1 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابُ بَيْعِ الزَّبِيبِ بِالزَّبِيبِ، وَالطَّعَامِ...)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

2172. حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ الْمُزَابَنَةِ قَالَ وَالْمُزَابَنَةُ أَنْ يَبِيعَ الثَّمَرَ بِكَيْلٍ إِنْ زَادَ فَلِي وَإِنْ نَقَصَ فَعَلَيَّ

صحیح بخاری : کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان (باب : منقی کو منقی کے بدل اور اناج کو اناج کے بدل بیچنا )

مترجم: BukhariWriterName

2172. حضرت ابن عمر  ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے مزابنہ سے منع فرمایا۔ اور مزابنہ یہ ہے کہ(تازہ ) پھل (خشک پھل کے عوض) اس طرح ناپ کر فروخت کرے کہ اگر زیادہ ہوا تو میرا اور اگر کم ہوا تو میں خود اس کاذمہ دار ہوں۔


3 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابُ بَيْعِ المُزَابَنَةِ وَهِيَ بَيْعُ الثَّمَرِ...)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

2183. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَبِيعُوا الثَّمَرَ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهُ وَلَا تَبِيعُوا الثَّمَرَ بِالتَّمْرِ ...

صحیح بخاری : کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان (باب : بیع مزابنہ کے بیان میں اور یہ خشک کھجور کی بیع درخت پر لگی ہوئی کھجور کے بدلے اور خشک انگور کی بیع تازہ انگور کے بدلے میں ہوتی ہے اور بیع عرایا کا بیان۔ )

مترجم: BukhariWriterName

2183. حضرت عبداللہ بن عمر  ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اس وقت تک پھلوں کو فروخت نہ کیاکرو جب تک ان میں پکنے کی صلاحیت ظاہر نہ ہو جائے،نیز فرمایا: (درخت کی ) تازہ کھجور کو خشک کھجور کے عوض مت فروخت کرو۔‘‘


4 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابُ بَيْعِ المُزَابَنَةِ وَهِيَ بَيْعُ الثَّمَرِ...)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

2184. قَالَ سَالِمٌ وَأَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ بَعْدَ ذَلِكَ فِي بَيْعِ الْعَرِيَّةِ بِالرُّطَبِ أَوْ بِالتَّمْرِ وَلَمْ يُرَخِّصْ فِي غَيْرِهِ

صحیح بخاری : کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان (باب : بیع مزابنہ کے بیان میں اور یہ خشک کھجور کی بیع درخت پر لگی ہوئی کھجور کے بدلے اور خشک انگور کی بیع تازہ انگور کے بدلے میں ہوتی ہے اور بیع عرایا کا بیان۔ )

مترجم: BukhariWriterName

2184. حضرت عبداللہ بن عمر  ؓ ہی سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ مجھے حضرت زید بن ثابت  ؓ نے بتایا کہ اس کےبعد ر سول اللہ ﷺ نے درخت پر لگی ہوئی کھجوروں کو تازہ یا خشک کھجور کے عوض فروخت کرنے کی اجازت بیع عرایا کی صورت میں دی ہے۔ اسکے علاوہ کسی اور صورت میں اجازت نہیں دی۔


5 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابُ بَيْعِ المُزَابَنَةِ وَهِيَ بَيْعُ الثَّمَرِ...)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

2188. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْخَصَ لِصَاحِبِ الْعَرِيَّةِ أَنْ يَبِيعَهَا بِخَرْصِهَا

صحیح بخاری : کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان (باب : بیع مزابنہ کے بیان میں اور یہ خشک کھجور کی بیع درخت پر لگی ہوئی کھجور کے بدلے اور خشک انگور کی بیع تازہ انگور کے بدلے میں ہوتی ہے اور بیع عرایا کا بیان۔ )

مترجم: BukhariWriterName

2188. حضرت زید بن ثابت  ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے عریہ کے مالک کو اجازت دی کہ وہ کھجور کو اندازے سے فروخت کرسکتا ہے۔


6 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابُ بَيْعِ الثَّمَرِ عَلَى رُءُوسِ النَّخْلِ بِا...)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

2189. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ وَأَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ حَتَّى يَطِيبَ وَلَا يُبَاعُ شَيْءٌ مِنْهُ إِلَّا بِالدِّينَارِ وَالدِّرْهَمِ إِلَّا الْعَرَايَا...

صحیح بخاری : کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان (باب : درخت پر پھل، سونے اور چاندی کے بدلے بیچنا )

مترجم: BukhariWriterName

2189. حضرت جابر  ؓ سے روایت ہے انھوں نے کہاکہ نبی کریم ﷺ نے پھل کی فروخت سے منع فرمایا ہے تاوقت یہ کہ وہ پک جائے۔ اور ان کی کوئی قسم درہم و دینار کے علاوہ کسی اور چیز کے فروخت نہ کی جائے سوائے عرایا کے (ان کو پھلوں کے عوض بھی فروخت کیاجاسکتا ہے)


7 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابُ بَيْعِ الثَّمَرِ عَلَى رُءُوسِ النَّخْلِ بِا...)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

2190. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ قَالَ سَمِعْتُ مَالِكًا وَسَأَلَهُ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الرَّبِيعِ أَحَدَّثَكَ دَاوُدُ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ فِي بَيْعِ الْعَرَايَا فِي خَمْسَةِ أَوْسُقٍ أَوْ دُونَ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ قَالَ نَعَمْ...

صحیح بخاری : کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان (باب : درخت پر پھل، سونے اور چاندی کے بدلے بیچنا )

مترجم: BukhariWriterName

2190. عبیداللہ بن ربیع نے امام مالک  سے پوچھا: کیا آپ سے داود نے سفیان سے، انھوں نے حضرت ابوہریرہ  ؓ سے یہ حدیث بیان کی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے بیع عرایا کی اجازت دی ہے بشرط یہ کہ وہ پانچ وسق یا پانچ وسق سے کم ہوں؟انھوں(امام مالک ؒ) نے کہا: ہاں۔


8 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابُ بَيْعِ الثَّمَرِ عَلَى رُءُوسِ النَّخْلِ بِا...)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

2191. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ قَالَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ سَمِعْتُ بُشَيْرًا قَالَ سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ أَبِي حَثْمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ بِالتَّمْرِ وَرَخَّصَ فِي الْعَرِيَّةِ أَنْ تُبَاعَ بِخَرْصِهَا يَأْكُلُهَا أَهْلُهَا رُطَبًا وَقَالَ سُفْيَانُ مَرَّةً أُخْرَى إِلَّا أَنَّهُ رَخَّصَ فِي الْعَرِيَّةِ يَبِيعُهَا أَهْلُهَا بِخَرْصِهَا يَأْكُلُونَهَا رُطَبًا قَالَ هُوَ سَوَاءٌ قَالَ سُفْيَانُ فَقُلْتُ لِيَحْيَى وَأَنَا غُلَامٌ إِنَّ أَهْلَ مَكَّةَ يَقُولُونَ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ فِي بَ...

صحیح بخاری : کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان (باب : درخت پر پھل، سونے اور چاندی کے بدلے بیچنا )

مترجم: BukhariWriterName

2191. حضرت سہیل بن ابی حشمہ  ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے خشک کھجور کے عوض درخت پر لگی ہوئی تازہ کھجور کی بیع سے منع فرمایا، البتہ بیع عریہ کی آپ نے رخصت دی کہ اسے اندازہ کرکے فروخت کیاجاسکتا ہے تاکہ عریہ والے تازہ کھجور کھائیں۔ (راوی حدیث) حضرت سفیان نے کبھی اس حدیث کو بایں الفاظ بیان کیا کہ آپ ﷺ نے عریہ کی اجازت دی کہ اندازہ کرکے اسے فروخت کیا جاسکتا ہے تاکہ اس کے مالک خود انھیں رطب کی شکل میں کھاتے رہیں۔ ان دونوں روایات کا مفہوم ایک ہی ہے۔ سفیان نے کہا میں نے (اپنے شیخ) یحییٰ بن سعید سے عرض کیا، حالانکہ میں اس وقت کم سن بچہ تھا کہ اہل مکہ کہتے تھے کہ نبی ...


9 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابُ تَفْسِيرِ العَرَايَا)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

2192. حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ هُوَ ابْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ فِي الْعَرَايَا أَنْ تُبَاعَ بِخَرْصِهَا كَيْلًا قَالَ مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ وَالْعَرَايَا نَخَلَاتٌ مَعْلُومَاتٌ تَأْتِيهَا فَتَشْتَرِيهَا...

صحیح بخاری : کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان (باب : عریہ کی تفسیر کا بیان )

مترجم: BukhariWriterName

2192. حضرت زید بن ثابت  ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے عرایا کے متعلق اجازت دی کہ انھیں اندازے سے ناپ کر فروخت کیاجائے۔ حضرت موسیٰ بن عقبہ کہتے ہیں کہ عرایا چند معین کھجوریں ہیں جن کا پھل اتری ہوئی کھجوروں کے عوض خریدا جاتا ہے۔