الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 4 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 4 1 سنن النسائي: كِتَابُ الْإِمَامَةِ (بَابُ الْمُحَافَظَةِ عَلَى الصَّلَوَاتِ حَيْثُ يُن...) حکم: صحیح 850. أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَصَمِّ عَنْ عَمِّهِ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ جَاءَ أَعْمَى إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّهُ لَيْسَ لِي قَائِدٌ يَقُودُنِي إِلَى الصَّلَاةِ فَسَأَلَهُ أَنْ يُرَخِّصَ لَهُ أَنْ يُصَلِّيَ فِي بَيْتِهِ فَأَذِنَ لَهُ فَلَمَّا وَلَّى دَعَاهُ قَالَ لَهُ أَتَسْمَعُ النِّدَاءَ بِالصَّلَاةِ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَأَجِبْ... سنن نسائی : کتاب: امامت کے متعلق احکام و مسائل (باب: نمازوں کی اس جگہ پابندی کرنا جہاں ان کی اذان کہی جائے ) مترجم: NisaiWriterName 850. حضرت ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک نابینا آدمی رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا: مجھے کوئی ہاتھ پکڑ کر چلانے والا نہیں جو مجھے مسجد میں نماز کے لیے لائے اور اس نے آپ سے گزارش کی کہ اسے گھر میں نماز پڑھنے کی اجازت دی جائے۔ آپ نے اسے اجازت دے دی۔ جب وہ واپس جانے کے لیے مڑا تو آپ نے فرمایا:”تم اذان سنتے ہو“ اس نے کہا: جی ہاں، آپ نے فرمایا:”پھر (نماز کےلیے) ضرور آؤ۔“ ... الموضوع: تخلف الأعمى عن الجماعة (العبادات) موضوع: نابینا آدمی کا جماعت ترک کرنا (عبادات) 2 سنن النسائي: كِتَابُ الْإِمَامَةِ (بَابُ الْمُحَافَظَةِ عَلَى الصَّلَوَاتِ حَيْثُ يُن...) حکم: صحیح 851. أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَبِي الزَّرْقَاءِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ح و أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ قَالَ حَدَّثَنَا قَاسِمُ بْنُ يَزَيْدٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ الْمَدِينَةَ كَثِيرَةُ الْهَوَامِّ وَالسِّبَاعِ قَالَ هَلْ تَسْمَعُ حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَحَيَّ هَلًا وَلَمْ يُرَخِّصْ لَهُ... سنن نسائی : کتاب: امامت کے متعلق احکام و مسائل (باب: نمازوں کی اس جگہ پابندی کرنا جہاں ان کی اذان کہی جائے ) مترجم: NisaiWriterName 851. حضرت ابن ام مکتوم ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! تحقیق مدینہ منورہ میں زہریلے کیڑے مکوڑے اور درندے بہت ہیں (لہٰذا مجھے گھر میں نماز پڑھنے کی اجازت دیجیے۔) آپ نے فرمایا: ”کیا تم حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ اور حَيَّ علَى الْفَلَاحِ کی ندا سنتے ہو؟“ انھوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ نے فرمایا: ”پھر ضرور آؤ۔“ اور آپ نے انھیں گھر میں (فرض) نماز پڑھنے کی رخصت نہیں دی۔ ... الموضوع: تخلف الأعمى عن الجماعة (العبادات) موضوع: نابینا آدمی کا جماعت ترک کرنا (عبادات) 3 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَسَاجِدِوَالْجَمَاعَاتِ (بَابُ الْمَسَاجِدِ فِي الدُّورِ) حکم: صحیح 755. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْفَضْلِ الْخُرْقِي قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ أَرْسَلَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَعَالَ فَخُطَّ لِي مَسْجِدًا فِي دَارِي أُصَلِّي فِيهِ، وَذَلِكَ بَعْدَ مَا عَمِيَ، «فَجَاءَ، فَفَعَلَ» ... سنن ابن ماجہ : کتاب: مسجد اور نماز باجماعت کے مسائل (باب: گھروں میں نماز کی جگہ مقرر کر لینا درست ہے ) مترجم: MajahWriterName 755. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک انصاری صحابی نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں پیغام بھیجا کہ میرے گھر تشریف لا کر میرے لئے گھر میں ایک مسجد (نماز کی جگہ) مقرر کر دیجئے جہاں میں نماز پڑھا کروں۔ اس وقت وہ صحابی نا بینا ہو چکے تھے۔ رسول اللہ ﷺ تشریف لائے اور اس صحابی کی فرمائش پوری کی۔ ... الموضوع: تخلف الأعمى عن الجماعة (العبادات) موضوع: نابینا آدمی کا جماعت ترک کرنا (عبادات) 4 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَسَاجِدِوَالْجَمَاعَاتِ (بَابُ التَّغْلِيظِ فِي التَّخَلُّفِ عَنِ الْجَمَاع...) حکم: صحیح 792. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ، عَنِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ، قَالَ: قُلْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي كَبِيرٌ ضَرِيرٌ، شَاسِعُ الدَّارِ وَلَيْسَ لِي قَائِدٌ يُلَاوِمُنِي، فَهَلْ تَجِدُ لِي مِنْ رُخْصَةٍ قَالَ: «هَلْ تَسْمَعُ النِّدَاءَ؟» ، قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: «مَا أَجِدُ لَكَ رُخْصَةً»... سنن ابن ماجہ : کتاب: مسجد اور نماز باجماعت کے مسائل (باب: نماز با جماعت سے پیچھے رہ جانا سخت گناہ ہے ) مترجم: MajahWriterName 792. حضرت ابن ام مکتوم ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے نبی ﷺ سے عرض کیا: میں بوڑھا اور نابینا ہوں، میرا گھر دور ہے اور کوئی میری مرضی کے مطابق مجھے (مسجد میں) لانے والا نہیں، تو کیا مجھے (جماعت کے بغیر گھر میں نماز پڑھنے کی) اجازت مل سکتی ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’تم اذان سنتے ہو؟‘‘ میں نے کہا: جی ہاں، فرمایا: ’’تم کو (نماز باجماعت سے پیچھے رہنے کی) کوئی اجازت نہیں۔‘‘ ... الموضوع: تخلف الأعمى عن الجماعة (العبادات) موضوع: نابینا آدمی کا جماعت ترک کرنا (عبادات) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 4 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 4