1 ‌صحيح مسلم كِتَابُ الْجُمُعَةِ بَابُ التَّغْلِيظِ فِي تَرْكِ الْجُمُعَةِ

حکم: صحیح

2038 و حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ وَهُوَ ابْنُ سَلَّامٍ عَنْ زَيْدٍ يَعْنِي أَخَاهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَلَّامٍ قَالَ حَدَّثَنِي الْحَكَمُ بْنُ مِينَاءَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ وَأَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَاهُ أَنَّهُمَا سَمِعَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ عَلَى أَعْوَادِ مِنْبَرِهِ لَيَنْتَهِيَنَّ أَقْوَامٌ عَنْ وَدْعِهِمْ الْجُمُعَاتِ أَوْ لَيَخْتِمَنَّ اللَّهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ ثُمَّ لَيَكُونُنَّ مِنْ الْغَافِلِينَ...

صحیح مسلم:

کتاب: جمعہ کے احکام و مسائل

(باب: جمعہ چھوڑ نے پر سخت وعید)

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

2038. حکم بن مینا ء نے حدیث بیان کی کہا: حضرت عبد اللہ بن عمر اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے انھیں حدیث بیان کی کہ انھوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپﷺ اپنے منبر کی لکڑیوں پر (کھڑے ہو ئے) فرما رہے تھے ’’لو گوں کے گروہ ہر صورت جمعہ چھوڑ دینے سے باز آ جا ئیں یا اللہ تعالیٰ ان کے دلوں پر مہر لگا دے گا پھر وہ غا فلوں میں سے ہو جائیں گے۔‘‘...


2 ‌سنن أبي داؤد کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ بَابُ فَضْلِ الْجُمُعَةِ

حکم: ضعیف

1052 حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، أَخْبَرَنَا عِيسَى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَطَاءٌ الْخُرَاسَانِيُّ، عَنْ مَوْلَى امْرَأَتِهِ أُمِّ عُثْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا رَضِي اللَّهُ عَنْهُ- عَلَى مِنْبَرِ الْكُوفَةِ- يَقُولُ: إِذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ غَدَتِ الشَّيَاطِينُ بِرَايَاتِهَا إِلَى الْأَسْوَاقِ، فَيَرْمُونَ النَّاسَ بِالتَّرَابِيثِ- أَوِ- الرَّبَائِثِ-، وَيُثَبِّطُونَهُمْ عَنِ الْجُمُعَةِ، وَتَغْدُو الْمَلَائِكَةُ فَيَجْلِسُونَ عَلَى أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ، فَيَكْتُبُونَ الرَّجُلَ مِنْ سَاعَةٍ، وَالرَّجُلَ مِنْ سَاعَتَيْنِ، حَتَّى يَخْرُجَ الْإِمَامُ،...

سنن ابو داؤد: کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل (باب: جمعے کی فضیلت کا بیان)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

1052. مولیٰ ام عثمان (زوجہ عطاء) سے روایت ہے کہا کہ میں نے سیدنا علی ؓ کو مسجد کوفہ کے منبر پر سنا، وہ فرما رہے تھے: ”جب جمعہ کا دن آتا ہے تو شیاطین اپنے جھنڈے لے کر بازار جاتے ہیں اور لوگوں کو مختلف مشاغل میں الجھا دیتے ہیں اور انہیں جمعے سے تاخیر کرا دیتے ہیں۔ اور ملائکہ (فرشتے) آ کر مساجد کے دروازوں پر بیٹھ جاتے اور پہلی ساعت میں پہنچنے والوں کے نام لکھتے ہیں اور دوسری ساعت میں آنے والوں کے نام لکھتے ہیں حتی کہ امام آ جاتا ہے۔ پس جب کوئی شخص کسی مناسب جگہ بیٹھ جاتا ہے کہ صحیح طور پر (خطبہ) سن سکے، امام کو دیکھ سکے، اور خاموش رہے اور لغو بات (یا کام) نہ کرے ...


3 ‌سنن أبي داؤد کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ بَابُ كَفَّارَةِ مَنْ تَرَكَهَا

حکم: ضعیف

1055 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ وَإِسْحَقُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ أَيُّوبَ أَبِي الْعَلَاءِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ قُدَامَةَ بْنِ وَبَرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >مَنْ فَاتَهُ الْجُمُعَةُ مِنْ غَيْرِ، عُذْرٍ فَلْيَتَصَدَّقْ بِدِرْهَمٍ، أَوْ نِصْفِ دِرْهَمٍ أَوْ صَاعِ حِنْطَةٍ، أَوْ نِصْفِ صَاعٍ<. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاهُ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ، عَنْ قَتَادَةَ هَكَذَا إِلَّا أَنَّهُ قَالَ مُدًّا أَوْ نِصْفَ مُدٍّ. وَقَالَ عَنْ سَمُرَةَ. قَالَ أَبو دَاود: سَمِعْت أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ يُسْأَلُ عَنِ اخْتِلَافِ هَذَا الْحَدِيثِ فَق...

سنن ابو داؤد: کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل (باب: جمعہ چھوڑنے کا کفارہ)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

1055. قدامہ بن وبرہ سے روایت ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص سے بغیر کسی عذر کے ایک جمعہ رہ گیا ہو، تو وہ ایک درہم یا آدھا درہم یا ایک صاع یا آدھا صاع گندم صدقہ کرے۔“ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ اس کو سعید بن بشیر نے قتادہ (راوی) سے ایسے ہی روایت کیا ہے مگر اس نے ایک مد یا آدھا مد کہا ہے اور سیدنا سمرہ بن جندب ؓ سے روایت کیا ہے۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں: میں نے امام احمد بن حنبل ؓ سے سنا، ان سے اس حدیث میں اختلاف کے بارے میں سوال کیا گیا تھا، تو انہوں نے کہا: میرے نزدیک ایوب یعنی ابو العلاء کی نسبت ہمام احفظ ہے۔ (یعنی زیادہ یاد رکھنے والا ہے۔...


4 ‌جامع الترمذي أَبْوَابُ الصَّلاَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ يَسْمَعُ النِّدَاءَ فَلاَ ...

حکم: ضعیف الاسناد

222 قَالَ مُجَاهِدٌ وَسُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنْ رَجُلٍ يَصُومُ النَّهَارَ وَيَقُومُ اللَّيْلَ لَا يَشْهَدُ جُمْعَةً وَلَا جَمَاعَةً قَالَ هُوَ فِي النَّارِ قَالَ حَدَّثَنَا بِذَلِكَ هَنَّادٌ حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ عَنْ لَيْثٍ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ وَمَعْنَى الْحَدِيثِ أَنْ لَا يَشْهَدَ الْجَمَاعَةَ وَالْجُمُعَةَ رَغْبَةً عَنْهَا وَاسْتِخْفَافًا بِحَقِّهَا وَتَهَاوُنًا بِهَا...

جامع ترمذی: كتاب: نماز کے احکام ومسائل (باب: جو اذان سنے اور نماز میں حاضر نہ ہواس کی شناع...)

مترجم: ٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)

222. مجاہد کہتے ہیں: ابن عباس ؓ سے اس شخص کے بارے میں پوچھا گیا جو دن کو روزہ رکھتا ہو اور رات کو قیام کرتا ہو۔ اور جمعہ میں حاضر نہ ہوتا ہو؛ تو انہوں نے کہا: وہ جہنم میں ہوگا۔مجاہد کہتے ہیں: حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ وہ جماعت اور جمعہ میں ان سے بے رغبتی کرتے ہوئے، انہیں حقیر جانتے ہوئے اور ان میں سستی کرتے ہوئے حاضر نہ ہوتا ہو۔...


5 ‌جامع الترمذي أَبْوَابُ الْجُمُعَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابُ مَا جَاءَ فِي تَرْكِ الْجُمُعَةِ مِنْ غَيْرِ...

حکم: حسن صحیح

513 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ عَبِيدَةَ بْنِ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي الْجَعْدِ يَعْنِي الضَّمْرِيَّ وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ فِيمَا زَعَمَ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ تَرَكَ الْجُمُعَةَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ تَهَاوُنًا بِهَا طَبَعَ اللَّهُ عَلَى قَلْبِهِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَسَمُرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ أَبِي الْجَعْدِ حَدِيثٌ حَسَنٌ قَالَ وَسَأَلْتُ مُحَمَّدًا عَنْ اسْمِ أَبِي الْجَعْدِ الضَّمْرِيِّ فَلَمْ يَعْرِفْ اسْمَهُ وَقَالَ لَا أَعْرِفُ لَهُ عَنْ النَّب...

جامع ترمذی: كتاب: جمعہ کے احکام ومسائل (باب: بغیرعذرکے جمعہ چھوڑنے پر وارد وعید کا بیان​)

مترجم: ٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)

513. ابو الجعد ضمری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جو جمعہ تین بار سستی۱؎ سے حقیر جان کر چھوڑ دے گا تو اللہ اس کے دل پر مہر لگا دے گا‘‘۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱- ابو الجعد کی حدیث حسن ہے۔۲- میں نے محمد بن اسماعیل بخاری سے ابو الجعد ضمری کا نام پوچھا تو وہ نہیں جان سکے۔۳- اس حدیث کے علاوہ میں ان کی کوئی اور حدیث نہیں جانتا جسے انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے روایت کیا ہو۔۴- ہم اس حدیث کو صرف محمد بن عمرو کی روایت سے جانتے ہیں۔...


6 ‌سنن النسائي كِتَابُ الْجُمْعَةِ بَابُ التَّشْدِيدِ فِي التَّخَلُّفِ عَنْ الْجُمْعَ...

حکم: حسن صحیح

1373 أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ عَبِيدَةَ بْنِ سُفْيَانَ الْحَضْرَمِيِّ عَنْ أَبِي الْجَعْدِ الضَّمْرِيِّ وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ تَرَكَ ثَلَاثَ جُمَعٍ تَهَاوُنًا بِهَا طَبَعَ اللَّهُ عَلَى قَلْبِهِ...

سنن نسائی:

کتاب: جمعۃ المبارک سے متعلق احکام و مسائل

(باب: جمعےسےپیچھے رہنے(جمعہ چھوڑنے)پرتشدید)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

1373. حضرت ابوالجعد ضمری سے روایت ہے ……… انھیں شرف صحابیت حاصل تھا ؓ ……… کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جس آدمی نے سستی کرتے ہوئے اور معمولی سمجھتے ہوئے تین جمعے چھوڑ دیے تو اللہ تعالیٰ اس کے دل پر (نفاق کی) مہر لگا دیتا ہے۔“


8 ‌سنن النسائي كِتَابُ الْجُمْعَةِ بَابُ التَّشْدِيدِ فِي التَّخَلُّفِ عَنْ الْجُمْعَ...

حکم: صحیح

1375 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَبَّانُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبَانُ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ الْحَضْرَمِيِّ بْنِ لَاحِقٍ عَنْ زَيْدٍ عَنْ أَبِي سَلَّامٍ عَنْ الْحَكَمِ بْنِ مِينَاءَ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ وَابْنَ عُمَرَ يُحَدِّثَانِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَهُوَ عَلَى أَعْوَادِ مِنْبَرِهِ لَيَنْتَهِيَنَّ أَقْوَامٌ عَنْ وَدْعِهِمْ الْجُمُعَاتِ أَوْ لَيَخْتِمَنَّ اللَّهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ وَلَيَكُونُنَّ مِنْ الْغَافِلِينَ...

سنن نسائی:

کتاب: جمعۃ المبارک سے متعلق احکام و مسائل

(باب: جمعےسےپیچھے رہنے(جمعہ چھوڑنے)پرتشدید)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

1375. حضرت ابن عباس اور حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے منبر کی سیڑھیوں پر کھڑے ہوکر فرمایا: ”لوگ جمعے چھوڑنے سے باز آ جائیں ورنہ اللہ تعالیٰ ان کے دلوں پر مہر لگا دے گا اور وہ یقینی طور پر غافلین میں سے ہو جائیں گے۔“


9 ‌سنن النسائي كِتَابُ الْجُمْعَةِ بَابُ التَّشْدِيدِ فِي التَّخَلُّفِ عَنْ الْجُمْعَ...

حکم: صحیح

1376 أَخْبَرَنِي مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ حَدَّثَنِي الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ عَنْ عَيَّاشِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَشَجِّ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ حَفْصَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رَوَاحُ الْجُمُعَةِ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُحْتَلِمٍ...

سنن نسائی:

کتاب: جمعۃ المبارک سے متعلق احکام و مسائل

(باب: جمعےسےپیچھے رہنے(جمعہ چھوڑنے)پرتشدید)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

1376. نبی ﷺ کی زوجۂ محترمہ حضرت حفصہ‬ ؓ س‬ے مروی ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: ”جمعے کے لیے جانا ہر بالغ مسلمان پر فرض ہے۔“


10 ‌سنن النسائي كِتَابُ الْجُمْعَةِ بَابُ كَفَّارَةِ مَنْ تَرَكَ الْجُمْعَةَ مِنْ غَيْ...

حکم: ضعیف

1377 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ قَالَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ قُدَامَةَ بْنِ وَبَرَةَ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ تَرَكَ الْجُمُعَةَ مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ فَلْيَتَصَدَّقْ بِدِينَارٍ فَإِنْ لَمْ يَجِدْ فَبِنِصْفِ دِينَارٍ...

سنن نسائی:

کتاب: جمعۃ المبارک سے متعلق احکام و مسائل

(باب: جوشخص بلاعذرجمعہ چھوڑدے اس پرکیا کفارہ ہے)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

1377. حضرت سمرہ بن جندب ؓ سے منقول ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص بلاعذر جمعہ چھوڑ دے تو اسے چاہیے وہ ایک دینار صدقہ کرے۔ اگر اس کے پاس دنیار نہ ہو تو نصف دینار صدقہ کرے۔“