سے اٹھ جائے تو ؟ ) مترجم: DaudWriterName 4827. جناب سعید بن ابوالحسن بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوبکرہ ؓ ایک گواہی کے سلسلے میں ہمارے ہاں تشریف لائے تو مجلس میں سے ایک آدمی ان کے لیے اپنی جگہ سے اٹھ کھڑا ہوا۔ تو انہوں نے اس جگہ بیٹھنے سے انکار کر دیا اور کہا: تحقیق نبی کریم ﷺ نے اس سے منع فرمایا ہے۔ اور نبی کریم ﷺ نے اس سے بھی روکا ہے کہ کوئی شخص کسی دوسرے کے کپڑے سے جو اس نے اسے نہ پہنایا ہو، اپنا ہاتھ پونچھے۔ ... الموضوع: إقامة الغير من مكانه في المسجد (العبادات) Topics: مسجد میں دوسرے کو اس کی جگہ سے اٹھانا (عبادات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 14 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 14