الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 15 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 15 1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ التَّطَوُّعِ (بَابُ النُّعَاسِ فِي الصَّلَاةِ) حکم: صحیح 1310. حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَال:َ >إِذَا نَعَسَ أَحَدُكُمْ فِي الصَّلَاةِ فَلْيَرْقُدْ، حَتَّى يَذْهَبَ عَنْهُ النَّوْمُ,فَإِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا صَلَّى وَهُوَ نَاعِسٌ لَعَلَّهُ يَذْهَبُ يَسْتَغْفِرُ,فَيَسُبَّ نَفْسَهُ<. ... سنن ابو داؤد : کتاب: نوافل اور سنتوں کے احکام ومسائل (باب: نماز میں اونگھ آنے لگے تو... ) مترجم: DaudWriterName 1310. ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ زوجہ نبی کریم ﷺ منقول ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو نماز میں اونگھ آنے لگے تو اسے چاہیے کہ سو جائے، حتیٰ کہ اس کی نیند پوری ہو جائے کیونکہ جب کوئی اونگھتے ہوئے نماز پڑھے تو ہو سکتا ہے کہ وہ استغفار کرنا چاہتا ہو مگر اپنے آپ کو گالیاں ہی دینے لگے۔“ ... الموضوع: ترك القيام عند غلبة النعاس (العبادات) موضوع: نیند غالب آنے پر قیام چھوڑدینا (عبادات) 2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ التَّطَوُّعِ (بَابُ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ) حکم: صحیح 1342. حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى، عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ، قَالَ: طَلَّقْتُ امْرَأَتِي، فَأَتَيْتُ الْمَدِينَةَ لِأَبِيعَ عَقَارًا كَانَ لِي بِهَا فَأَشْتَرِيَ بِهِ السِّلَاحَ وَأَغْزُو، فَلَقِيتُ نَفَرًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: قَدْ أَرَادَ نَفَرٌ مِنَّا –سِتَّةٌ- أَنْ يَفْعَلُوا ذَلِكَ، فَنَهَاهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ: {لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ}[الأحزاب: 21]، فَأَتَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَسَأَلْتُهُ، عَنْ وِتْرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَ... سنن ابو داؤد : کتاب: نوافل اور سنتوں کے احکام ومسائل (باب: رات کی نماز ( تہجد ) کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 1342. سعد بن ہشام کہتے ہیں کہ میں نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی اور مدینے چلا آیا تاکہ یہاں کی اپنی جائیداد فروخت کر کے اسلحہ وغیرہ خرید لوں اور جہاد کے لیے نکل جاؤں۔ چنانچہ میں بعض صحابہ کرام ؓم سے ملا تو انہوں نے بتایا کہ ہم میں سے چھ آدمیوں نے ایسے ہی کرنا چاہا تھا، مگر نبی کریم ﷺ نے ان کو منع فر دیا تھا۔ اور فرمایا: ”تمہارے لیے اللہ کے رسول میں بہترین نمونہ ہے۔“ چنانچہ میں سیدنا ابن عباس ؓ کے پاس آیا۔ میں نے ان سے نبی کریم ﷺ کے وتروں کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے کہا: میں تمہیں وہ شخصیت بتاتا ہوں جو رسول اللہ ﷺ کے وتروں کے متعلق سب سے زیادہ باخبر ہے۔ ... الموضوع: ترك القيام عند غلبة النعاس (العبادات) موضوع: نیند غالب آنے پر قیام چھوڑدینا (عبادات) 3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ التَّطَوُّعِ (بَابُ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ) حکم: صحیح 1343. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ، قَالَ: يُصَلِّي ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ لَا يَجْلِسُ فِيهِنَّ إِلَّا عِنْدَ الثَّامِنَةِ، فَيَجْلِسُ فَيَذْكُرُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ، ثُمَّ يَدْعُو ثُمَّ يُسَلِّمُ تَسْلِيمًا يُسْمِعُنَا، ثُمَّ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ بَعْدَمَا يُسَلِّمُ، ثُمَّ يُصَلِّي رَكْعَةً فَتِلْكَ إِحْدَى عَشْرَةَ رَكْعَةً يَا بُنَيَّ، فَلَمَّا أَسَنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَخَذَ اللَّحْمَ,أَوْتَرَ بِسَبْعٍ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ بَعْدَمَا يُسَلِّمُ... بِمَعْنَاهُ، إِلَى: م... سنن ابو داؤد : کتاب: نوافل اور سنتوں کے احکام ومسائل (باب: رات کی نماز ( تہجد ) کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 1343. سعید نے قتادہ سے اپنی سند سے اسی مذکورہ حدیث کی مانند روایت کیا۔ کہا: آپ ﷺ آٹھ رکعات پڑھتے ان میں کسی میں نہ بیٹھتے، صرف آٹھویں رکعت پر بیٹھتے، اللہ کا ذکر اور دعا کرتے پھر سلام پھیرتے اس طرح کہ ہمیں سنواتے (یعنی بلند آواز سے سلام کہتے) پھر سلام کے بعد بیٹھے بیٹھے دو رکعتیں پڑھتے، پھر ایک رکعت پڑھتے۔ بیٹے! یہ کل گیارہ رکعتیں ہوتیں۔ پھر جب رسول اللہ ﷺ بڑی عمر کے ہو گئے اور کچھ فربہ بھی تو آپ سات رکعت وتر پڑھنے لگے اور سلام کے بعد بیٹھے بیٹھے دو رکعتیں پڑھتے۔ سابقہ حدیث کے ہم معنی ”بالمشافہ سنتا“ تک بیان کیا۔ ... الموضوع: ترك القيام عند غلبة النعاس (العبادات) موضوع: نیند غالب آنے پر قیام چھوڑدینا (عبادات) 4 سنن أبي داؤد: كِتَابُ التَّطَوُّعِ (بَابُ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ) حکم: صحیح 1344. حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ بِهَذَا الْحَدِيثِ، قَالَ: يُسَلِّمُ تَسْلِيمًا يُسْمِعُنَا. كَمَا قَالَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ. سنن ابو داؤد : کتاب: نوافل اور سنتوں کے احکام ومسائل (باب: رات کی نماز ( تہجد ) کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 1344. سعید نے یہی حدیث بیان کی۔ انہوں نے کہا: سلام کہتے اس طرح کہ ہمیں سنواتے جیسے کہ یحییٰ بن سعید نے روایت کیا۔ الموضوع: ترك القيام عند غلبة النعاس (العبادات) موضوع: نیند غالب آنے پر قیام چھوڑدینا (عبادات) 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ التَّطَوُّعِ (بَابُ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ) حکم: صحیح 1345. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ سَعِيدٍ بِهَذَا الْحَدِيثِ، قَالَ: ابْنُ بَشَّارٍ بِنَحْوِ حَدِيثِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَيُسَلِّمُ تَسْلِيمَةً يُسْمِعُنَا. سنن ابو داؤد : کتاب: نوافل اور سنتوں کے احکام ومسائل (باب: رات کی نماز ( تہجد ) کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 1345. محمد بن بشار نے ابن عدی سے، انہوں نے سعید سے یہی حدیث روایت کی۔ ابن بشار نے یحییٰ بن سعید کی حدیث کی مانند بیان کیا، مگر کہا: آپ سلام کہتے ایک سلام اور ہمیں سنواتے۔ الموضوع: ترك القيام عند غلبة النعاس (العبادات) موضوع: نیند غالب آنے پر قیام چھوڑدینا (عبادات) 6 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الصَّلاَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابٌ مِنْهُ) حکم: صحیح 445. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا لَمْ يُصَلِّ مِنْ اللَّيْلِ مَنَعَهُ مِنْ ذَلِكَ النَّوْمُ أَوْ غَلَبَتْهُ عَيْنَاهُ صَلَّى مِنْ النَّهَارِ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ قَالَ أَبُو عِيسَى وَسَعْدُ بْنُ هِشَامٍ هُوَ ابْنُ عَامِرٍ الْأَنْصَارِيُّ وَهِشَامُ بْنُ عَامِرٍ هُوَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .... جامع ترمذی : كتاب: نماز کے احکام ومسائل (باب: سابقہ باب سے متعلق ایک اور باب ) مترجم: TrimziWriterName 445. ام المومنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺجب رات میں تہجد نہیں پڑھ پاتے تھے اور نیند اس میں رکاوٹ بن جاتی یا آپ پر نیند کا غلبہ ہو جاتا تو دن میں (اس کے بدلہ میں) بارہ رکعتیں پڑھتے۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲- سعد بن ہشام ہی ابن عامر انصاری ہیں اور ہشام بن عامر نبی اکرم ﷺ کے اصحاب میں سے ہیں۔ ... الموضوع: ترك القيام عند غلبة النعاس (العبادات) موضوع: نیند غالب آنے پر قیام چھوڑدینا (عبادات) 7 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الصَّلاَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابٌ مِنْهُ) حکم: صحیح 445.01. حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ هُوَ ابْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا عَتَّابُ بْنُ الْمُثَنَّى عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ قَالَ كَانَ زُرَارَةُ بْنُ أَوْفَى قَاضِيَ الْبَصْرَةِ وَكَانَ يَؤُمُّ فِي بَنِي قُشَيْرٍ فَقَرَأَ يَوْمًا فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ فَإِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ فَذَلِكَ يَوْمَئِذٍ يَوْمٌ عَسِيرٌ خَرَّ مَيِّتًا فَكُنْتُ فِيمَنْ احْتَمَلَهُ إِلَى دَارِهِ.... جامع ترمذی : كتاب: نماز کے احکام ومسائل (باب: سابقہ باب سے متعلق ایک اور باب ) مترجم: TrimziWriterName 445.01. بہز بن حکیم سے روایت ہے کہ زرارہ بن اوفیٰ بصرہ کے قاضی تھے۔ وہ بنی قشیر کی امامت کرتے تھے، انہوں نے ایک دن فجر میں آیت کریمہ ﴿فَإِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ فَذَلِكَ يَوْمَئِذٍ يَوْمٌ عَسِيرٌ﴾ (جب صور پھونکا جائے گا تو وہ دن سخت دن ہو گا) پڑھی تو وہ بے ہوش ہو کر گر پڑے اور مر گئے۔ میں بھی ان لوگوں میں شامل تھا جو انہیں اٹھا کر ان کے گھر لے گئے۔ ... الموضوع: ترك القيام عند غلبة النعاس (العبادات) موضوع: نیند غالب آنے پر قیام چھوڑدینا (عبادات) 8 سنن النسائي: كِتَابُ الْغُسْلِ وَالتَّيَمُّمِ (بَابُ الْوُضُوءُ مِنْ مَسِّ الذَّكَرِ) حکم: صحیح 443. أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطُّفَاوِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا نَعَسَ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاتِهِ فَلْيَنْصَرِفْ وَلْيَرْقُدْ سنن نسائی : کتاب: غسل اور تیمم سے متعلق احکام و مسائل (باب: عضو مخصوص کو ہاتھ لگانےسے وضوکرنا ) مترجم: NisaiWriterName 443. حضرت انس ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو نماز میں اونگھ آئے تو وہ نماز چھوڑ دے اور سو جائے۔“ الموضوع: ترك القيام عند غلبة النعاس (العبادات) موضوع: نیند غالب آنے پر قیام چھوڑدینا (عبادات) 9 سنن النسائي: كِتَابُ قِيَامِ اللَّيْلِ وَتَطَوُّعِ النَّهَارِ (بَابٌ بِأَيِّ شَيْءٍ تُسْتَفْتَحُ صَلَاةُ اللَّيْل...) حکم: صحیح الإسناد 1626. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ أَنْبَأَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قُلْتُ وَأَنَا فِي سَفَرٍ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاللَّهِ لَأَرْقُبَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِصَلَاةٍ حَتَّى أَرَى فِعْلَهُ فَلَمَّا صَلَّى صَلَاةَ الْعِشَاءِ وَهِيَ الْعَتَمَةُ اضْطَجَعَ هَوِيًّا مِنْ اللَّيْلِ ثُمَّ اسْتَيْقَظَ فَنَظَرَ فِي الْأُفُقِ فَقَالَ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا حَتَّى بَلَغَ إِنَّكَ لَا ت... سنن نسائی : کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل (باب: رات کی نماز( تہجد) کس دعا سے شروع کرے؟ ) مترجم: NisaiWriterName 1626. حضرت حمید بن عبدالرحمن بن عوف سے روایت ہے کہ اصحاب نبی ﷺ میں سے ایک صحابی نے کہا: میں ایک سفر میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھا۔ میں نے (دل میں) کہا: اللہ کی قسم! میں (رات کی) نماز کے وقت بغور رسول اللہ ﷺ کو دیکھوں گا تاکہ مجھے پتا چلے کہ آپ کیا کرتے ہیں۔ جب آپ نے عشاء کی نماز پڑھ لی تو آپ کافی رات تک لیٹے رہے، پھر آپ جاگے اور افق میں دیکھا، پھر آپ نے یہ آیت پڑھی: (رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا) حتیٰ کہ آپ نے (إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ) تک پڑھا، پھر رسول اللہ ﷺ اپنے بستر کی طرف جھکے اور اس میں سے مسواک نکالی، پھر آپ نے اپنے پاس پڑے ہوئے چمڑے کے... الموضوع: ترك القيام عند غلبة النعاس (العبادات) موضوع: نیند غالب آنے پر قیام چھوڑدینا (عبادات) 10 سنن النسائي: كِتَابُ قِيَامِ اللَّيْلِ وَتَطَوُّعِ النَّهَارِ (بَابُ مَنْ كَانَ لَهُ صَلَاةٌ بِاللَّيْلِ فَغَلَبَ...) حکم: صحیح 1784. أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مَالِكٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ رَجُلٍ عِنْدَهُ رِضًى أَخْبَرَهُ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا مِنْ امْرِئٍ تَكُونُ لَهُ صَلَاةٌ بِلَيْلٍ فَغَلَبَهُ عَلَيْهَا نَوْمٌ إِلَّا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ أَجْرَ صَلَاتِهِ وَكَانَ نَوْمُهُ صَدَقَةً عَلَيْهِ... سنن نسائی : کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل (باب: جوآدمی رات کو تہجد پڑھتاہو کبھی اس پرنیند غالب آجائے اور وہ نہ پڑھ سکےتو؟ ) مترجم: NisaiWriterName 1784. حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے کہ انھیں ان کے نزدیک پسندیدہ شخص نے بتایا کہ ان کو حضرت عائشہ ؓ نے خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص کو رات کو نفل نماز پڑھنے کی عادت ہو، پھر کسی دن اس پر نیند غالب آ جائے (اوروہ نفل نماز نہ پڑھ سکے) تو اللہ تعالیٰ (اس دن بھی) اس (معمول کی) نماز کا اجر اس کے لیے لکھ دیتا ہے اور اس کی نیند اس کے لیے (اللہ تعالیٰ کی طرف سے) صدقہ بن جاتی ہے۔“ ... الموضوع: ترك القيام عند غلبة النعاس (العبادات) موضوع: نیند غالب آنے پر قیام چھوڑدینا (عبادات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 15 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 15