1 ‌سنن ابن ماجه كِتَابُ الْأَحْكَامِ بَابُ مَنْ بَنَى فِي حَقِّهِ مَا يَضُرُّ بِجَارِهِ

حکم: حسن

2342 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ عَنْ لُؤْلُؤَةَ عَنْ أَبِي صِرْمَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ ضَارَّ أَضَرَّ اللَّهُ بِهِ وَمَنْ شَاقَّ شَقَّ اللَّهُ عَلَيْهِ

سنن ابن ماجہ: کتاب: فیصلہ کرنے سے متعلق احکام و مسائل (باب: اپنی زمین میں ایسی عمارت بنانا جس سے ہمسائے ک...)

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

2342. حضرت ابو صرمہ (مالک بن قیس انصاری) ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو (کسی کو) نقصان پہنچائے گا، اللہ اس کا نقصان کر دے گا اور جو کسی کو مشکل میں ڈالے گا، اللہ اس پر سختی کرے گا۔