الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 12 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 12 1 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ النَّهْيِ عَنْ نَشْدِ الضَّالَّةِ فِي الْمَس...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 568. حَدَّثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ حَيْوَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللهِ، مَوْلَى شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ سَمِعَ رَجُلًا يَنْشُدُ ضَالَّةً فِي الْمَسْجِدِ فَلْيَقُلْ لَا رَدَّهَا اللهُ عَلَيْكَ فَإِنَّ الْمَسَاجِدَ لَمْ تُبْنَ لِهَذَا»... صحیح مسلم : کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں (باب: مسجد میں گم شدہ جانور کا اعلان کرنے کی ممانعت ، ایسا اعلان سننے والا کیا کہے ؟ ) مترجم: MuslimWriterName 568. ابن وہب نےہمیں حدیث سنائی، انھوں نے حیوہ سے، انھوں نے محمد بن عبدالرحمن سے، انھوں نے شداد بن ہاد کے آزاد کردہ غلام ابو عبداللہ سے روایت کیا کہ انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص کسی آدمی کو مسجد میں کسی گم شدہ جانور کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے سنے تو وہ کہے: اللہ تمھارا جانور تمھیں نہ لوٹائے کیونکہ مسجدیں اس کام کے لیے نہیں بنائی گئیں۔‘‘ ... الموضوع: نشد الضالة في المساجد (العبادات) Topics: مسجد میں گمشدہ چیز کا اعلان کرنا (عبادات) 2 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ النَّهْيِ عَنْ نَشْدِ الضَّالَّةِ فِي الْمَس...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 568.01. وحَدَّثَنِيهِ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا الْمُقْرِئُ، حَدَّثَنَا حَيْوَةُ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْأَسْوَدِ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ اللهِ، مَوْلَى شَدَّادٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ بِمِثْلِهِ صحیح مسلم : کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں (باب: مسجد میں گم شدہ جانور کا اعلان کرنے کی ممانعت ، ایسا اعلان سننے والا کیا کہے ؟ ) مترجم: MuslimWriterName 568.01. (ابن وہب کی بجائے) مقری نے حیوہ سے باقی ماندہ اسی سند کےساتھ اسی کے مانند حدیث بیان کی۔ الموضوع: نشد الضالة في المساجد (العبادات) Topics: مسجد میں گمشدہ چیز کا اعلان کرنا (عبادات) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ النَّهْيِ عَنْ نَشْدِ الضَّالَّةِ فِي الْمَس...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 569. وَحَدَّثَنِي حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا الثَّوْرِيُّ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَجُلًا نَشَدَ فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ: مَنْ دَعَا إِلَى الْجَمَلِ الْأَحْمَرِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا وَجَدْتَ، إِنَّمَا بُنِيَتِ الْمَسَاجِدُ لِمَا بُنِيَتْ لَهُ»... صحیح مسلم : کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں (باب: مسجد میں گم شدہ جانور کا اعلان کرنے کی ممانعت ، ایسا اعلان سننے والا کیا کہے ؟ ) مترجم: MuslimWriterName 569. سفیان ثوری نے ہمیں خبر دی، انھوں نے علقمہ بن مرثد سے، انھوں نے سلیمان بن بریدہ سے اور انھوں نے اپنے والد (بریدہ بن حصیب اسلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے روایت کی کہ ایک آدمی نے مسجد میں اعلان کیا اور کہا: کون سرخ اونٹ (کی نشاندہی) کے لیے آواز دے گا؟۔ تو نبی ﷺ فرمانے لگے: ’’تجھے (تیرا اونٹ ) نہ ملے، مسجدیں صرف انھی کاموں کے لیے بنائی گئی ہیں جن کے لیے انھیں بنایا گیا۔‘‘ (یعنی عبادت اور اللہ کے ذکر کے لیے)۔ ... الموضوع: نشد الضالة في المساجد (العبادات) Topics: مسجد میں گمشدہ چیز کا اعلان کرنا (عبادات) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ النَّهْيِ عَنْ نَشْدِ الضَّالَّةِ فِي الْمَس...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 569.01. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا صَلَّى قَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: مَنْ دَعَا إِلَى الْجَمَلِ الْأَحْمَرِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا وَجَدْتَ، إِنَّمَا بُنِيَتِ الْمَسَاجِدُ لَمَّا بُنِيَتْ لَهُ»... صحیح مسلم : کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں (باب: مسجد میں گم شدہ جانور کا اعلان کرنے کی ممانعت ، ایسا اعلان سننے والا کیا کہے ؟ ) مترجم: MuslimWriterName 569.01. ابو سنان نے علقمہ بن مرثد سے، انھوں نے سلیمان بن بریدہ سے اور انھوں نےاپنے والد سے روایت کیا کہ (ایک بار) جب نبی ﷺ نے نماز پڑھائی تو ایک آدمی نے کھڑے ہو کر کہا: جو سرخ اونٹ (کی نشاندہی) کے لیے آواز دے۔ تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ’’تم (اپنا اونٹ) نہ پاؤ، مساجد صرف انھی کاموں کے لیے بنائی گئی ہیں جن کے لیے انھیں بنایا گیا۔‘‘ ... الموضوع: نشد الضالة في المساجد (العبادات) Topics: مسجد میں گمشدہ چیز کا اعلان کرنا (عبادات) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ النَّهْيِ عَنْ نَشْدِ الضَّالَّةِ فِي الْمَس...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 569.02. دَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ شَيْبَةَ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ بَعْدَ مَا صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْفَجْرِ، فَأَدْخَلَ رَأْسَهُ مِنْ بَابِ الْمَسْجِدِ، فَذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِهِمَا.قَالَ مُسْلِمٌ: «هُوَ شَيْبَةُ بْنُ نَعَامَةَ، أَبُو نَعَامَةَ رَوَى عَنْهُ مِسْعَرٌ، وَهُشَيْمٌ، وَجَرِيرٌ، وَغَيْرُهُمْ مِنَ الْكُوفِيِّينَ»... صحیح مسلم : کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں (باب: مسجد میں گم شدہ جانور کا اعلان کرنے کی ممانعت ، ایسا اعلان سننے والا کیا کہے ؟ ) مترجم: MuslimWriterName 569.02. محمد بن شیبہ نے علقمہ بن مرثد سے، انھوں نے (سلیمان) بن بریدہ سے اور انھوں نے اپنے والد سے روایت کیا کہ جب نبی اکرم ﷺ صبح کی نماز پڑھ چکے تو ایک بدوی آیا اور مسجد کے دروازے سے اپنا سر اندر کیا ......پھر ان دونوں کی حدیث کی طرح بیان کیا۔ امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے کہا: محمد بن شیبہ سے مراد ابو نعامہ شیبہ بن نعامہ ہے جس سے مسعر، ہشیم ، جریر اور دوسرے کوفی راویوں نے روایت کیا۔ ... الموضوع: نشد الضالة في المساجد (العبادات) Topics: مسجد میں گمشدہ چیز کا اعلان کرنا (عبادات) 6 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الصَّلَاةِ (بَابُ فِي كَرَاهِيَةِ إِنْشَادِ الضَّالَّةِ فِي ال...) حکم: صحیح 473. حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْجُشَمِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنَا حَيْوَةُ يَعْنِي ابْنَ شُرَيْحٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْأَسْوَدِ يَعْنِي مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَوْفَلٍ يَقُولُ، أَخْبَرَنِي أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى شَدَّادٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: >مَنْ سَمِعَ رَجُلًا يَنْشُدُ ضَالَّةً فِي الْمَسْجِدِ فَلْيَقُلْ: لَا أَدَّاهَا اللَّهُ إِلَيْكَ, فَإِنَّ الْمَسَاجِدَ لَمْ تُبْنَ لِهَذَا<... سنن ابو داؤد : کتاب: نماز کے احکام ومسائل (باب: مسجد میں گم شدہ چیزوں کی اعلان کی کراہت ) مترجم: DaudWriterName 473. سیدنا ابوہریرہ ؓ کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا آپ ﷺ فرماتے تھے: ”جو کسی کو سنے کہ گمشدہ چیز کا مسجد میں اعلان کر رہا ہے تو اسے کہے: اللہ کرے تجھے یہ نہ ملے۔ مسجدیں اس کام کے لیے نہیں بنائی گئیں۔“ الموضوع: نشد الضالة في المساجد (العبادات) Topics: مسجد میں گمشدہ چیز کا اعلان کرنا (عبادات) 7 سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ (بَابُ اللُّبْسِ لِلْجُمُعَةِ) حکم: صحیح 1078. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ وَعَمْرٌو أَنَّ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيَّ حَدَّثَهُ أَنَّ مُحَمَّدَ ابْنَ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ، حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >مَا عَلَى أَحَدِكُمْ إِنْ وَجَدَ –أَوْ: مَا عَلَى أَحَدِكُمْ إِنْ وَجَدْتُمْ- أَنْ يَتَّخِذَ ثَوْبَيْنِ لِيَوْمِ الْجُمُعَةِ, سِوَى ثَوْبَيْ مِهْنَتِهِ<. قَالَ عَمْرٌو: وَأَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ حَبَّانَ عَنِ ابْنِ سَلَامٍ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ذَلِكَ عَلَى الْمِنْبَرِ. ق... سنن ابو داؤد : کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل (باب: جمعہ کے لیے خاص لباس کا اہتمام ) مترجم: DaudWriterName 1078. جناب محمد بن یحییٰ بن حبان (تابعی) نے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر ممکن ہو تو جمعہ کے لیے اپنے کام کاج کے کپڑوں کے علاوہ دو کپڑے اور بنا رکھنے میں کیا حرج ہے؟“ عمرو نے بسند ابن ابی حبیب ابن سلام ؓ سے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو منبر پر یہ کہتے ہوئے سنا تھا۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں (اس کی ایک سند یوں بھی ہے) کہ اسے وہب بن جریر اپنے والد سے وہ یحییٰ بن ایوب سے وہ یزید بن ابی حبیب سے وہ موسیٰ بن سعد سے وہ یوسف بن عبداللہ بن سلام سے وہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں۔ ... الموضوع: نشد الضالة في المساجد (العبادات) Topics: مسجد میں گمشدہ چیز کا اعلان کرنا (عبادات) 8 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْبُيُوعِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْبَيْعِ فِي الْمَسْجِدِ) حکم: صحیح 1321. حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ حَدَّثَنَا عَارِمٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ خُصَيْفَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا رَأَيْتُمْ مَنْ يَبِيعُ أَوْ يَبْتَاعُ فِي الْمَسْجِدِ فَقُولُوا لَا أَرْبَحَ اللَّهُ تِجَارَتَكَ وَإِذَا رَأَيْتُمْ مَنْ يَنْشُدُ فِيهِ ضَالَّةً فَقُولُوا لَا رَدَّ اللَّهُ عَلَيْكَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ بَعْضِ أَهْلِ الْعِلْمِ كَرِهُوا الْبَيْعَ وَالشِّرَاءَ فِي... جامع ترمذی : كتاب: خریدوفروخت کے احکام ومسائل (باب: مسجد میں خریدوفروخت کی ممانعت کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1321. ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم ایسے شخص کو دیکھو جو مسجد میں خرید وفروخت کررہا ہو تو کہو: اللہ تعالیٰ تمہاری تجارت میں نفع نہ دے، اور جب ایسے شخص کودیکھوجو مسجد میں گمشدہ چیز (کا اعلان کرتے ہوئے اُسے) تلاش کرتا ہو تو کہو : اللہ تمہاری چیزتمہیں نہ لوٹائے‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ ابوہریرہ ؓ کی حدیث حسن غریب ہے۔ ۲۔ بعض اہل علم کا اسی پرعمل ہے، وہ مسجد میں خرید وفروخت ناجائز سمجھتے ہیں۔ یہی احمد اوراسحاق بن راہویہ کابھی قول ہے۔ ۳۔ بعض اہل علم نے اس میں خرید وفروخت کی رخصت دی ہے ۱؎۔ ... الموضوع: نشد الضالة في المساجد (العبادات) Topics: مسجد میں گمشدہ چیز کا اعلان کرنا (عبادات) 9 سنن النسائي: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ (بَابُ النَّهْيِ عَنْ إِنْشَادِ الضَّالَّةِ فِي الْ...) حکم: صحیح 717. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ قَالَ حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ يَنْشُدُ ضَالَّةً فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا وَجَدْتَ سنن نسائی : کتاب: مسجد سے متعلق احکام و مسائل (باب: مسجد میں گم شدہ جانور (وغیرہ) کا اعلان کرنے کی ممانعت ) مترجم: NisaiWriterName 717. حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ ایک آدمی آیا اور مسجد میں گم شدہ جانور کا اعلان کرنے لگا، چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کرے تجھے نہ ملے۔“ الموضوع: نشد الضالة في المساجد (العبادات) Topics: مسجد میں گمشدہ چیز کا اعلان کرنا (عبادات) 10 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَسَاجِدِوَالْجَمَاعَاتِ (بَابُ النَّهْيِ عَنْ إِنْشَادِ الضَّوَالِّ فِي الْ...) حکم: صحیح 765. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَجُلٌ: مَنْ دَعَا إِلَى الْجَمَلِ الْأَحْمَرِ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا وَجَدْتَهُ، إِنَّمَا بُنِيَتِ الْمَسَاجِدُ لِمَا بُنِيَتْ لَهُ» ... سنن ابن ماجہ : کتاب: مسجد اور نماز باجماعت کے مسائل (باب: گم شدہ چیزوں کا اعلان مسجد میں کرنا ممنوع ہے ) مترجم: MajahWriterName 765. حضرت بریدہ بن حصیب ؓ سے روایت ہے ،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے نماز ادا فرمائی: (نماز کے بعد) ایک آدمی بولا: مجھے کون سرخ اونٹ کی اطلاع دے گا؟ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’تجھے وہ (اونٹ) نہ ملے۔ مسجدیں تو جس کام کے لئے بنی ہیں اسی کے لئے ہی بنی ہیں۔‘‘ الموضوع: نشد الضالة في المساجد (العبادات) Topics: مسجد میں گمشدہ چیز کا اعلان کرنا (عبادات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 12 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 12